تازہ ترین
دہلی میں 45 ویں بین الاقوامی تجارتی میلےکل سےقومی یوم تعلیم پر بیدا میں شاندار تقریب کا انعقاد، 17 نومبر سے ریاست کے تمام 38 اضلاع میں’سنکلپ سندھیا‘ کا آغاز، مفت اضافی تعلیم کی ملے گی سہولت : متھلیش تیواریملک کے عظیم قوم پرست رہنماہیں مولاناآزاد : جسٹس کاٹجو، یومِ پیدائش پر بھاگلپور میں خصوصی پروگرام کا انعقاد، ویڈیو کال کے ذریعے سابق جج مارکنڈے کاٹجو اور مولانا آزاد کی نسل سے تعلق رکھنے والی حسن آرا سلیم نے قوم کو دیا پیغام’ہزاروں سال میں ایک پیدا ہوتا ہے ڈاکٹر علامہ اقبال جیسا شاعر ‘، ’’ادارۂ ادب اسلامی‘‘ارریہ کے زیر اہتمام نثری اور شعری نشستوں کا انعقادتالاب میں ڈوب کر 2لڑکیاں ہلاکوجیندر گپتا نے روہنی کے پانچ چھٹھ گھاٹوں کا کیا معائنہووٹر لسٹ سے کاٹے گئے 47.5 لاکھ ناموں کی دوبارہ ہوگی جانچاے ایم یو گرلز اسکول میں منایا گیا بِرکس پائیدار طرزِ زندگی ہفتہ
دلی این سی آر

دہلی میں 45 ویں بین الاقوامی تجارتی میلےکل سے

نئی دہلی: اس بار پرگتی میدان میں منعقد ہونے والے 45 ویں ہندوستان بین الاقوامی تجارتی میلے (آئی آئی ٹی ایف) میں تقریباً 600 اسٹارٹ اَپس کے ساتھ 3500 کاروباری ادارے بھی شرکت کریں گے۔پرگتی میدان میں اس سالترقی اور وراثت ‘کے موضوع پر منعقد ہونے والے بین الاقوامی تجارتی میلے کا افتتاح جمعہ کو وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل کریں گے۔ تاہم، میلے میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 14 نومبر سے ہوگا۔ میلہ 14 سے 18 نومبر تک کمپنیوں کے درمیان کاروبار (بی ٹو بی) کو فروغ دینے کے لیے کھلا رہے گا۔ اس کے بعد 19 نومبر سے 27 نومبر تک اسے عام لوگوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ہندوستان ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (آئی ٹی پی او) کے چیئرمین جاوید اشرف نے اس موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ تجارتی میلے میں بڑی تعداد میں اسٹارٹ اَپس شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میلے میں تقریباً 600 اسٹارٹ اَپس شامل ہوں گے۔ یہ اسٹارٹ اَپس بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں میں بھی سرگرم ہیں۔مسٹر اشرف نے بتایا کہ میلے میں اسٹارٹ اَپس کے علاوہ چھوٹی، بہت چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے اداروں کی بھی بڑی تعداد موجود رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی خصوصی توجہ ان صنعتوں کی مصنوعات اور خدمات کو فروغ دینے پر ہے اور اس طرح کے میلوں سے انہیں حوصلہ ملتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میلے میں کاروباری اداروں کو دوسرے اداروں اور لوگوں سے رابطے کا موقع ملتا ہے، جس سے کاروبار کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔آئی ٹی پی او کے چیئرمین نے بتایا کہ اس بار میلے میں 11 ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ ان میں چین، ایران، سری لنکا، ترکی، بنگلہ دیش کے علاوہ تھائی لینڈ، گھانا، افغانستان، تیونس اور نیپال شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار بہار، مہاراشٹر، راجستھان اور اتر پردیش شراکت دار ریاستوں کے طور پر شرکت کریں گے، جبکہ آسام، دہلی، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کو توجہ کی حامل ریاستوں کے طور پر رکھا گیا ہے۔ میلے میں 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے علاوہ 51 وزارتیں، سرکاری ادارے اور دیگر تنظیمیں بھی شرکت کریں گی۔مسٹر اشرف نے بتایا کہ میلے کے ٹکٹ 55 میٹرو اسٹیشنوں پر فروخت کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ٹکٹ آن لائن بھی دستیاب ہوں گے۔ میلے کے عام دنوں میں بالغ افراد کے لیے ٹکٹ کی قیمت 100 روپے اور بچوں کے لیے 50 روپے ہوگی۔ ہفتہ، اتوار اور دیگر تعطیلات کے دنوں میں بالغوں کے لیے ٹکٹ 200 روپے اور بچوں کے لیے 100 روپے کا ہوگا۔ جبکہ کاروباری دنوں میں بالغ افراد کے لیے 500 روپے اور بچوں کے لیے 200 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ ہفتہ یا تعطیلات کے دنوں میں اس قیمت پر کوئی رعایت نہیں دی گئی ہے۔مسٹر اشرف نے بتایا کہ میلے کے دوران ملک کے ثقافتی تنوع کی جھلک پیش کرنے کے لیے نامور فنکار ہر روز مختلف آڈیٹوریم میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار میلے کے دوران ٹریفک کے انتظامات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی سے بچانے کے لیے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال تقریباً 18 لاکھ افراد نے میلے میں شرکت کی تھی اور اس سال یہ تعداد مزید بڑھنے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں