تازہ ترین
عمران مسعود خود کو مظلوم ظاہر کرنے کے رویے کا شکار، اپنے مفادات کی لڑائی لڑ رہے ہیں کانگریس ایم پی : شایان مسعودہر بیٹی کے لیے محفوظ بچپن اور تعلیم کی تکمیل کو یقینی بنانے کا عزم:ریکھا گپتااجین میں مساجد کا انہدام غیر قانونی عمل:مفتی مکرمہم ایسا ہندوستان بنائیں گے جہاں بہترین تعلیم و صحت ہو:کجریوال سماج میں بڑھتی نفرت اور تعصب کا خاتمہ ضروریسیکس ریکٹس کا پردہ فاش، 29 لڑکیوں بازیابدارالعلوم فاروقیہ دیوبند میں مستحق طلبہ کے مابین لحاف اور کمبل تقسیمتہذیبی شعور اور عوامی جذبات سے ہوتا ہےزبان کا تعلق، مذہب سے نہیں: پروفیسر فخر عالم
دلی این سی آر

ہر بیٹی کے لیے محفوظ بچپن اور تعلیم کی تکمیل کو یقینی بنانے کا عزم:ریکھا گپتا

نئی دہلی :آج وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نےچائلڈ میرج فری انڈیا‘ (بچوں کی شادی سے پاک بھارت) ایک ایسا عہدکیا ہے جس کا مقصد ہر بیٹی کے لیے محفوظ بچپن، تعلیم اور اس کے خوابوں کی تکمیل کو یقینی بنانا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں، ملک 2030 تک ’بچوں کی شادی سے پاک‘ ہونے کے ہدف کی جانب گامزن ہے۔اس مہم کے سلسلے میں، میں نے آج وگیان بھون میں منعقدہ ایک قومی تقریب میں شرکت کی، جس میں مرکزی وزیر انناپورنا دیوی جی نے خصوصی طور پر شرکت فرما کر تقریب کی رونق بڑھائی۔آئیے، بچوں کی شادی کے خلاف عوامی بیداری کو ایک عوامی تحریک میں تبدیل کریں۔ اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر جی اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
مرکزی وزیر مملکت برائے خواتین و بہبود اطفال ساوتری ٹھاکر نے یومِ آئین اوربچپن، کم عمری اور جبری شادیوں کے خاتمے کے پہلے بین الاقوامی دن کے موقع پر کُسم پور پہاڑی علاقے میں خواتین، کم عمری کی شادی سے بچائی گئی لڑکیوں اور مقامی باشندوں کے ساتھ بیداری پیدا کرنے کے لیے مشعل جلوس نکالا۔ اس موقع پر تمام شرکا نے سال 2030 تک ہندوستان کو بچپن کی شادی سے پاک بنانے کا عزم کیا۔صحت کی مصنوعاتبچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی ملک کی سب سے بڑی سول سوسائٹی تنظیموں کی نیٹ ورک ’جسٹ رائٹس فار چلڈرن‘ (جے آر سی) کی جانب سے منعقدہ اس بیداری مارچ میں تقریباً 2,000 خواتین، بچوں، کم عمری کی شادی سے بچائی گئی لڑکیوں اور مقامی باشندوں نے حصہ لیا۔ اس دوران لوگوں نے دیے جلا کر بھی بچپن کی شادی کے خلاف اپنے عزم کا اظہار کیا۔ساوتری ٹھاکر نے تمام شرکا کو حلف دلایا کہ وہ نہ تو کسی کم عمری کی شادی میں شرکت کریں گے اور نہ ہی اس کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ اس کے علاوہ کہیں بھی بچپن کی شادی کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کریں گے۔
