تازہ ترین
بہار اسمبلی میں پیش کیا جائےگا 20 ہزار کروڑ کا دوسرا ضمنی بجٹ، کئی محکموں کو ملے گی خطیر رقم،30 نومبر سے 4 دسمبر 2026 تک مجموعی طور پرمنعقد ہوگا 5 روزہ اجلاسشبّی عارفین شمسی نے گیاجی کانام کیا روشن، دبئی میں ٹی آئی ایف ایجوکیشن ایوارڈ 2026 سے ہوئے سرفراز،تعلیم، ثقافت اور سماجی خدمات کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کا عالمی اعترافسارن:جامعہ ہاجرہ میں عظیم الشان دستار بندی کا اہتمام ،10 طلبہ نے محض 13 ماہ میں مکمل کیا حفظ قرآن،علماء و معززین نے کی بچوں کی حوصلہ افزائی و اعزاز سے نوازاسرسید ڈے تقریب میں تعلیم، سماجی اصلاح اور قومی تعمیر کا پیغام، اے ایم یو ایلومنائی مگدھ چیپٹر نے منائی سرسید احمد خاں کی 209ویں سالگرہدارالعلوم وقف دیوبندکے مہتمم کی مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ ارریہ آمد، اصلاحِ نیت پر فکر انگیز خطاب، مولانا شاہد عادل قاسمی کی دو تازہ تصانیف پیشقرآن کو سمجھ کر پڑھے بغیر اللہ اور رسول کے پیغامات کو سمجھنا مشکل:مفتی عفان منصوری پورییونانی پریمیر لیگ سیزن 5میں جامعہ طبیہ دیوبند کی ٹیم بنی چمپئن ،طلبہ کھیلوں کے ساتھ ساتھ طب کے میدان میں بھی انجام دیں گے انسانیت کی خدمات : ڈاکٹرانور سعیداے ایم یو نے منشیات کے استعمال کی روک تھام اور بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے این آئی ایس ڈی کے ساتھ کیا اشتراک
Bihar

بہار اسمبلی میں پیش کیا جائےگا 20 ہزار کروڑ کا دوسرا ضمنی بجٹ، کئی محکموں کو ملے گی خطیر رقم،30 نومبر سے 4 دسمبر 2026 تک مجموعی طور پرمنعقد ہوگا 5 روزہ اجلاس

(پی این این)
پٹنہ: بہاربہارقانون ساز کونسل(مقننہ) کے سرمائی اجلاس میں تقریباً 20 ہزار کروڑ روپے کا دوسرا ضمنی بجٹ پیش کیا جائے گا۔ اس بجٹ کے ذریعے ریاست کے اہم محکموں، خصوصاً تعلیم، صحت اور دیہی ترقی کے شعبوں کو اضافی مالی وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ حکومت کا مقصد ان محکموں کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کو رفتار دینا اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق اسکیموں کے نفاذ کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
اس کے علاوہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی کے کاموں کو بھی اس سے تقویت ملنے کی امید ہے۔ بہار مقننہ کا سرمائی اجلاس 30 نومبر سے شروع ہوگا۔ اس سلسلے میں محکمۂ مالیات نے بجٹ کی تیاریوں کا عمل شروع کر دیا ہے۔
دوسرے ضمنی بجٹ کے تحت ریاست میں تعلیم، صحت اور دیہی ترقی جیسے اہم محکموں کو زیادہ رقم مختص کی جائے گی، تاکہ ان کے زیر انتظام مختلف منصوبوں اور ترقیاتی اسکیموں کو بروقت مکمل کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں مختلف محکموں نے اپنی اضافی مالی ضروریات کے پیش نظر رقم مختص کرنے کی تجاویز ریاستی حکومت کو بھیج دی ہیں۔
کابینہ رابطہ محکمہ کے ذریعے تمام محکموں کی تجاویز کو یکجا کرکے ایک جامع اور حتمی تجویز محکمۂ مالیات کو بھیجی جائے گی۔ اس کے بعد بجٹ سے متعلق دستاویزات کو فوری طور پر چھپائی کے لیے کولکاتا واقع پریس بھیجنے کی تیاری ہے، تاکہ مقررہ وقت پر اسے مقننہ میں پیش کیا جا سکے۔30 نومبر سے 4 دسمبر 2026 تک جاری رہنے والے اس سرمائی اجلاس کی مدت مجموعی طور پر پانچ دن ہوگی۔ اس دوران مقننہ کے دونوں ایوانوں، اسمبلی اور قانون ساز کونسل، کے پانچ پانچ اجلاس منعقد ہوں گے۔ اجلاس کے پہلے ہی دن حکومت دوسرا ضمنی بجٹ پیش کرے گی۔ اس کے بعد یکم اور 2 دسمبر کو سرکاری بلوں اور دیگر سرکاری امور کو نمٹایا جائے گا۔ ان دو دنوں میں حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے قانونی اور انتظامی امور پر کارروائی کی جائے گی۔
3 دسمبر کو مالی سال 2026-27 کے دوسرے ضمنی اخراجات کے گوشوارے پر ایوان میں تفصیلی بحث ہوگی۔ بحث مکمل ہونے کے بعد ضمنی بجٹ سے متعلق رقم کے استعمال کی منظوری کے لیے منظوری کا بل (ونیوگ بل) ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس کے آخری دن یعنی 4 دسمبر کو غیر سرکاری قراردادیں پیش کی جائیں گی۔
دوسری ضمنی اخراجات کی تفصیل میں شامل کسی بھی مطالبے پر کٹوتی کی تجویز پیش کرنے کے لیے نوٹس دینے کی آخری تاریخ 30 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ متعلقہ ارکان کو اسی دن دوپہر تین بجے تک اپنے نوٹس جمع کرانے ہوں گے۔ اس طرح پانچ روزہ سرمائی اجلاس میں ضمنی بجٹ کی پیش کش، اس پر بحث اور منظوری سمیت مختلف اہم سرکاری امور کو نمٹانے کا پروگرام طے کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں