(پی این این)
امروہہ: گزشتہ شب بعد نمازعشا شہرکےمحلہ دربارکلاں میں واقعے قدیمی مسجد بصری بیگم میں سترہ برس سےجاری درس قران وتفسیرکی تکمیل کے موقعے پرمنعقدہ اجلاس کو خطا ب کرتے ہوے مدرسہ جامعہ اسلامیہ عربیہ جامع مسجد کے شیخ الحدیث ،اترپردیش جمیت علماء ہند کے صوبائی صدر مفتی سید محمد عفان منصور پوری نےکہا کہ قران کا نزول نبیؐ کےقلب اطہر پر مسلسل تیس (٢٣) برس کی مدت میں ہوا اس کی اہم وجہ یہ تھی زمانےکے حالات کے پیش نظر ہونے والے واقعات کی روشنی میں تدریجی طریقے سے اتارا گیا تاکہ لوگوں کو انکے مسائل کا حل مل سکے۔
اسی طرز پر مسجد بصری بیگم کے پیش امام قاری محمد ارشاد نےگزشتہ سترہ سالوں سے ہفتہ وار درس قرآن کا ترجمہ اور تفسیرکا سلسسلہ جاری رکھا جس کی اب تکمیل ہوئی مدرسہ جامعہ اسلامیہ عربیہ جامع مسجد کےمہتمم مفتی محمد حمزہ کی صدارت،مولانا ثاقب نوازاورفہیم نبی صدیقی کی نظامت میں منعقدہ اس روحانی اجلاس کوخطاب کرتےہوے مولانا مفتی عفان نے قرآن مجید کی فضیلت بیان کرتے ہوئےکہا کہ اس کی عظمت کا اندازہ اسے پڑھنے سے ہی ہو سکتا ہے،جب تک ہم قرآن کو سمجھ کر نہ پڑھیں تو اللہ اوراس کے رسول کاپیغام سمجھ میں نہیں آسکتا۔ قران دین اور دنیا کے لیے اور مسائل کےحل کے لیے مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قران واحد آسمانی کتاب ہے جس کے حرف زیر زبر اور پیش میں آج تک کوئی تحریف نہیں ہوئی کیونکہ اس کے تحفظ کی ذمہ داری از خود الله نے لی ہے اور مکمل طور پر رب کی زبان میں ہے۔ قران کے تدریجی طریقے سے نازل ہونے کا سبب یہ ہے بھی ہےکہ اسکے بعد کوئی بھی صحیفہ آسمان سےنہیں اتریگا اور نہ ہی صبح قیا مت تک کوئی رسول نہیں آے گا محمد مصطفیٰ ص و الله کے آخری نبی ہیں۔
انہوں نے قران کے بہت سے معجزات کا ذکر کرتے ہوے کہا کہ آج تک کوئی بھی کافرقران کی طرح کسی بھی زمانے میں ایک سطر بھی نہیں لکھ سکا حالا نکہ کفار نےہردورمیں بیہودہ سوالات اٹھاے لیکن سب لاجواب ہوکررہ گئے۔ اس موقعے پر بصری بیگم کمیٹی کے صدر و کونسلر شمیم الدین نےکہا کہ یہ ہمارے لیے بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہمارے پیش امام کی کاوشوں سے یہاں سترہ سال سےقرآنی درس و تدریس اورتفسیرکاسلسلہ جاری ہےاوراسطرح جاری رہےگا۔
کمیٹی اسی طرح کی دیگر سرگرمیاں پوری ذمہ داری کے ساتھ کرتی رہی ہے اورآیندہ بھی کرتی رہے گی حاضرین ننے قاری محمد ارشاد کو مبارک باد پیش کی کہ انہوں نے درس قران و تفسیر کےسلسلےکوکبھی موقوف نہیں ہونے دیا ہر بدھ کے روز بعد نمازعشا یہ درس ہوتا رہا ہےجس کا سلسلہ آیندہ بھی جاری رہیگااس موقعےپرمفسرپیش امام قاری محمد ارشاد نےکہا کہ درس قران تفسیر کا سلسلہ حسب سابقہ کی طرح جاری رہیگا تاکہ لوگوں تک اپنے رب اورنبی ص و کا پیغام تازہ اور ذہن نشین ہو سکے اورقران کا حق ادا ہوتا رہے ۔
اس موقع پرممتازشخصیات میں مفتی ریاست حسین ،مفتی محمد ذکوان ،مفتی محمد رضوان حافظ ہشام، محمد اظہر، نواب ا عظم خان،جگن خان،آیان خان، محسن خان، نذیر الدین، مولانا محمد ارشاد صاحب،مفتی رسالت حسین ،مفتی محمد نوشاد،مفتی فریدالدین مفتی محمد شہزاد ،مولانا محمد صہیب ،منصوراحمد مولانا مہروزاحمد ،قاری شعیب عالم ،قاری محمد احسان اللہ ،قاری حبیب الرحمٰن ،مولانا محمد فیضان ،قاری محمد حنیف قاری شعیب احمد ،قاری محمد یاسر،قاری محمد محترم ،قاری اظہرالدین سمیت شہراور علاقے کے سیکڑوں لوگ موجود تھے۔
قرآن کو سمجھ کر پڑھے بغیر اللہ اور رسول کے پیغامات کو سمجھنا مشکل:مفتی عفان منصوری پوری
