تازہ ترین
جمہوری نظام میں پُرامن احتجاج عوام کااختیار،چراغ پاسوان نے اپنے ہی اتحاد کے وزیر جیتن رام مانجھی کے بیان پرکیا جوابی حملہگیا جی:کلال اور عراقی کو ایک ہی ذات قرار دینے کا مطالبہبروقت مسئلہ حل نہ ہوا تو ہم دوبارہ احتجاج کرنے پرہوں گے مجبور:سنگھرش سمیتی،ایس ڈی ایم ارریہ کی یقین دہانی پر شہر کے بنیادی مسائل کو لے کر 6 روزہ احتجاجی مظاہرہ ملتوینئی نسل کی اخلاقی و تعلیمی تربیت اساتذہ کی اولین ذمہ داری: قاری ذاکر حسین قاسمی،جمعیت علماء شہر و ضلع مظفر نگر کے تحت تنظیم ائمہ و علمائے مساجدکے زیرِ انتظام اجلاس کا انعقاد11 نومبر کو ’’ تعلیمی کانفرنس‘‘ و تقریب تقسیم انعامات,این سی آر میں نمو بھارت ٹرین پروجیکٹ کو منظوری ملنے کا امکاناحتجاج کے درمیان پولیس کی سخت کارروائی،20پر ایف آئی درجنریندر مودی نے ہٹلر کو بھی چھوڑ دیاہے پیچھے:کجریوال
Bihar

وسطانیہ، فوقانیہ اور مولوی امتحان 2027 کے لیے آن لائن رجسٹریشن شروع

سیتامڑھی: بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ، پٹنہ نے وسطانیہ (آٹھویں)، فوقانیہ (میٹرک) اور مولوی (انٹرمیڈیٹ) امتحان 2027 میں شرکت کرنے والے طلبہ کے لیے آن لائن رجسٹریشن اور امتحانی فارم بھرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
بورڈ نے تمام منظور شدہ مدارس کے پرنسپل اور صدر مدرسین کو ہدایت دی ہے کہ مقررہ مدت کے اندر تمام اہل طلبہ کا آن لائن رجسٹریشن اور امتحانی فارم مکمل کرائیں۔ بورڈ کے سکریٹری عبدالسلام انصاری کے مطابق وسطانیہ امتحان 2027 کے لیے آن لائن رجسٹریشن اور امتحانی فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 31 اگست 2026 مقرر کی گئی ہے، جبکہ فوقانیہ اور مولوی امتحان 2027 کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 16 اگست 2026 ہے۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ فوقانیہ اور مولوی امتحان کے لیے صرف انہی طلبہ کا رجسٹریشن قبول کیا جائے گا جن کا نام، والد کا نام اور تاریخِ پیدائش مدرسہ کے داخلہ ریکارڈ سے مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہو۔ کسی بھی قسم کی غلطی پائے جانے پر درخواست مسترد کی جا سکتی ہے۔ امتحان میں شرکت کے لیے طلبہ کی کم از کم 75 فیصد حاضری لازمی قرار دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 31 مارچ 2027 تک وسطانیہ کے طلباء وطالبات کی کم از کم عمر 12 سال اور فوقانیہ کے طلباء وطالبات کی کم از کم عمر 14 سال ہونی چاہیے۔
امتحانی فیس کے طور پر وسطانیہ کے لیے فی طالب علم 600 روپے جبکہ فوقانیہ اور مولوی کے لیے 200 روپے رجسٹریشن فیس مقرر کی گئی ہے۔آن لائن درخواست کا پورا عمل بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ bsmeb.org پر مدرسہ ڈیش بورڈ کے ذریعے مکمل کیا جائے گا، جس میں لاگ اِن، نیا رجسٹریشن، امیدوار کی تفصیلات، تصویر اور دستخط اپ لوڈ کرنا، پری ویو، فائنل سبمٹ، فیس کی ادائیگی اور رسید ڈاؤن لوڈ کرنا شامل ہے۔
اس سلسلے میں مدرسہ رشیدیہ راےپور کے پرنسپل مولانا غزالی نے بتایا کہ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی ہدایات کے مطابق ان کے مدرسہ میں یکم جولائی 2026 سے امتحان 2027 کے لیے آن لائن رجسٹریشن اور درخواست فارم بھرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے تمام اہل طلبہ اور سرپرستوں سے اپیل کی کہ مقررہ وقت کے اندر ضروری دستاویزات کے ساتھ درخواست کا عمل مکمل کرائیں تاکہ کوئی بھی طالب علم امتحان سے محروم نہ رہ جائے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