تازہ ترین
دارالعلوم فاروقیہ دیوبند میں مستحق طلبہ کے مابین لحاف اور کمبل تقسیمتہذیبی شعور اور عوامی جذبات سے ہوتا ہےزبان کا تعلق، مذہب سے نہیں: پروفیسر فخر عالمموجودہ دور میں طلبا کو صحیح انفارمیشن کی ضرورت :پروفیسرجمال احمد صدیقیپبلک گرلز انٹر کالج میں یوم آئین پر پروگرام کا انعقادکوموے کی پہل پر مفت میگا ہیلتھ چیک اپ کیمپسب کو یکساں حقوق دیتا ہے ہمارا آئین : ڈاکٹر محمد علی حسینہندوستانی آئین ملک کے 140 کروڑ شہریوں کو ایک لڑی میں پروتا ہے: ریکھا گپتاجنتا دل یونائیٹڈ کے قومی کارگزار صدر سنجے کمار جھا کا دربھنگہ میں والہانہ استقبال
اتر پردیش

موجودہ دور میں طلبا کو صحیح انفارمیشن کی ضرورت :پروفیسرجمال احمد صدیقی

میرٹھ:موجودہ وقت میں لائبریرین کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔ اب بیشتر،لائبریری ایسے ہی طالب علم آتے ہیں جن کو یہ سمجھ اور شعور ہوتا ہے کہ اس کے نصاب کے اچھے مصنفین کون ہیں ۔لائبریری کی اہمیت جتنی اب سے سو سال قبل تھی اس سے بھی زیادہ آج ہے۔یہ الفاظ تھے صدر شعبہئ لائبریری سائنس چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میرٹھ کے پروفیسر جمال احمد صدیقی کے جو شعبہئ اردو اور ایو ساکے زیر اہتمام منعقد ”تعلیم کے فروغ میں لائبریری کا حصہ“ موضوع پر اپنی تقریر کے دوران ادا کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہے اے آئی کا کتنا ہی استعمال کرلیں مگر جب تک ذہن کا استعمال نہیں ہو گا ہمارا کام درست نہیں ہوگا۔ آج کے وقت میں طالب علم کو صحیح انفارمیشن کی ضرورت ہے۔
اس سے قبل پرو گرام کا آغازسعیداحمد نے تلا وت کلام پاک سے کیا۔پروگرام کی سرپرستی معروف ناقد و افسانہ نگار پروفیسر اسلم جمشید پوری نے فرمائی اور صدارت کے فرائض معروف ادیب وناقدپروفیسر صغیر افراہیم نے انجام دیے۔ مہمانان کے بطورپروفیسر جمال احمد صدیقی ]صدر شعبہئ لابریری سائنس، سی سی ایس یونیورسٹی ،میرٹھ[ پروفیسر نشاط فاطمہ]علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ[اور ڈاکٹر فرقان سردھنوی نے آن لائن شرکت کی۔مقالہ نگار کے بطور شعبہئ اردو کی ریسرچ اسکالر سیدہ مریم الٰہی شریک ہوئیں۔ اس دوران لکھنؤ سے ایوسا کی صدر پروفیسر ریشما پروین موجود رہیں۔ استقبالیہ کلمات نمرہ انصاری، نظامت ڈاکٹرارشاد سیانوی اورشکریے کی رسم محمد ندیم نے اداکی۔
پروگرام کا تعارف پیش کرتے ہوئے پروفیسر اسلم جمشید پوری نے کہا کہ آج کا موضوع بڑا اہم ہے۔ لائبریری سے انسان صرف کتابیں ہی حاصل نہیں کرتا بلکہ ایک سلیقہ بھی سیکھتا ہے۔ وہاں کا ماحول، تہذیب اورسلیقہ قارئین پر اثر ڈالتا ہے۔ ہما رے یہاں بھی بڑی بڑی لائبریریاں موجود ہیں۔مثلاً اے ایم یو کی لائبریری،خدا بخش لائبریری، پٹنہ،رضا لائبریری،رام پور وغیرہ۔
 ہر یونیورسٹی اور کالجز میں لائبریری کا ہونا نہایت ضروری ہے۔ آپ کسی بھی لفظ کے معنی کو کسی بھی زبان میں جان سکتے ہیں۔ عام انسان بھی لائبریری سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
