تازہ ترین
آصفؔ اظہارعلی کے مجموعۂ کلام ’’الفاظ کی سرگوشیاں‘‘کی رسمِ اجراءدارالعلوم کی پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے پر دینا ہوگاچارجمعروف ٹی وی صحافی دارین شاہیدی کی والدہ ناہید صغریٰ کا انتقال، گیا میں سپرد خاکمدرسہ قاسمیہ بحر العلوم بارو، بیگوسرائے میں مفتی عین الحق امینی قاسمی کی تصنیف کا رسمِ اجراصحت سے متعلق تمام منصوبوں کو مقررہ مدت میں کیا جائےمکملدہلی میں 180 مقامات پرنصب کیے جائیں گے 540 پبلک ای وی چارجرز30 علاقوں میںآج نہیں ہوگی پانی کی سپلائی ، DJB نے جاری کی ایڈوائزریووٹر لسٹ میں نام شامل کرنے کی آج آخری تاریخ
Bihar

معروف ٹی وی صحافی دارین شاہیدی کی والدہ ناہید صغریٰ کا انتقال، گیا میں سپرد خاک

گیا جی : گیا شہر کے کٹھوکر تالاب، باری روڈ کی رہنے والی اور مجاہد آزادی مرحوم رفیق عالم ہندوستانی کی دختر ناہید صغریٰ کا اتوار، 22 نومبر 2026 کو نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں انتقال ہوگیا۔ وہ 82 برس کی تھیں۔ پیر، 23 نومبر کو گیا ڈویژن قبرستان میں انہیں سپرد خاک کیا گیا۔ ان کے انتقال سے اہل خانہ، رشتہ داروں، متعلقین اور شہر کے سماجی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
ناہید سغرا ایک ایسے خاندان سے تعلق رکھتی تھیں جس نے گیا کے سماجی، تعلیمی اور عوامی زندگی میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ان کے والد مرحوم رفیق عالم ہندوستانی مجاہد آزادی ہونے کے ساتھ گیا ڈسٹرکٹ بورڈ کے سابق نائب صدر بھی رہ چکے تھے۔ ان کے شوہر پروفیسر شاہد احمد شعیب ادبی اور تعلیمی حلقوں کی معروف شخصیت ہیں۔ وہ نامور شاعر ہونے کے علاوہ مرزا غالب کالج، گیا کے سابق صدر اور مگدھ یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات کے پروفیسر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے بہار اردو اکادمی، پٹنہ کے نائب صدر کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات انجام دی ہیں۔
ناہید سغرا سماجی خدمت اور فلاحی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی رکھتی تھیں۔ ضرورت مندوں کی مدد، یتیم بچوں کی کفالت اور معاشرے کے کمزور طبقات کی معاونت ان کی زندگی کا اہم حصہ تھا۔ وہ ہر سال مختلف یتیم خانوں کو مالی امداد فراہم کرتی تھیں۔ حب الوطنی کا جذبہ بھی ان کی شخصیت میں نمایاں تھا۔ یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی کے بعد غریب بچوں میں مٹھائیاں اور کھانے کے پیکٹ تقسیم کرنا ان کی مستقل روایت رہی تھی۔
ان کی دختر سروۃ العین نے کہا کہ والدہ کے انتقال کے باوجود خاندان گیا کے لوگوں کی خدمت اور فلاح و خیر کے اس سلسلے کو جاری رکھے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ مذہبی مزاج رکھنے کے ساتھ حب الوطنی کے جذبے سے سرشار تھیں اور گیا سے ان کے خاندان کا قدیم رشتہ رہا ہے۔ سروۃ العین خود بھی شعبہ تعلیم سے وابستہ رہی ہیں اور ممبئی کے اندھیری واقع اورینٹل کالج آف آرٹس اینڈ کامرس میں نائب پرنسپل کی ذمہ داری نبھا چکی ہیں۔
ناہید سغرا اپنے پیچھے پانچ بیٹے اور دو بیٹیوں سمیت ایک بھرا پورا خاندان چھوڑ گئی ہیں۔ ان کے صاحبزادوں میں معروف ٹی وی صحافی دارین شاہیدی بھی شامل ہیں۔ ان کے انتقال پر شہر کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔

متعلقہ خبریں