تازہ ترین
سارن:جامعہ ہاجرہ میں عظیم الشان دستار بندی کا اہتمام ،10 طلبہ نے محض 13 ماہ میں مکمل کیا حفظ قرآن،علماء و معززین نے کی بچوں کی حوصلہ افزائی و اعزاز سے نوازاسرسید ڈے تقریب میں تعلیم، سماجی اصلاح اور قومی تعمیر کا پیغام، اے ایم یو ایلومنائی مگدھ چیپٹر نے منائی سرسید احمد خاں کی 209ویں سالگرہدارالعلوم وقف دیوبندکے مہتمم کی مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ ارریہ آمد، اصلاحِ نیت پر فکر انگیز خطاب، مولانا شاہد عادل قاسمی کی دو تازہ تصانیف پیشقرآن کو سمجھ کر پڑھے بغیر اللہ اور رسول کے پیغامات کو سمجھنا مشکل:مفتی عفان منصوری پورییونانی پریمیر لیگ سیزن 5میں جامعہ طبیہ دیوبند کی ٹیم بنی چمپئن ،طلبہ کھیلوں کے ساتھ ساتھ طب کے میدان میں بھی انجام دیں گے انسانیت کی خدمات : ڈاکٹرانور سعیداے ایم یو نے منشیات کے استعمال کی روک تھام اور بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے این آئی ایس ڈی کے ساتھ کیا اشتراکتھیٹر بچوں کی شخصیت سازی، خود اعتمادی اور تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کا ایک مؤثر ذریعہ،شعبہ اردو، سی سی ایس یونیورسٹی میں فن کاروں کی حوصلہ افزائی پروگرام میں کمسن فن کاروں کا اعزازاندراپورم میں سخنور اور شبد کارواں کے اشتراک سے یادگار شعری نشست کا انعقاد
uttar pradesh

اے ایم یو نے منشیات کے استعمال کی روک تھام اور بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے این آئی ایس ڈی کے ساتھ کیا اشتراک

(پی این این)
علی گڑھ:سماجی ذمہ داری اور جامع ترقی کے تئیں اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سوشل ڈیفنس (این آئی ایس ڈی)، وزارتِ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات، حکومت ہند کے ساتھ منشیات کے استعمال کی روک تھام، بزرگ شہریوں اور خواجہ سراؤں کی فلاح و بہبود اور بھیک مانگنے کے رجحان کی روک تھام کے لیے ادارہ جاتی اشتراک کیا ہے۔
اے ایم یو کے شعبہ سوشل ورک کے سربراہ اور یونیورسٹی کی جانب سے اس اشتراک کے نوڈل افسر ڈاکٹر محمد طاہر نے نئی دہلی میں این آئی ایس ڈی کے کیمپس میں منعقدہ مفاہمت ناموں کے تبادلے کی تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب میں این آئی ایس ڈی اور ملک بھر کی جامعات و تعلیمی اداروں کے درمیان 23 مفاہمت ناموں کا تبادلہ عمل میں آیا۔
تقریب میں مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات ڈاکٹر ویریندر کمار، مرکزی سکریٹری سدھانش پنت، جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر سندیپ ریواجی راٹھور، این آئی ایس ڈی کے ڈائریکٹر گورو سنگھ راجوت اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار نے ادارہ جاتی اشتراک کو وسیع تر علمی اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعہ این آئی ایس ڈی کی سرگرمیوں کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم اور تاریخی قدم قرار دیا۔ اس کا مقصد سماجی طور پر ایک محفوظ، شمولیتی اور بااختیار ہندوستان کے تصور کو آگے بڑھانا ہے۔
اے ایم یو اور این آئی ایس ڈی کے درمیان یہ اشتراک علمی تعاون، معلومات کے تبادلے، صلاحیت سازی، خصوصی تربیت اور اہم سماجی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے شواہد پر مبنی اقدامات کی تیاری کے نئے امکانات پیدا کرے گا۔ اس سے تحقیق، بیداری پروگراموں، سماجی رابطہ کاری اور فلاحی سرگرمیوں کے ذریعہ معاشرے کے کمزور اور محروم طبقات کے ساتھ یونیورسٹی کی وابستگی بھی مزید مستحکم ہوگی۔
اس اقدام کے تحت منشیات کے استعمال کی روک تھام، بزرگ شہریوں اور خواجہ سراؤوں کی فلاح و بہبود اور بھیک مانگنے کے رجحان کی روک تھام کی کوششوں میں تعاون پر توجہ دی جائے گی۔ ڈاکٹر محمد طاہر نے وزارتِ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کے ساتھ اس ادارہ جاتی اشتراک کو ممکن بنانے میں تعاون پر اے ایم یو انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

 

متعلقہ خبریں