تازہ ترین
موجودہ دور میں طلبا کو صحیح انفارمیشن کی ضرورت :پروفیسرجمال احمد صدیقیپبلک گرلز انٹر کالج میں یوم آئین پر پروگرام کا انعقادکوموے کی پہل پر مفت میگا ہیلتھ چیک اپ کیمپسب کو یکساں حقوق دیتا ہے ہمارا آئین : ڈاکٹر محمد علی حسینہندوستانی آئین ملک کے 140 کروڑ شہریوں کو ایک لڑی میں پروتا ہے: ریکھا گپتاجنتا دل یونائیٹڈ کے قومی کارگزار صدر سنجے کمار جھا کا دربھنگہ میں والہانہ استقبالخالی بوتلیں اور گٹکے کے پاؤچ لوٹئے،پیشہ واپس پائے:سرسا
Bihar

جنتا دل یونائیٹڈ کے قومی کارگزار صدر سنجے کمار جھا کا دربھنگہ میں والہانہ استقبال

دربھنگہ:پٹنہ سے دربھنگہ آمد کے دوران جنتا دل یونائیٹڈ کے قومی کارگزار صدر سنجے کمار جھا کا دہلی موڑ واقع مکھانا تحقیقی مرکز کے قریب پارٹی کارکنوں نے پُرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر کارکنوں میں خاصا جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔
استقبالیہ پروگرام کی قیادت جنتا دل یونائیٹڈ اقلیتی سیل کے دربھنگہ عظمیٰ کے صدر حبیب حسین، یوا جنتا دل یونائیٹڈ کے دربھنگہ نگر صدر نوراللہ حق اور طلبہ جنتا دل یونائیٹڈ کے للت نارائن متھلا یونیورسٹی کے سابق صدر آصف کمال نے کی۔
اس موقع پر حبیب حسین نے سنجے کمار جھا کو پھولوں کا ہار پہنانے کے ساتھ پاک چادر اور مکھانا پیش کرکے ان کی عزت افزائی کی۔ وہیں نوراللہ حق، آصف کمال، محمد نور، محمد جمشید، صادق حسین اور محمد سہراب سمیت دیگر کارکنوں نے بھی پاک چادر پیش کرکے ان کا خیرمقدم کیا۔استقبال کے دوران کارکنوں نے گرم جوشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنجے کمار جھا کے تئیں اپنی عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں