(پی این این)
دیوبند:یونانی پریمیر لیگ سیزن 5میں جامعہ طبیہ دیوبند ڈی یو ایم سی ٹیم نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے چمپئن کا خطاب اپنے نام کرلیا ۔ٹیم کی اس تاریخی کامیابی پر دیوبند میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔جامعہ طبیہ دیوبند پہنچنے پر ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا ۔
جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ڈاکٹر انور سعید نے چمپئن بننے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کا پھولوں کے ساتھ استقبال کیا اور سب کو مبارک باد دی ۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی صرف ایک ٹرافی نہیں بلکہ جامعہ طبیہ دیوبند کی محنت ،ڈسپلن اور ٹیم اسپرٹ کی نشانی ہے ۔ڈاکٹر انور سعید نے کہا کہ ہمارے طالب علم تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی کافی آگے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی آنے والے طلبہ کے لئے قابل تقلید بنے گی ۔انہوں نے کہا کہ ادارہ کا مقصد طالب علموں کا ہرسطح پر حوصلہ افزائی کرنا اور آگے بڑھانا ہے تاکہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں ،صحت اور خدمت خلق میں بھی اپنا نام روشن کرسکیں ۔
کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم نے بلے بازی ،گیند بازی اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں شاندار مظاہرہ کیا اورفائنل مقابلہ میں انہوں نے حوصلہ برقرار رکھتے ہوئے کامیابی حاصل کرکے چمپئن شپ اپنے نام کی ۔اس کامیابی کے بعد کالج کے احاطہ میں جشن کا ماحول ہے ۔طالب علموں ،اساتذہ اور ادارہ کے ملازمین نے ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور مٹھائی تقسیم کی ۔
استقبالیہ پروگرام کے دوران جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ڈاکٹر انورسعید نے کہا کہ یونانی چکتسا کے طالب علم جس طرح کھیل کے میدان میں چمک رہے ہیں اسی طرح وہ یونانی فیلڈ میں رہ کر انسانیت کی خدمت کریں گے ۔
