تازہ ترین
تصوف ابنِ آدم کے ساتھ خیرسگالی کا نام ہے: پروفیسر سراج اجملیوزیر اعلیٰ نے 11 کلو میٹر طویل چھت گھاٹ کا کیاافتتاحنوئیڈا، غازی آباد میں پانچویں جماعت تک اسکول ہائبرڈ موڈ پر چلانے کے احکامات، بڑھتی آلودگی کے پیش نظر بڑا فیصلہدہلی میں 45 ویں بین الاقوامی تجارتی میلےکل سےقومی یوم تعلیم پر بیدا میں شاندار تقریب کا انعقاد، 17 نومبر سے ریاست کے تمام 38 اضلاع میں’سنکلپ سندھیا‘ کا آغاز، مفت اضافی تعلیم کی ملے گی سہولت : متھلیش تیواریملک کے عظیم قوم پرست رہنماہیں مولاناآزاد : جسٹس کاٹجو، یومِ پیدائش پر بھاگلپور میں خصوصی پروگرام کا انعقاد، ویڈیو کال کے ذریعے سابق جج مارکنڈے کاٹجو اور مولانا آزاد کی نسل سے تعلق رکھنے والی حسن آرا سلیم نے قوم کو دیا پیغام’ہزاروں سال میں ایک پیدا ہوتا ہے ڈاکٹر علامہ اقبال جیسا شاعر ‘، ’’ادارۂ ادب اسلامی‘‘ارریہ کے زیر اہتمام نثری اور شعری نشستوں کا انعقادتالاب میں ڈوب کر 2لڑکیاں ہلاک
دلی این سی آر

نوئیڈا، غازی آباد میں پانچویں جماعت تک اسکول ہائبرڈ موڈ پر چلانے کے احکامات، بڑھتی آلودگی کے پیش نظر بڑا فیصلہ

(پی این این)
غازی آباد:دیوالی کے بعد بڑھتی فضائی آلودگی کو دیکھتے ہوئے نوئیڈا، غازی آباد، گروگرام اور فرید آباد سمیت پورے این سی آر میں اسکولوں کو پانچویں جماعت تک کی پڑھائی ہائبرڈ موڈ میں کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ متعلقہ اضلاع کے بنیادی تعلیم افسران کی جانب سے اس سلسلے میں احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں۔سرکاری حکم کے مطابق، غازی آباد اور نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا میں آلودگی کے پیش نظر پانچویں جماعت تک کے بچوں کے لیے ہائبرڈ موڈ میں پڑھائی لازمی کردی گئی ہے۔
جی آر اے پی (GRAP) مرحلہ 3 نافذ ہونے کے بعد ضلع بنیادی تعلیم افسر کی جانب سے یہ احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ یہ حکم ضلع کے تمام سرکاری، امداد یافتہ اور تسلیم شدہ اسکولوں پر لاگو ہوگا۔ اسکولوں کو پانچویں جماعت تک کے بچوں کے لیے آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے تعلیم حاصل کرنے کا اختیار فراہم کرنا ہوگا۔ جہاں آن لائن پڑھائی کی سہولت دستیاب ہے، وہاں آن لائن کلاسز بھی چلانا ہوں گی۔ اسکولوں کے پرنسپل اور انتظامیہ کو احکامات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حکم کی خلاف ورزی یا لاپرواہی کی صورت میں متعلقہ اسکول کے خلاف کارروائی کرنے کی وارننگ بھی دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دہلی-این سی آر کے اسکولوں کو پانچویں جماعت تک ہائبرڈ کلاسز چلانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حکم کے مطابق، دہلی-این سی آر کے وہ تمام اسکول جہاں پانچویں جماعت تک تعلیم دی جاتی ہے، انہیں ہائبرڈ لرننگ کا نظام اپنانا ہوگا۔ طلبہ کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ اسکول جاکر جسمانی طور پر کلاسز میں شرکت کریں یا آن لائن پڑھائی سے جڑیں۔ یہ سہولت اسکول کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر منحصر ہوگی۔ یہ حکم ان علاقوں کے سرکاری اور نجی، دونوں طرح کے اسکولوں پر لاگو ہوگا۔ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ جب تک جی آر اے پی مرحلہ 3 کی پابندیاں نافذ رہیں گی، انہیں حکومت کے ان احکامات پر عمل کرنا ہوگا۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ آلودگی کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ احتیاطی اقدام کے طور پر لیا گیا ہے۔ حکومت نے ہائبرڈ کلاسز نافذ کرنے کا فیصلہ اسکول انتظامیہ کی مرضی پر نہیں چھوڑا ہے۔
حکام نے اس فیصلے کی وجہ بتاتے ہوئے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ ہوا کا معیار مزید خراب ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم کے حالات ناموافق ہونے کا خدشہ ہے، جس کے دوران ہوا کی رفتار تقریباً صفر تک گر سکتی ہے۔

 

متعلقہ خبریں