تازہ ترین
نعتیہ مقابلے میں سینٹ روز نے جیتے 5 انعاممولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی کا انتقال ملت اسلامیہ کا عظیم خسارہایس آئی آر کے خلاف وزیرگنج میں احتجاج، الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازیبرج بھوشن سے ملے وزیر سنجے سنگھ، 8 اکتوبر کی برسی تقریب میں شرکت کی دعوتسی یو ایس بی کی 3 طالبات کو آئی سی ایس ایس آر سے تین لاکھ روپے کا تحقیقی گرانٹدھوکہ دہی،ڈیجیٹل ہراسانی کے موضوع پربیداری پروگرام کا انعقادملک کی ترقی کے لیےنریندر مودی پرعزم:ریکھاپنک سہیلی کارڈ کھونے پرنہیں کر سکیںگے مفت بس سفر
اتر پردیش

مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی کا انتقال ملت اسلامیہ کا عظیم خسارہ

دیوبند:معروف ادیب و قلمکار اور نامور منصف اور دارالعلوم ندوۃالعلماء لکھنؤ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی کی رحلت سے علمی و ادبی حلقوں کی فضا مغموم ہوگئی،دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے تعزیت پیغام میں گہرے افسوس کاااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی کا انتقال ملت اسلامیہ کے لیے بڑا خسارہ ہے۔
دارالعلوم وقف دیوبند کے شیخ الحدیث اور جامعہ امام محمد انور شاہ کے روح رواں مولانا سیداحمد خضر شاہ مسعودی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی الندوی کی رحلت سے علم و عمل اور عربی زبان و ادب اور اسلامی صحافت کا ایک چمکتا ہوا آفتاب غروب ہو گیا۔
عالمی شہرت یافتہ شاعر اور اردو کیڈمی اترپردیش کے سابق چیئرمین ڈاکٹر نواز دیوبندی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ علم و قلم کی بستی کا ایک اور روشن چراغ بجھ گیا۔ حضرت مر حوم کی وفات ملت کے لیے بڑا علمی و ادبی خسارہ ہے۔
مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی کے انتقال پر مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی، مہتمم جامعہ گلزار حسینیہ اجراڑہ میرٹھ و خادم جامعہ رحمت گھگھرولی نے گہرے رنج و غم اور دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی علمِ دین، عربی زبان و ادب، تصنیف و تالیف، دعوت و تبلیغ، صحافت اور خطابت کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔
انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی دینی و علمی خدمات کو شرفِ قبول بخشے اور تمام متعلقین، اہلِ خانہ، تلامذہ اور محبین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ خبریں