وزیرگنج (گیا): خصوصی گہری نظرثانی (SIR) میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف بدھ کو انڈیا اتحاد کے لیڈروں اور کارکنوں نے وزیرگنج میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بلاک دفتر سے وزیرگنج موڑ تک نعرے بازی کی، جس کے بعد بلاک دفتر کے سامنے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کا پتلا نذرِ آتش کیا گیا۔
احتجاج کی قیادت پردیش کانگریس صدر ڈاکٹر ششی شیکھر سنگھ، چندن کمار چندروَنشی اور راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر دنیش یادو نے کی۔ مالے کے بلاک سکریٹری سدّاما پرساد داس نے مہنگائی، غریبوں اور کسانوں کے مسائل کو لے کر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
احتجاج میں انڈیا اتحاد کے مختلف حلیف جماعتوں کے لیڈروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود رہی۔ ادھر شوشِت سماج دل کے ضلع صدر شیشوپال کمار کشواہا اور ضلع وزیر ودیا بھوشن کمار عرف سیناپتی نے بھی پریس ریلیز جاری کرکے مبینہ ’ووٹ چوری‘ اور الیکشن کمیشن سے متعلق الزامات عائد کیے۔ انہوں نے صدر جمہوریہ سے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
ایس آئی آر کے خلاف وزیرگنج میں احتجاج، الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی
