تازہ ترین
نتیش کمار نے بہار کی بدل دی تصویر اور تقدیر، امیش سنگھ کشواہاکی قیادت میں جے ڈی یو کے زیر اہتمام ’’یومِ گڈ گورننس، نتیش سمواد‘‘ کا انعقاد، ہزاروں کارکنوں نے کی شرکتسون پور کو ’سنگاپور‘اورسارن کو’ نوئیڈا‘سے بھی بنائیں گےبہتر : راجیو پرتاپ روڑیارریہ: ایم پی پردیپ کمار سنگھ نے ترقیاتی منصوبوں کالیا جائزہ، منعقدہ میٹنگ میں رکن پارلیمنٹ کی جانب سے عوامی مفاد سے متعلق کاموں کو ترجیح دینے کی دی گئی ہدایات26نومبر کو لکھنؤ میں کانگریس کا’آئین بچاؤ مارچ‘, سہارنپور سے بھی کارکنان ہوں گے شریک ،ضلع دفتر میں پریس کانفرنس کا انعقادمتولی بننے کے لیے گریجویشن اور اردو کی لازمی شرط پر نظرثانی کی ضرورت: محمد نعیم پیرزادہصدر بازار میں تمام مذاہب کے لوگوں نے مل کر منایا گرو نانک جینتیگریٹر نوئیڈا میںانتظامیہ کاچلا بلڈوزر ،زمین کو تجاوزات سےکرایا گیا آزادآلودگی پر قابو پانے میں دہلی پانچ ریاستوں میں سب سے خراب مقام پر، بی جے پی حکومت کے دعوے بے نقاب: دیویندر
Bihar

سون پور کو ’سنگاپور‘اورسارن کو’ نوئیڈا‘سے بھی بنائیں گےبہتر : راجیو پرتاپ روڑی

Oplus_131072

(پی این این)
حاجی پور/ سون پور:عالمی شہرت یافتہ سون پور میلے کے افتتاحی پروگرام کے موقع پر سارن کے رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر راجیو پرتاپ روڑی نے اپنے خطاب میں سون پور اور سارن کے مستقبل کی ترقی کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوگ سون پور میں سنگاپور جیسی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں تو سبھی کو مل کر اس عزم کو پورا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سارن کو امراوتی، نوئیڈا اور غازی آباد سے بھی بہتر بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ شیرپور، دیگھوارہ اور سون پور میں تقریباً 8 ہزار کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیموں پر کام جاری ہے۔ باکرپور سے صاحب گنج تک سڑک رابطے کو بھی ترقی دی جا رہی ہے۔روڑی نے کہا کہ دیگھوارہ سے بیدوپور تک تعمیراتی کام جاری ہے، جبکہ ریوا گھاٹ کی سمت چار پلوں کی تعمیر کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے سون پور اور بھاگلپور میں بڑے ہوائی اڈے تیار کرنے کے تصور کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں بہار میں 100 منزلہ عمارتیں بھی دیکھنے کو ملیں گی۔ اس موقع پر انہوں نے سیلاب کے دوران وزیر اعلیٰ کی قیادت میں چلائے گئے راحتی اقدامات کی بھی ستائش کی۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنے نمائندوں پر جو اعتماد ظاہر کیا ہے، اسے ترقیاتی کاموں کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔ سون پور میلے کی افتتاحی تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے رکن پارلیمنٹ راجیو پرتاپ روڑی کی موجودگی میں ریموٹ کے ذریعے میلے کی سرکاری ویب سائٹ اور موبائل ایپ کا افتتاح کیا۔ اس کے ذریعے میلے سے متعلق معلومات، مختلف پروگراموں کی تفصیلات اور دیگر سہولیات ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گی۔ اس پہل سے ملک اور بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کو میلے سے متعلق معلومات حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔
واضح رہے کہ سون پور میلے کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے جوڑنے کی پہل سے اب سیاحوں کو میلے کی سرگرمیوں، پروگراموں اور دیگر سہولیات کی معلومات موبائل فون پر بھی حاصل ہو سکیں گی۔

متعلقہ خبریں