تازہ ترین
بہار محکمۂ تعلیم میں 98 لاکھ روپے کی بدعنوانی ،معاملے کے انکشاف کے بعد ڈی ای او اور ڈی پی او معطلویشالی میں ترہت گریجویٹ اور ٹیچر انتخابات سے متعلق پولنگ ٹیموں کی مشترکہ بریفنگارریہ:ایم ایل سی انتخابات کےشفاف انعقاد کیلئےمیٹنگ کا انعقاد،  ڈی ایم نے مکمل اور منصفانہ ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لئے حکام دی ضروری ہدایاتدارالعلوم وقف دیوبند میں سالانہ انعامی جلسہ کے انعقاد ،حالات حاضرہ کے پیش نظر مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی نے طلبہ سے کیا خصوصی خطاباے ایم یو گرلز اسکول میں عالمی یومِ دماغی صحت کے موقع پرنشست کاانعقادصحافی نسیم احمد کے قتل کیخلاف نانوتہ میں صحافیوں کا احتجاجنیو نوئیڈا کو350 کسان دیں گے اپنی زمینرجیم چینج کی بات کرنے میں کچھ غلط نہیں،نیہا بورا کی دہلی ہائی کورٹ میں دلیل
دلی این سی آر

یوگا صرف جسمانی نہیں بلکہ ذہنی سکون بھی کرتا ہے فراہم : امیتا کماری

نئی دہلی: آج قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی کے صدر دفتر میں بین الاقوامی یوم یوگ 2026 کی مناسبت سے ایک لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ ادارے کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے مہمان مقرر کا استقبال کرتے ہوئے آج کے دور میں یوگا کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی اور اسے انسانی زندگی کو بہتر بنانے کا ایک اہم حوالہ قرار دیا۔ پتنجلی سے وابستہ یوگ کی ماہر محترمہ امیتا کماری نے یوگا کی معنویت پر ایک اہم لیکچر دیا۔ انھوں نے کہا کہ آج کی مصروف زندگی میں لوگوں کو جسمانی ورزش کا موقع کم مل پاتا ہے ایسے میں کئی قسم کی بیماریاں انھیں لاحق ہو جاتی ہیں۔دیر تک کرسیوں پر بیٹھ کر کام کرنے والے ملازمین کی طرف سے سروائیکل اور گیس کی شکایتیں اکثر موصول ہوتی رہتی ہیں۔ ایسے میں اگر یوگ کے چند نہایت آسان لیکن اہم آسنوں کا اہتمام کیا جائے تو ان بیماریوں سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انھوں نے سروائیکل،کمر درد، پیٹ کی چربی، ڈائبٹیز، گھبراہٹ،تھکان، گیس اورایسیڈٹی جیسے مختلف امراض سے نپٹنے کے لیے بھجنگ آسن، اردھ ہلاسن، پرانایام، بَک آسن، منڈوک آسن، کپال بھاتی،پون مکت،سیتو بند جیسے مختلف آسن کے طریقے بھی بتائے۔ کون سا آسن کس وقت مفید ہوگا اس پر بھی روشنی ڈالی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یوگ من کو شانتی عطا کرتا ہے اور جب من شانت رہتا ہے تو کام کرنے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔انھوں نے مختلف بیماریوں اور آسنوں سے متعلق لوگوں کے سوالات کے تشفی بخش جوابات بھی دیے۔ اس موقعے پرادارے کے اسسٹنٹ ڈائرکٹرز اور افسران کے علاوہ دیگر عملہ بھی موجود رہا۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