تازہ ترین
آصفؔ اظہارعلی کے مجموعۂ کلام ’’الفاظ کی سرگوشیاں‘‘کی رسمِ اجراءدارالعلوم کی پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے پر دینا ہوگاچارجمعروف ٹی وی صحافی دارین شاہیدی کی والدہ ناہید صغریٰ کا انتقال، گیا میں سپرد خاکمدرسہ قاسمیہ بحر العلوم بارو، بیگوسرائے میں مفتی عین الحق امینی قاسمی کی تصنیف کا رسمِ اجراصحت سے متعلق تمام منصوبوں کو مقررہ مدت میں کیا جائےمکملدہلی میں 180 مقامات پرنصب کیے جائیں گے 540 پبلک ای وی چارجرز30 علاقوں میںآج نہیں ہوگی پانی کی سپلائی ، DJB نے جاری کی ایڈوائزریووٹر لسٹ میں نام شامل کرنے کی آج آخری تاریخ
اتر پردیش

دارالعلوم کی پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے پر دینا ہوگاچارج

دیوبند:عالمی شہرت یافتہ دینی تعلیمی ادارے دارالعلوم دیوبند میں آنے والے لوگوں کو اب اپنی گاڑیاں کھڑی کرنے کے لیے پارکنگ فیس ادا کرنی ہوگی۔ ادارے کی جانب سے پارکنگ کے سلسلے میں نیا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت ابتدائی دو گھنٹے تک گاڑی کھڑی کرنے کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی، تاہم تیسرا گھنٹہ شروع ہوتے ہی 50 روپے ادا کرنے ہوں گے۔
اس کے بعد ہر تین گھنٹے مکمل ہونے پر پارکنگ فیس دوگنی ہوتی جائے گی۔ پارکنگ کا یہ نیا نظام یکم دسمبر 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔ دارالعلوم دیوبند کی شہرت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔
دینی و علمی خدمات کے باعث اس ادارے کا نام دنیا بھر میں احترام سے لیا جاتا ہے۔ ادارے کی تاریخی عمارتوں کو دیکھنے، اس کی علمی و تعلیمی سرگرمیوں سے واقفیت حاصل کرنے اور یہاں موجود صدیوں پرانی نایاب کتابوں اور کتب خانہ کا مشاہدہ کرنے کے لیے ملک و بیرون ملک سے بڑی تعداد میں لوگ دیوبند پہنچتے ہیں۔ دارالعلوم کی زیارت اور تاریخی عمارتوں کا مشاہدہ بیرونندیوبند سے آنے والے افراد کے لیے خصوصی کشش رکھتا ہے۔
تاہم ادارے کے اطراف گاڑیوں کی پارکنگ کا کوئی باقاعدہ انتظام نہ ہونے کے سبب باہر سے آنے والے لوگوں کو طویل عرصے سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اسی مسئلے کے پیش نظر ادارے کے ذمہ داران نے مسجد رشید کے بالکل سامنے واقع طبیہ کے خالی میدان میں چار پہیہ گاڑیوں کے لیے پارکنگ کا انتظام کیا تھا۔ اس پارکنگ میں گاڑیوں کے داخلے کے لیے ہائی وے پر واقع ادارے کے گیٹ کو راستہ بنایا گیا تھا، تاکہ دارالعلوم آنے والے لوگوں کو سہولت مل سکے۔ اب تک یہ پارکنگ مکمل طور پر مفت تھی، لیکن یکم دسمبر سے اس میں فیس کا نظام نافذ کیا جا رہا ہے۔ ادارے کی جانب سے جاری کردہ نئی ہدایات کے مطابق پارکنگ میں کار کھڑی کرنے کے پہلے دو گھنٹے تک کوئی فیس نہیں لی جائے گی، لیکن تیسرا گھنٹہ شروع ہوتے ہی50 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اس کے بعد ہر تین گھنٹے کی مدت مکمل ہونے پر فیس دوگنی ہوتی جائے گی۔ اس طرح گاڑی جتنی دیر پارکنگ میں کھڑی رہے گی، اسی حساب سے پارکنگ چارج میں اضافہ ہوتا جائے گا۔ یہ نیا نظام یکم دسمبر 2026 سے نافذ ہوگا۔
پارکنگ کی یہ سہولت بالخصوص ان لوگوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے قائم کی گئی تھی جو دور دراز علاقوں سے دارالعلوم کی تاریخی عمارتوں اور علمی ورثے کا مشاہدہ کرنے آتے ہیں۔ ابتدائی دو گھنٹے مفت رکھنے کا مقصد بھی ایسے زائرین کو مختصر وقت کے لیے گاڑی کھڑی کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے، تاکہ انہیں غیر ضروری مالی بوجھ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ خبریں