تازہ ترین
قرآن کو سمجھ کر پڑھے بغیر اللہ اور رسول کے پیغامات کو سمجھنا مشکل:مفتی عفان منصوری پورییونانی پریمیر لیگ سیزن 5میں جامعہ طبیہ دیوبند کی ٹیم بنی چمپئن ،طلبہ کھیلوں کے ساتھ ساتھ طب کے میدان میں بھی انجام دیں گے انسانیت کی خدمات : ڈاکٹرانور سعیداے ایم یو نے منشیات کے استعمال کی روک تھام اور بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے این آئی ایس ڈی کے ساتھ کیا اشتراکتھیٹر بچوں کی شخصیت سازی، خود اعتمادی اور تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کا ایک مؤثر ذریعہ،شعبہ اردو، سی سی ایس یونیورسٹی میں فن کاروں کی حوصلہ افزائی پروگرام میں کمسن فن کاروں کا اعزازاندراپورم میں سخنور اور شبد کارواں کے اشتراک سے یادگار شعری نشست کا انعقادگریٹر نوئیڈا میں گرجابلڈوزر،کئی مکانات منہدمپولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کرنے کے ملزم گرفتارمدارسِ اسلامیہ کو تحفظ نہیں مزید ترقی کی ضرورت، جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر کا سالانہ اجلاس و سالانہ دعا کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر، بارش کے باوجود ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت
uttar pradesh

تھیٹر بچوں کی شخصیت سازی، خود اعتمادی اور تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کا ایک مؤثر ذریعہ،شعبہ اردو، سی سی ایس یونیورسٹی میں فن کاروں کی حوصلہ افزائی پروگرام میں کمسن فن کاروں کا اعزاز

(پی این این)
میرٹھ:تھیٹر بچوں کی شخصیت سازی، خود اعتمادی اور تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے اورثقافتی سر گرمیاں بچوں میں نہ صرف حوصلہ پیدا کرتی ہیں بلکہ ایسے پروگراموں میں شر کت سے بچوں میں ایک زبردست حوصلہ پیدا ہوتا ہے جو ان کی کامیابی کا ضامن ہوتا ہے۔ بس صرف ضرورت محنت اور لگن کی ہے۔
یہ الفاظ تھے معروف ادیب و ناقد پروفیسر اسلم جمشید پوری کے جو یہاں شعبہئ اردو کے پریم چند سیمینار ہال میں منعقد کمسن فن کاروں کے اعزازی پروگرام میں اپنی صدارتی تقریر کے دوران ادا کررہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے پروگرام ہوتے رہنے چاہئیں۔ یہ پروگرام آگے بڑھے کا ایک ذریعہ ہوتے ہیں۔
واضح ہو کہ سنگیت ناٹک اکادمی، نئی دہلی، وزارتِ ثقافت، حکومت ہند اور ہم قدم ناٹیہ سنستھا، میرٹھ کے مشترکہ اہتمام سے وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے 15 جولائی 2026ء کو چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ کے اٹل آڈیٹوریم میں ڈرامہ ”قربانی 1857’ وندے ماترم‘کی شاندار پیشکش کی گئی تھی۔اس ڈرامے میں حصہ لینے والے کمسن فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے اعتراف میں آج یہ اعزازی پروگرام منعقد کیا گیاتھا۔
اس سے قبل پروگرام کا آ غاز عبد الحق نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ ہدیہئ نعت فرحت اختر نے پیش کیا اورعبد الملک انصاری نے شاندار غزل پیش کر کے سماں باندھ دیا۔
پروگرام کی صدارت کے فرائض پروفیسر اسلم جمشید پوری نے انجام دیے اور مہمان خصوصی کے بطور پروفیسر راکیش کمار شرما] ڈین فیکلٹی آف ایجو کیشن، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی،میرٹھ[ نے شر کت فرمائی۔ مہمان اعزازی کے بطور ماچھرا کے چیف فارمیسی آفیسرڈاکٹر وارث خان نے شر کت فرما ئی۔ نظامت کے فرائض ہم قدم ناٹیہ سنستھا کے سیکریٹری محمد عابد سیفی نے انجام دیے۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر راکیش کمار شر ما نے کہا کہ کمسن بچوں نے بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ اتنی کم عمر میں بچوں کا تاریخی اور حب الوطنی سے وابستہ موضوع پر ڈرامہ پیش کرنا واقعی قابلِ ستائش ہے۔ایسے پروگرام بچوں کو کامیاب بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر وارث خان نے سنگیت ناٹک اکادمی اور ہم قدم ناٹیہ سنستھا کی جانب سے پیش کیے گئے ڈرامے ”قربانی 1857 – وندے ماترم“ کو سراہا اور ادارے کی کوششوں کو اہم قرار دیا۔اس مو قع پر مہمانان کے ذریعے تمام شرکاء بچوں کو اسناداور اسکول بیگ بھی پیش کیے گئے۔تقریب میں ڈاکٹر آصف، ڈاکٹر شاداب علیم، ڈاکٹر ارشاد سیانوی،، معراج الدین انصاری، عبد الحق، ہیمنت گوئل، جتیندر سنگھ راج، خوشنود، گلشن، ابو حسن، سعید احمد اور شمشاد انصاری سمیت متعدد معزز شخصیات موجود رہیں۔

متعلقہ خبریں