اس موقع پر جسٹ رائٹس فار چلڈرن کے بانی بھون ریبھو اور سول سوسائٹی تنظیموں کے کئی اہم ارکان بھی موجود تھے۔اس موقع پر ساوتری ٹھاکر نے کہا، ”وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سال 2024 میں شروع کی گئی ’بال ویواہ م±کت بھارت‘ مہم کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور ملک میںبچپن کی شادی کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے۔ قومی خاندانی صحت سروے کے مطابق ملک میں بچپن کی شادی کی شرح 06-2005 میں 47.4 فیصد تھی، جو 24-2023 میں گھٹ کر 20.1 فیصد رہ گئی ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہندوستان 2030 تک کم عمری کی شادی سے پاک ہونے کے ہدف کی جانب آگے بڑھ رہا ہے۔”سال 2024 سے اب تک حکومت 6.86 لاکھ سے زیادہ بیداری پروگرام منعقد کر چکی ہے۔
جن کے ذریعے 12.5 کروڑ لوگوں تک رسائی حاصل کی گئی ہے۔ ’بال ویواہ م±کت بھارت‘ پورٹل پر 72 ہزار سے زیادہ کم عمری کی شادی کی روک تھام کے افسران کی تفصیلات دستیاب ہیں، جن میں تقریباً 60 ہزار افسران گرام پنچایت کی سطح پر تعینات کیے گئے ہیں۔ یہ کوششیں کم عمری کی شادی سے پاک ہندوستان کے ہمارے عزم کی سمت میں ملک کی مسلسل پیش رفت کو ظاہر کرتی ہیں۔“
مرکزی وزیر نے مزید کہا، ”حکومت بچوں کی حفاظت یقینی بنانے اور ہر بیٹی کو اپنے خواب پورے کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ سال 2015 میں شروع کی گئی ’بیٹی بچا، بیٹی پڑھاو مہم نے سماج میں بیٹیوں کے تئیں سوچ بدلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مشن وتسلیہ، مشن شکتی، سکنیہ سمردھی یوجنا اور سمگر شکشا جیسی اسکیمیں بھی بچیوں کا بچپن محفوظ بنانے میں مدد کر رہی ہیں۔”تاہم اس مہم کو ملک کے ہر گاو¿ں، ہر گھر اور ہر طبقے تک پہنچانے میں سول سوسائٹی تنظیموں، سماجی رہنماوں اور زمینی سطح پر کام کرنے والے کارکنوں کا کردار بھی انتہائی اہم ہے۔ ان کی لگن اور کوششیں ہی کم عمری کی شادی کے خلاف اس پیغام کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔“جسٹ رائٹس فار چلڈرن کے بانی بھون ریبھو نے کہا، ”2030 تک بچپن کی شادی کا خاتمہ اب ایک قابل حصول ہدف بن چکا ہے۔ 27 نومبر کو ’بچوں، کم عمری اور جبری شادیوں کے خاتمے کے بین الاقوامی دن‘ کے طور پر تسلیم کیا جانا اس سمت میں ایک تاریخی اور فیصلہ کن موڑ ہے۔ صدیوں سے چلی آ رہی اس سماجی برائی کے خاتمے کے لیے پانچ سال کا عرصہ بہت کم ہے، لیکن ہمارے پاس اسی مدت میں اسے ختم کرنے کا موقع موجود ہے۔ ہندوستان نے 2026 تک کم عمری کی شادی کی شرح میں 10 فیصد کمی لا کر یہ دکھایا ہے کہ سیاسی عزم، حکومت کی فیصلہ کن کارروائی، قانون کی حکمرانی پر مو¿ثر عمل درآمد اور سماج کی اجتماعی بیداری مل کر کتنا بڑا بدلاو لا سکتے ہیں۔”ہندوستان کی لاکھوں خواتین، بچوں اور کم عمری کی شادی سے بچائی گئی لڑکیوں نے جو مشعل روشن کی ہے، اس کی روشنی آج پوری دنیا تک پہنچ رہی ہے۔ بچپن کی شادی بچوں کے ساتھ عصمت دری کے مترادف ہے اور اس کا خاتمہ انصاف کے قیام کے لیے ناگزیر ہے۔ اب ہر ملک کو اس اجتماعی عزم کو ٹھوس کارروائی میں تبدیل کرنا ہوگا، تاکہ 2030 تک کم عمری کی شادی سے پاک دنیا کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔“اس پروگرام میں جسٹ رائٹس فار چلڈرن کی معاون تنظیموں ایسوسی ایشن فار والنٹری ایکشن (اے وی اے)، انڈیا چائلڈ پروٹیکشن (آئی سی پی)، بال وکاس دھارا، پریاس جے اے سی، کوسی لوک منچ، بیسک فاؤنڈیشن اور سہیوگ کیئر فار یو نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں