تازہ ترین
نتیش کمار نے بہار کی بدل دی تصویر اور تقدیر، امیش سنگھ کشواہاکی قیادت میں جے ڈی یو کے زیر اہتمام ’’یومِ گڈ گورننس، نتیش سمواد‘‘ کا انعقاد، ہزاروں کارکنوں نے کی شرکتسون پور کو ’سنگاپور‘اورسارن کو’ نوئیڈا‘سے بھی بنائیں گےبہتر : راجیو پرتاپ روڑیارریہ: ایم پی پردیپ کمار سنگھ نے ترقیاتی منصوبوں کالیا جائزہ، منعقدہ میٹنگ میں رکن پارلیمنٹ کی جانب سے عوامی مفاد سے متعلق کاموں کو ترجیح دینے کی دی گئی ہدایات26نومبر کو لکھنؤ میں کانگریس کا’آئین بچاؤ مارچ‘, سہارنپور سے بھی کارکنان ہوں گے شریک ،ضلع دفتر میں پریس کانفرنس کا انعقادمتولی بننے کے لیے گریجویشن اور اردو کی لازمی شرط پر نظرثانی کی ضرورت: محمد نعیم پیرزادہصدر بازار میں تمام مذاہب کے لوگوں نے مل کر منایا گرو نانک جینتیگریٹر نوئیڈا میںانتظامیہ کاچلا بلڈوزر ،زمین کو تجاوزات سےکرایا گیا آزادآلودگی پر قابو پانے میں دہلی پانچ ریاستوں میں سب سے خراب مقام پر، بی جے پی حکومت کے دعوے بے نقاب: دیویندر
uttar pradesh

متولی بننے کے لیے گریجویشن اور اردو کی لازمی شرط پر نظرثانی کی ضرورت: محمد نعیم پیرزادہ

دیوبند:(پی این این) عیدگاہ قدیم سہارنپور کے متولی محمد نعیم پیرزادہ نے اترپردیش حکومت کی جانب سے اوقاف کا متولی بننے کے لیے گریجویشن اور ہندی و اردو زبانوں کا علم لازمی قرار دینے کے فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے حکومت سے اس پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بظاہر یہ فیصلہ اوقاف کے بہتر انتظام اور نگرانی کے لیے اچھا معلوم ہوتا ہے، لیکن زمینی حقیقت کو دیکھتے ہوئے یہ شرط چھوٹے اوقاف، مساجد، قبرستانوں اور دینی مدارس کے لیے غیر مناسب ثابت ہو سکتی ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں محمد نعیم پیرزادہ نے کہا کہ حکومت اترپردیش نے نئی وقف قواعد ۶۲۰۲ کو منظوری دی ہے، جس کے تحت متولی بننے کے لیے کم از کم گریجویشن کے ساتھ ہندی اور اردو زبانوں کا علم بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ متولی کی تقرری سے قبل درخواست گزار کی تعلیمی قابلیت، دستاویزات اور کردار کی جانچ ضلع مجسٹریٹ کے ذریعے کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اوقاف کی خدمت اور دیکھ بھال کرنے والے بیشتر افراد اتنی اعلیٰ تعلیم نہیں رکھتے، جبکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی بڑی تعداد اوقاف کے تحفظ اور انتظامی ذمہ داریوں میں زیادہ دلچسپی نہیں لیتی۔ مسلم معاشرے میں گریجویشن کرنے والوں کا تناسب بھی بہت کم ہے، ایسے میں اردو کی لازمی شرط پوری کرنے والے افراد کی تعداد مزید محدود ہو جائے گی۔ محمد نعیم پیرزادہ نے کہا کہ دینی مدارس میں ہزاروں اوقاف کا انتظام مفتیان کرام اور علمائے دین کے ہاتھوں میں ہے، جو برسوں سے اس نظام کو بہتر انداز میں چلا رہے ہیں۔ اگر متولی بننے کے لیے گریجویشن کی شرط لازمی کر دی گئی تو ان اداروں میں خدمات انجام دینے والے اہل علم کے لیے مشکلات پیدا ہوں گی، حالانکہ ان کے انتظامی نظام پر آج تک کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں تقریباً 50؍ فیصد اوقاف ایسے ہیں جن کا کوئی متولی نہیں ہے اور ان کا متولی بننے کے لیے بھی کوئی تیار نہیں ہوتا، کیونکہ ان میں بیشتر مساجد اور قبرستان شامل ہیں، جن کی آمدنی کا کوئی مستقل ذریعہ نہیں ہے۔ ان کے اخراجات عوامی چندے سے پورے کیے جاتے ہیں اور بعض اوقاف وقف بورڈ کو واجب الادا رقم بھی ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

ایسے حالات میں گریجویٹ افراد سے یہ توقع کرنا کہ وہ چندہ جمع کرنے کے ساتھ پانچ وقت مسجد کی دیکھ بھال اور دیگر ذمہ داریاں بھی انجام دیں گے، عملی طور پر مشکل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے اوقاف کے بہتر انتظام کے لیے تعلیمی قابلیت کی شرط قابل ستائش ہو سکتی ہے، لیکن چھوٹے اوقاف، مساجد، قبرستانوں اور دینی مدارس کے لیے اس میں مناسب نرمی ہونی چاہیے۔ حکومت کو چاہیے کہ زمینی حالات اور اوقاف کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے، تاکہ اوقاف کی خدمت کرنے والے تجربہ کار اور اہل افراد اس ذمہ داری سے محروم نہ ہوں۔

 

 

متعلقہ خبریں