(پی این این)
کٹیہار: بدھ کو ضلع کے بارسوئی سب ڈویژن کے تحت خانقاہ لطیفہ رحمٰن پور میں حضرت مولانا حفیظ الدین لطیفی رحمۃ اللّٰہ علیہ کا ایک سو پندرہواں (115) عرس مبارک روایتی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ دور دراز علاقوں سے کثیر تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
بدھ کوسہ پہر بعد نماز عصر، عرس کا آغاز قل شریف سے ہوا، قل شریف سے عین قبل مشہور سماجی کارکن اور ضلع پریشد کے مضبوط امیدوار حکیم افسر علی نے اہل خانقاہ کے درمیان صافہ تقسیم کیا اس کے بعد چادر پوشی کی تقریب عمل میں آئی۔ بعد عشاء محفل سماع کا دور چلا۔ جمعرات 12-11-26 کو 30:11 بجے دن محفل سماع اور آخری قل شریف ہوا ۔ جس میں خانوادہ حفیظ الدین کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ عرس مبارک کی خاصیت یہ رہی کہ اس موقع پر بلا تفریق مذہب و ملت بڑی تعداد غیر مسلم بھائیوں کی بھی شریک ہوئی۔ بعد ازاں عقیدت مندوں میں لنگڑ تقسیم کیا گیا۔
صوفی باصفا حضرت مولانا حفیظ الدین لطیفیؒ کا 2 روزہ عرس مبارک اختتام پزیر
