تازہ ترین
اپ گریڈ مڈل اسکول مقصود پور تاج میں یومِ دستورکا اہتمامکس کی جیب میں گئی چار بیگھہ سے زائد وقف اراضی؟، 30 سے زیادہ رجسٹری کے دعوے نے کھڑے کیے کئی سوالاتتیل کے لیے نہیں، پانی کے لیے ہوگی اگلی جنگ: خطیب محمد اقبالعمران مسعود خود کو مظلوم ظاہر کرنے کے رویے کا شکار، اپنے مفادات کی لڑائی لڑ رہے ہیں کانگریس ایم پی : شایان مسعودہر بیٹی کے لیے محفوظ بچپن اور تعلیم کی تکمیل کو یقینی بنانے کا عزم:ریکھا گپتااجین میں مساجد کا انہدام غیر قانونی عمل:مفتی مکرمہم ایسا ہندوستان بنائیں گے جہاں بہترین تعلیم و صحت ہو:کجریوال سماج میں بڑھتی نفرت اور تعصب کا خاتمہ ضروری
uttar pradesh

دارالعلوم فاروقیہ دیوبند میں مستحق طلبہ کے مابین لحاف اور کمبل تقسیم

دیوبند:معروف دینی درسگاہ دارالعلوم فاروقیہ دیوبند میں ادارہ کے بانی و مہتمم مولانا نور الہدیٰ صاحب قاسمی بستوی کی سرپرستی میں الفاروق بیت المال ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق طلبہ کے درمیان لحاف اور کمبل تقسیم کیے گئے۔ اس فلاحی و امدادی مہم کے تحت شدید سردی کے پیش نظر بڑی تعداد میں طلبہ کو سردی سے بچاؤ کا سامان فراہم کیا گیا۔اس موقع پر موجود ادارہ کے ذمہ داران اور اساتذہ کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس کے طلبہ امت مسلمہ کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل ہیں، اور ان کی مدد کرنا عظیم سعادت و صدقہ جاریہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دینِ اسلام ہمیں محبت، ہمدردی، ایثار اور خدمتِ خلق کا درس دیتا ہے۔ غریب، یتیم اور ضرورت مند طلبہ کی مالی و مادی اعانت کرنا نہ صرف ایک بڑی نیکی ہے بلکہ باعثِ اجر و ثواب بھی ہے، کیونکہ یہ طلبہ اپنا قیمتی وقت علمِ دین کے حصول میں صرف کرتے ہیں تاکہ مستقبل میں امت کی صحیح رہنمائی اور دین کی خدمت کر سکیں۔
مولانا نورالہدیٰ قاسمی بستوی نے کہاکہ دینی مدارس میں زیرِ تعلیم طلبہ کی ایک بڑی تعداد غریب اور پسماندہ گھرانوں سے تعلق رکھتی ہے، جن کے لیے شدید سردی کے موسم میں ضروریاتِ زندگی کا انتظام کرنا دشوار ہوتا ہے۔ ایسے حالات میں اہلِ خیر حضرات کو آگے بڑھ کر طلبہ کے وظائف، کتابوں، لباس، طعام اور گرم بستر وغیرہ کا انتظام کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مستحقین کی مدد کرتے وقت ان کی عزت نفس کا مکمل خیال رکھا جائے اور خاموشی و اخلاص کے ساتھ ان کے کام آیا جائے۔ اس تقریب کے موقع پر دارالعلوم فاروقیہ دیوبند کے اساتذہ کرام، ذمہ داران اورطلبہ موجودرہے۔

 

متعلقہ خبریں