تازہ ترین
بہار اسمبلی میں پیش کیا جائےگا 20 ہزار کروڑ کا دوسرا ضمنی بجٹ، کئی محکموں کو ملے گی خطیر رقم،30 نومبر سے 4 دسمبر 2026 تک مجموعی طور پرمنعقد ہوگا 5 روزہ اجلاسشبّی عارفین شمسی نے گیاجی کانام کیا روشن، دبئی میں ٹی آئی ایف ایجوکیشن ایوارڈ 2026 سے ہوئے سرفراز،تعلیم، ثقافت اور سماجی خدمات کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کا عالمی اعترافسارن:جامعہ ہاجرہ میں عظیم الشان دستار بندی کا اہتمام ،10 طلبہ نے محض 13 ماہ میں مکمل کیا حفظ قرآن،علماء و معززین نے کی بچوں کی حوصلہ افزائی و اعزاز سے نوازاسرسید ڈے تقریب میں تعلیم، سماجی اصلاح اور قومی تعمیر کا پیغام، اے ایم یو ایلومنائی مگدھ چیپٹر نے منائی سرسید احمد خاں کی 209ویں سالگرہدارالعلوم وقف دیوبندکے مہتمم کی مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ ارریہ آمد، اصلاحِ نیت پر فکر انگیز خطاب، مولانا شاہد عادل قاسمی کی دو تازہ تصانیف پیشقرآن کو سمجھ کر پڑھے بغیر اللہ اور رسول کے پیغامات کو سمجھنا مشکل:مفتی عفان منصوری پورییونانی پریمیر لیگ سیزن 5میں جامعہ طبیہ دیوبند کی ٹیم بنی چمپئن ،طلبہ کھیلوں کے ساتھ ساتھ طب کے میدان میں بھی انجام دیں گے انسانیت کی خدمات : ڈاکٹرانور سعیداے ایم یو نے منشیات کے استعمال کی روک تھام اور بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے این آئی ایس ڈی کے ساتھ کیا اشتراک
Bihar

دارالعلوم وقف دیوبندکے مہتمم کی مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ ارریہ آمد، اصلاحِ نیت پر فکر انگیز خطاب، مولانا شاہد عادل قاسمی کی دو تازہ تصانیف پیش

(پی این این)
ارریہ:22 نومبر 2026 بروز اتوار بعد نماز مغرب ممتاز عالم دین حضرت مولانا محمد سفیان قاسمی صاحب مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند کی مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ ارریہ آمد ہوئی۔ ان دنوں حضرت مولانا سفیان قاسمی سیمانچل کے دورے پر ہیں، جہاں مختلف مقامات پر منعقدہ دینی و اصلاحی اجلاس سے خطاب فرما رہے ہیں۔مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ ارریہ کی انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے حضرت کی آمد کو غنیمت جانتے ہوئے ادارے میں تشریف آوری کی دعوت دی گئی، جسے حضرت نے قبول فرمایا۔ اس سلسلے میں ادارے کے جواں سال، متحرک و فعال پرنسپل مولانا شاہد عادل قاسمی کی خصوصی کوششیں قابلِ ذکر رہیں۔
مدرسہ آمد کے موقع پر مولانا محمد سفیان قاسمی نے ادارے کے احاطے میں واقع مسجد میں نمازِ مغرب کی امامت فرمائی۔ نماز کے بعد منعقدہ مختصر نشست میں حضرت نے اساتذۂ کرام، طلبہ اور موجود عوام سے خطاب کرتے ہوئے اصلاحِ نیت کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔
اپنے خطاب میں حضرت نے فرمایا کہ نیت کی درستگی سے دنیاوی کام بھی عبادت بن سکتے ہیں، جبکہ نیت کی خرابی سے دینی کام بھی دنیاوی مقاصد کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے صحیح بخاری شریف کی پہلی حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ انسان کے اعمال کی قدر و قیمت کا دارومدار اس کی نیت پر ہے۔ اس لیے ہر کام میں اخلاص اور نیت کی درستگی کو بنیادی اہمیت دینی چاہیے۔ حضرت کا یہ مختصر مگر فکر انگیز خطاب حاضرین کے لیے نہایت مفید اور نصیحت آموز رہا۔ خطاب سے فراغت کے بعد حضرت مولانا سفیان قاسمی مدرسہ کے دفتر تشریف لے گئے، جہاں ادارے کے پرنسپل اور معروف مصنف مولانا شاہد عادل قاسمی کی دو تازہ تصانیف “گشت بر گشت” اور “بام و در” حضرت کی خدمت میں پیش کی گئیں۔ حضرت نے دونوں کتابوں کو قبول فرمایا اور صاحبِ کتاب مولانا شاہد عادل قاسمی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے فرمایا: “آپ کی ان کتابوں سے ان شاء اللہ استفادہ کروں گا۔”
حضرت کے ان کلمات سے مولانا شاہد عادل قاسمی کی علمی و تصنیفی کاوشوں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ اس موقع پر مولانا شاہد عادل قاسمی نے حضرت مولانا محمد سفیان قاسمی کی شال پوشی کرتے ہوئے مومینٹو پیش کیا اور ادارے کی جانب سے ان کی خدمت میں عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔ حضرت مہتمم صاحب کی اس بابرکت آمد پر مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ ارریہ کے صدر نوشاد عالم، سکریٹری مہتاب عالم، جملہ اراکینِ انتظامیہ، اساتذۂ کرام اور طلبائے عزیز نے مسرت و خوشی کا اظہار کیا۔ ادارے سے وابستہ افراد نے حضرت کی تشریف آوری کو اپنے لیے باعثِ سعادت اور علمی و روحانی اعتبار سے ایک یادگار موقع قرار دیا۔

متعلقہ خبریں