ڈاکٹر فرقان سر دھنوی نے کہا کہ لائبریری کے ذریعے جہالت کو دور کر کے علم کی روشنی پھیلائی جاسکتی ہے۔ عہد قدیم سے دور حاضر تک لائبری نے علم کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ لائبریری کے ذریعے علم ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل کیا جاسکتا ہے۔ لائبریری ہماری ترقی کی ضامن ہے۔ لائبریری میں ہر مذہب کی کتابیں ملتی ہیں اور قارئین اپنی ضرورت کے مطابق یہاں سے کتابیں حاصل کر کے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔لائبریری تعلیم عامہ کے لیے بے حد اہم وسیلہ ہے۔یہ عوام کے لیے ”دار العلوم“ ہے۔
پروفیسر نشاط فاطمہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لائبریری فارمر اور انفارمر تعلیم میں بہت مدد کرتا ہے۔ اس کا رول سوسائٹی کے لوگوں کو سماج کے لیے تیار کرنا ہوتا ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی لائبریری میں یہ خصوصیت موجود ہے کہ یہاں لوگوں کی مدد کی جاتی ہے۔ہم عوام کی خاصی خدمات کرنا چاہتے ہیں۔ آج کل ڈیجیٹل انفارمیشن کا دور ہے جن کو ہم فروغ دے رہے ہیں۔ ہما رے یہاں جو کتابیں ہیں ہم ان کو ڈیجیٹائلز بھی کررہے ہیں۔ مستقبل میں طالب علموں کو مزید آسانیاں فراہم کرنا چاہتے ہیں تا کہ وہ کتابوں کے ذریعے اپنے اسکل کو ڈیولپ کرسکیں۔ آج بہت سی پبلک لائبریریاں عوام کی ڈیجیٹل خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اب تو اچھے کیفے یا ہو ٹل میں بھی چھوٹی چھوٹی لائبریریاں کھل رہی ہیں۔
پروفیسر ریشما پروین نے کہا کہ آج کا موضوع اپنے آپ میں بہت اہم ہے۔ ہم نے مولانا آزاد لائبریری میں خوب پڑھا بھی ہے اور لائبریری کا فائدہ بھی اٹھایا ہے۔لائبریری کی اہمیت ہماری زندگی میں کبھی کم نہ ہو گی۔ بچوں کے والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو لائبریری کی اہمیت و افادیت بتا کر اس سے فوائد حاصل کرنا بتائیں۔
اپناصدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے پروفیسر صغیر افراہیم نے کہا کہ اے آئی کا خواہ کتنا ہی زور کیوں نہ ہو لیکن لائبریری کی اہمیت اپنی جکہ برقرار ہے۔ہم چا ہے کتنا ہی ایڈوانس ہو جائیں آنے والا کل کتابوں کا ہی ہوگا۔ پروفیسر جمال احمد صدیقی اور پروفیسر نشاط فاطمہ لایبریری کے حوالے سے بڑے سلیقہ اور احسن طریقے سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ لائبریریاں عقید ت کی جگہ ہیں۔
سیدہ مریم الٰہی نے اپنامقالہ”تعلیم کے فروغ میں لائبریری کا کردار“ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نے لائبریری کے کردار کو ایک نئی وسعت عطا کی ہے۔اب لائبریری صرف ایک مخصوص عمارت یا کتب خانے تک محدود نہیں رہی بلکہ عالمی علمی رابطے کا ایک مؤثر ذریعہ بن چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں نیشنل ڈیجیٹل لائبریری آف انڈیا طالب علم اور محققین کے لیے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔ اسی طرح شودھ گنگا، ای شودھ سندھو اور سوایم آن لائن تعلیم کے مواقع کو وسیع کرتا ہے۔مختصر طور پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ لائبریری کی اہمیت کا تعلق صرف کتابوں کی تعداد سے نہیں بلکہ اس علمی ما حول سے ہے جو وہ معاشرے کو فراہم کرتی ہے۔ایک فعال لابریری، باشعور قاری، ذمہ دار شہری، سنجیدہ محقق اور علمی دوست معاشرے کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔
        پروگرام سے، ڈاکٹر آصف علی،ڈاکٹر شاداب علیم،ڈاکٹر الکا وششٹھ،محمد شمشاد،، فر حت اختر،محمد عیسیٰ راناو دیگر طلبہ و طالبات آن لائن و آف لائن جڑے رہے۔

متعلقہ خبریں