تازہ ترین
موجودہ دور میں طلبا کو صحیح انفارمیشن کی ضرورت :پروفیسرجمال احمد صدیقیپبلک گرلز انٹر کالج میں یوم آئین پر پروگرام کا انعقادکوموے کی پہل پر مفت میگا ہیلتھ چیک اپ کیمپسب کو یکساں حقوق دیتا ہے ہمارا آئین : ڈاکٹر محمد علی حسینہندوستانی آئین ملک کے 140 کروڑ شہریوں کو ایک لڑی میں پروتا ہے: ریکھا گپتاجنتا دل یونائیٹڈ کے قومی کارگزار صدر سنجے کمار جھا کا دربھنگہ میں والہانہ استقبالخالی بوتلیں اور گٹکے کے پاؤچ لوٹئے،پیشہ واپس پائے:سرسا
دلی این سی آر

ہندوستانی آئین ملک کے 140 کروڑ شہریوں کو ایک لڑی میں پروتا ہے: ریکھا گپتا

نئی دہلی:دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ ہندوستانی آئین ملک کے 140 کروڑ شہریوں کو ایک لڑی میں پروتا ہے۔محترمہ گپتا نے آج یہاں سمودھان گورودیوس کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے شاندار جذبے اور اقدار کو یاد کرنا ہر ہندوستانی کے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔ آئین کا حقیقی احترام محض اس کی ایک کاپی اپنے پاس رکھنے سے نہیں، بلکہ اس کے جذبے کو سمجھنے اور اپنے طرز عمل میں اپنانے سے ہوتا ہے۔ کچھ لوگ آئین کی کاپی لے کر چلتے ہیں، لیکن اس کے حقیقی معنی اور اہمیت کو نہیں سمجھتے۔ آئین کے تئیں سچی وفاداری کا اظہار اسی وقت ہوتا ہے، جب اس کی اقدار اور اصولوں کو عملی زندگی میں اتارا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے جذبے کے مطابق کام کرنا اور اس کے اصولوں کو زندگی میں اپنانا ہی اس کا حقیقی احترام ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت اورامور داخلہ و امدادِ باہمی کے وزیر امت شاہ کی رہنمائی میں ملک کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر آگے بڑھنے کی مسلسل کوشش کی جا رہی ہے۔ ملک کے 140 کروڑ شہریوں کو ساتھ لے کر چلنا، ہر طبقے کی ترقی کے لیے کام کرنا اور سب کو یکساں مواقع فراہم کرنا ہی اچھی حکمرانی کی حقیقی پہچان ہے۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت آئین کے جذبے کو حقیقی معنوں میں عملی جامہ پہنا رہی ہے۔ سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کے لیے یکساں مواقع یقینی بنانے کی سمت کی جانے والی کوششیں ملک کو متحد اور مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی اقدار کو عملی زندگی میں اپنا کر ہی ایک مضبوط، جامع اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کی جا سکتی ہے۔

 

متعلقہ خبریں