تازہ ترین
دارالعلوم فاروقیہ دیوبند میں مستحق طلبہ کے مابین لحاف اور کمبل تقسیمتہذیبی شعور اور عوامی جذبات سے ہوتا ہےزبان کا تعلق، مذہب سے نہیں: پروفیسر فخر عالمموجودہ دور میں طلبا کو صحیح انفارمیشن کی ضرورت :پروفیسرجمال احمد صدیقیپبلک گرلز انٹر کالج میں یوم آئین پر پروگرام کا انعقادکوموے کی پہل پر مفت میگا ہیلتھ چیک اپ کیمپسب کو یکساں حقوق دیتا ہے ہمارا آئین : ڈاکٹر محمد علی حسینہندوستانی آئین ملک کے 140 کروڑ شہریوں کو ایک لڑی میں پروتا ہے: ریکھا گپتاجنتا دل یونائیٹڈ کے قومی کارگزار صدر سنجے کمار جھا کا دربھنگہ میں والہانہ استقبال
uttar pradesh

پبلک گرلز انٹر کالج میں یوم آئین پر پروگرام کا انعقاد

دیوبند:دیوبند کے معروف تعلیمی ادارہ پبلک گرلز انٹر کالج میں آج26؍ نومبر کو یوم آئین کے موقع پر ایک خصوصی تعلیمی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات کو ہندوستانی آئین کی اہمیت، اس کی تشکیل کے مراحل، بنیادی حقوق اور شہری ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر پروجیکٹر کے ذریعے آئین سے متعلق تعلیمی مواد پیش کیا گیا اور ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر سمیت دستور ساز اسمبلی کے اہم کردار پر روشنی ڈالی گئی۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کالج کی پرنسپل صبا حسیب صدیقی نے کہا کہ ہندوستانی آئین ملک کے جمہوری نظام کی بنیاد ہے، جو ہر شہری کو مساوات، آزادی اور انصاف کا حق فراہم کرتا ہے۔ آئین کی اصل روح یہ ہے کہ ملک کے تمام شہریوں کو بلا تفریق مذہب، ذات، زبان اور طبقہ یکساں حقوق حاصل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کے لیے آئین سے واقفیت اس لیے بھی ضروری ہے کہ وہ اپنے حقوق کو پہچاننے کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو بھی سمجھ سکیں۔
انہوں نے طالبات کو پروجیکٹر کے ذریعے آئین کی تشکیل اور اس سے وابستہ اہم شخصیات کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔ ایجوکیشن انچارج شبانہ صفوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئین صرف قوانین اور ضابطوں کی کتاب نہیں بلکہ یہ ملک کے ہر شہری کے حقوق، آزادی اور وقار کے تحفظ کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی حقوق کے ساتھ بنیادی فرائض کو سمجھنا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے طالبات کو سمجھایا کہ تعلیم کے ذریعے ہی وہ اپنے حقوق اور سماجی ذمہ داریوں سے بہتر طور پر واقف ہو سکتی ہیں۔ آئین کے بارے میں آگاہی انہیں مستقبل میں ایک باشعور، خود اعتماد اور ذمہ دار شہری بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ پروگرام کی نظامت زیبا ناہید نے انجام دی۔ اس موقع پر ساجدہ، روبینہ، عرشی، روبی، رضیہ، روبینہ، ندا، شاہانہ، فیمینہ اور شاکرہ سمیت کالج کا دیگر عملہ طالبات موجود رہیں۔

متعلقہ خبریں