تازہ ترین
نعتیہ مقابلے میں سینٹ روز نے جیتے 5 انعاممولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی کا انتقال ملت اسلامیہ کا عظیم خسارہایس آئی آر کے خلاف وزیرگنج میں احتجاج، الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازیبرج بھوشن سے ملے وزیر سنجے سنگھ، 8 اکتوبر کی برسی تقریب میں شرکت کی دعوتسی یو ایس بی کی 3 طالبات کو آئی سی ایس ایس آر سے تین لاکھ روپے کا تحقیقی گرانٹدھوکہ دہی،ڈیجیٹل ہراسانی کے موضوع پربیداری پروگرام کا انعقادملک کی ترقی کے لیےنریندر مودی پرعزم:ریکھاپنک سہیلی کارڈ کھونے پرنہیں کر سکیںگے مفت بس سفر
اتر پردیش

نعتیہ مقابلے میں سینٹ روز نے جیتے 5 انعام

لکھنؤ:بچوں کی ذہن سازی کے ساتھ ان میں اسلامی روح پھونکنے کے لئے یوتھ امیکس ایجوکیشنل سوسائٹی نے نعتیہ مقابلے کا اہتمام سینٹ روز پبلک اسکول گڑھی پیر خاں میں کیا۔ جس میں متعدد اسکولوں کے مختلف عمر کے بچے بچیوں نے نعتیہ مقابلے میں حصہ لیا۔ صدارت کے فرائض مفتی ابوالعرفان فرنگی محلی نے انجام دیتے ہوئے کہا۔ دنیا کی ضرورتوں کے لئے جہاں عصری علوم کا حصول ضروری ہے وہیں دینی فکر پیدا کرنے کے لئے مذہبی و دینی معلومات کا جاننا ازحد ضروری ہے۔
آقا سے محبت ایمان کا جزو لازم ہے۔واضح رہے نعتیہ مقابلے میں سینٹ روز پبلک اسکول کے بچے و بچیوں نے بہتر مظاہرے کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا۔
انعام یافتگان کی ترتیب اس طرح ہے:
گروپ B میں محمد عیان {اول} رہے۔ عالیہ پروین {دوم}
گروپ C میں عالمہ منصور (اول) اور حنین حسن خاں ( دوم ) آئے۔
گروپ D میں شامل ام کلثوم نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی واعزازی کی صف میں شامل شفیق الزماں { پی سی ایس} انجینئر محمد انس خان، سید بابر اشرف، سید محمد احمد میاں فرنگی محلی، عبدالباسط خان نے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انھیں مختلف انعامات سے نوازا اور اسکول کے ذمے داران کی تعریف کی۔ پروگرام کی کامیابی پر سینٹ روز پبلک اسکول منیجر ڈاکٹر منصور حسن خاں نے آرگنائزر پروگرام انور حسین، رضا حسین ایڈوکیٹ کے مثبت قدم کی کھل کر تعریف کی۔ مزید کہا اس طرح کے بامقصد پروگراموں کے ذریعے نونہالان قوم میں اپنے آقا کے تئیں محبت و عقیدت بڑھے گی اور وہ راہ حق پر گامزن ہوں گے۔
حکم کی حیثیت سے ڈاکٹر عتیق فاروقی { سابق پرنسپل ممتاز پی جی کالج} اور ڈاکٹر اسرارالحق قریشی نے شرکت کی اورآرگنائزر پروگرام کے لئے ستائشی کلمات ادا کئے۔

متعلقہ خبریں