تازہ ترین
اپ گریڈ مڈل اسکول مقصود پور تاج میں یومِ دستورکا اہتمامکس کی جیب میں گئی چار بیگھہ سے زائد وقف اراضی؟، 30 سے زیادہ رجسٹری کے دعوے نے کھڑے کیے کئی سوالاتتیل کے لیے نہیں، پانی کے لیے ہوگی اگلی جنگ: خطیب محمد اقبالعمران مسعود خود کو مظلوم ظاہر کرنے کے رویے کا شکار، اپنے مفادات کی لڑائی لڑ رہے ہیں کانگریس ایم پی : شایان مسعودہر بیٹی کے لیے محفوظ بچپن اور تعلیم کی تکمیل کو یقینی بنانے کا عزم:ریکھا گپتااجین میں مساجد کا انہدام غیر قانونی عمل:مفتی مکرمہم ایسا ہندوستان بنائیں گے جہاں بہترین تعلیم و صحت ہو:کجریوال سماج میں بڑھتی نفرت اور تعصب کا خاتمہ ضروری
Bihar

اپ گریڈ مڈل اسکول مقصود پور تاج میں یومِ دستورکا اہتمام

حاجی پور/ مہوا/ ویشالی :ضلع ویشالی کے مہوا بلاک کے تحت اپ گریڈ مڈل اسکول مقصود پور تاج میں یومِ دستور (یومِ آئین) جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر طلبہ کے درمیان کوئز مقابلہ اور تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پروگرام کے دوران ڈاکٹر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر اور ڈاکٹر راجندر پرساد کی تصاویر پر پھول نچھاور کرکے خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
اس موقع پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر جناب اشرفی داس نے موجود طلبہ و طالبات کو ہندوستانی آئین کی اہمیت اور اس کی تاریخ سے واقف کراتے ہوئے بتایا کہ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی سربراہی میں تیار کردہ آئین 26 نومبر 1949 کو ملک کے حوالے کیا گیا تھا، جبکہ 26 جنوری 1950 کو اسے مکمل طور پر نافذ کیا گیا۔ آج ہمارا ملک اسی آئین کے مطابق چل رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی آئین میں ابتدا میں 395 دفعات تھیں۔ آئین کے تحت مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ جمہوریت کے اہم ستون ہیں۔ اس کے علاوہ صحافت بھی جمہوریت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے طلبہ کو بنیادی حقوق کے بارے میں تفصیل سے بتایا، جن میں حقِ مساوات، حقِ آزادی، استحصال کے خلاف حق، مذہبی آزادی کا حق، ثقافتی و تعلیمی حقوق اور آئینی چارہ جوئی کا حق شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے، جہاں تمام ذات اور مذاہب کے لوگ ایک باغ کے مختلف پھولوں کی طرح مل جل کر رہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’آئین صرف قوانین کی دستاویز نہیں، بلکہ یہ ملک کی روح اور جمہوریت کی طاقت ہے۔‘‘
ہمیں اسے کبھی فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ تمام ہندوستانیوں کو آئین کے مطابق قوانین کی پابندی کرنی چاہیے تاکہ ملک میں اتحاد، سالمیت، بھائی چارہ اور آپسی ہم آہنگی برقرار رہے۔پروگرام میں اسکول کے اساتذہ جناب وکاس نارائن، جیوتی پرساد، معلمہ شائستہ پروین، آرادھیا کماری، انیشا کماری، فرزانہ عباس، اسکول ایجوکیشن کمیٹی کے سابق صدر راجیشور رام، رینا دیوی کے علاوہ طلبہ میں آدتیہ کمار، آنند کمار، راج لکشمی، شکشا کماری سمیت دیگر طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں