تازہ ترین
صدر بازار میں تمام مذاہب کے لوگوں نے مل کر منایا گرو نانک جینتیگریٹر نوئیڈا میںانتظامیہ کاچلا بلڈوزر ،زمین کو تجاوزات سےکرایا گیا آزادآلودگی پر قابو پانے میں دہلی پانچ ریاستوں میں سب سے خراب مقام پر، بی جے پی حکومت کے دعوے بے نقاب: دیویندرشالیمار باغ میں جدید ترین ہنرمندی کے فروغ کاہوگامرکز قائمبہار اسمبلی میں پیش کیا جائےگا 20 ہزار کروڑ کا دوسرا ضمنی بجٹ، کئی محکموں کو ملے گی خطیر رقم،30 نومبر سے 4 دسمبر 2026 تک مجموعی طور پرمنعقد ہوگا 5 روزہ اجلاسشبّی عارفین شمسی نے گیاجی کانام کیا روشن، دبئی میں ٹی آئی ایف ایجوکیشن ایوارڈ 2026 سے ہوئے سرفراز،تعلیم، ثقافت اور سماجی خدمات کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کا عالمی اعترافسارن:جامعہ ہاجرہ میں عظیم الشان دستار بندی کا اہتمام ،10 طلبہ نے محض 13 ماہ میں مکمل کیا حفظ قرآن،علماء و معززین نے کی بچوں کی حوصلہ افزائی و اعزاز سے نوازاسرسید ڈے تقریب میں تعلیم، سماجی اصلاح اور قومی تعمیر کا پیغام، اے ایم یو ایلومنائی مگدھ چیپٹر نے منائی سرسید احمد خاں کی 209ویں سالگرہ
دلی این سی آر

صدر بازار میں تمام مذاہب کے لوگوں نے مل کر منایا گرو نانک جینتی

نئی دہلی: صدر بازار میں سری گرو نانک دیو جی کا مقدس پرکاش پرب بڑی دھوم دھام، عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس مبارک موقع پر صدر بازار باڑی مارکیٹ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر پرمجیت سنگھ پما کی صدارت میں قطب روڈ پر شاندار بھنڈارے کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر باڑی مارکیٹ ٹریڈ ایسوسی ایشن کے صدر پرمجیت سنگھ پما، دہلی ویاپار مہا سنگھ کے صدر دیوراج ببیجہ، فیڈریشن آف صدر بازار ٹریڈ ایسوسی ایشن (فیسٹا) کے صدر راکیش یادو اور قائم مقام صدر چودھری یوگیندر سنگھ، جنرل سکریٹری راجندر شرما، تاجر رہنما نریندر گپتا اور باڑی مارکیٹ ٹریڈ ایسوسی ایشن کے قائم مقام صدر ڈاکٹر چندر پرکاش دھون، سینئر نائب صدر وریندر آریہ، کلدیپ سنگھ، جنرل سکریٹری دیپک نمبھل، سکریٹری شیکھر کٹاریہ اور ابھے سبروال سمیت دیگر افراد کی جانب سے عالمی امن، انسانیت کی فلاح و بہبود اور پوری دنیا میں باہمی بھائی چارہ قائم رہنے کے لیے خصوصی ارداس کی گئی۔ اس موقع پر پرمجیت سنگھ پما نے کہا کہ آج پوری دنیا میں جس طرح کے حالات بنے ہوئے ہیں، کہیں جنگ اور کشیدگی کا ماحول ہے تو کہیں مہنگائی، بے روزگاری، معاشی پریشانیاں اور سماجی عدم مساوات لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کر رہی ہیں۔ ایسے وقت میں سری گرو نانک دیو جی کی تعلیمات پوری دنیا کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ اگر دنیا کا ہر انسان گرو صاحب کے پیغام نام جپو، کرت کرو اور ونڈ چھکو کو اپنی زندگی میں اپنا لے تو نفرت کی جگہ محبت، امتیاز کی جگہ مساوات اور خود غرضی کی جگہ خدمت کا جذبہ پیدا ہو سکتا ہے۔
مسٹر پما نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک میں امن قائم رہے، جنگیں ختم ہوں، تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کا احترام کریں اور کوئی بھی شخص بھوکا نہ سوئے۔ سماج میں امیر و غریب کا فرق کم ہو اور ضرورت مندوں کو ان کا حق اور عزت ملے۔ گرو نانک دیو جی نے پوری انسانیت کو ایک ہونے کا پیغام دیا تھا۔
آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر پوری دنیا کو ایک خاندان سمجھیں۔ مسٹر پما نے کہا کہ سری گرو نانک دیو جی کا پیغام کسی ایک مذہب یا برادری کے لیے نہیں، بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہے۔ اگر ہم ان کی تعلیمات پر عمل کریں تو سماج میں باہمی دشمنی، نفرت اور بھید بھاؤ کو ختم کرنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔
تقریب میں بڑی تعداد میں سنگت نے پہنچ کر گرو کا لنگر چھکا۔ بازار کے تاجروں نے باہمی تعاون سے خدمت میں حصہ لیا۔ خاص بات یہ رہی کہ تمام مذاہب کے لوگوں نے مل جل کر اس مقدس تہوار کو منایا اور باہمی اتحاد و بھائی چارے کی مثال پیش کی۔ آخر میں پرمجیت سنگھ پما نے سبھی سے اپیل کی کہ گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرب کو محض ایک تہوار کے طور پر نہ منائیں بلکہ ان کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں اتاریں اور سماج میں محبت، خدمت، مساوات اور عالمی امن کا پیغام عام کریں۔

 

متعلقہ خبریں