تازہ ترین
دارالعلوم فاروقیہ دیوبند میں مستحق طلبہ کے مابین لحاف اور کمبل تقسیمتہذیبی شعور اور عوامی جذبات سے ہوتا ہےزبان کا تعلق، مذہب سے نہیں: پروفیسر فخر عالمموجودہ دور میں طلبا کو صحیح انفارمیشن کی ضرورت :پروفیسرجمال احمد صدیقیپبلک گرلز انٹر کالج میں یوم آئین پر پروگرام کا انعقادکوموے کی پہل پر مفت میگا ہیلتھ چیک اپ کیمپسب کو یکساں حقوق دیتا ہے ہمارا آئین : ڈاکٹر محمد علی حسینہندوستانی آئین ملک کے 140 کروڑ شہریوں کو ایک لڑی میں پروتا ہے: ریکھا گپتاجنتا دل یونائیٹڈ کے قومی کارگزار صدر سنجے کمار جھا کا دربھنگہ میں والہانہ استقبال
Bihar

کوموے کی پہل پر مفت میگا ہیلتھ چیک اپ کیمپ

گیا جی : کاؤنسل آف مگدھ ویمن ایمپاورمنٹ (COMWE) کے زیر اہتمام بدھ کے روز مگدھ ہائر سیکنڈری اسکول، گاندھی جی نگر، کُجاپی، گیا میں مفت میگا ہیلتھ چیک اپ کیمپ اور ادویات کی تقسیم کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی فرٹرنٹی، مگدھ ریجن اور AMU اولڈ بوائز ایسوسی ایشن، مگدھ چیپٹر کے تعاون سے منعقد اس کیمپ میں میڈی پارک سپر اسپیشلٹی ہاسپٹل، پٹنہ اور گاندھی جی پولی کلینک، کُجاپی کی جانب سے طبی خدمات فراہم کی گئیں۔
کیمپ میں تقریباً 500 مریضوں کی مختلف بیماریوں کی جانچ کی گئی اور ضرورت مندوں کے درمیان مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔ تقریباً 30 ماہر ڈاکٹروں نے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے مریضوں کو طبی مشورے اور صحت سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔
پروگرام کا افتتاح مہمانوں نے مشترکہ طور پر چراغ روشن کرکے کیا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی کے طور پررومیت کمار اور 47ویں بٹالین کے کمانڈنٹ اودھیش کمار موجود رہے۔ ممتاز مہمانوں میں سی آر پی ایف کے ڈپٹی کمانڈنٹ اتم کمار، ایم ایل سی اور جے ڈی یو رہنما محمد افاق احمد خان، بہار پردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کے چیئرمین محمد عمیر خان، پیس ایسوسی ایشن آف انڈیا کے محمد اقبال حسین اور سماجی کارکن انجلی کماری بھارتی شامل رہیں۔ وہیں خصوصی مہمانوں کی حیثیت سے سی آر پی ایف کمانڈنٹ ڈاکٹر شہریار احمد خان سوری اور ڈاکٹر سعدیہ سوری بھی موجود رہیں۔
کیمپ میں امراض نسواں و زچگی، سرجری، امراض چشم، جنرل میڈیسن، امراض قلب، یورولوجی، نیورولوجی، نیورو سرجری، اینڈوکرائنولوجی، آرتھوپیڈکس، اطفال، دندان سازی، ای این ٹی، یونانی طب اور ایمرجنسی میڈیسن سمیت مختلف شعبوں کے ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کی جانچ کی۔
طبی ٹیم میں ڈاکٹر افشاں سرتاج، ڈاکٹر تیجسوی نندن، ڈاکٹر ایکتا ورما، ڈاکٹر آشیش پرساد، ڈاکٹر سرتاج خان، ڈاکٹر اقبال، ڈاکٹر نمیشا مدھو، ڈاکٹر سیف اللہ خان، ڈاکٹر محمد شاہد اقبال، ڈاکٹر امیت کمار، ڈاکٹر یوگیش کمار، ڈاکٹر شاشوت کمار، ڈاکٹر ایم ڈی اعجاز عالم، ڈاکٹر محمد صابر علی، ڈاکٹر شاکیب خان افریدی، ڈاکٹر محمد ارشد امام، ڈاکٹر جاوید اقبال اور ڈاکٹر عمران خان سمیت دیگر ڈاکٹروں نے خدمات انجام دیں۔ آپٹومیٹری کی خدمات ندیم خان (ہمالین آپٹیکلز) نے فراہم کیں۔

اس موقع پر COMWE کے صدر نوین رنجن اور چیف سرپرست ڈاکٹر پروین رنجن گاندھی سمیت مجلس عاملہ کے ارکان نے مہمانوں کو شال اور یادگاری نشان پیش کرکے اعزاز سے نوازا۔ مہمانوں نے اس سماجی پہل کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت مند افراد تک ماہر طبی خدمات پہنچانا سماج کے تئیں ایک اہم ذمہ داری ہے۔

پروگرام کے اختتام پر COMWE کے صدر نوین رنجن اور چیف سرپرست ڈاکٹر پروین رنجن گاندھی نے تمام مہمانوں، ڈاکٹروں، تعاون کرنے والے اداروں، رضاکاروں اور مقامی شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں