تازہ ترین
عقیدت کے تہوار پر ایئرلائنز کی چاندی، چھٹھ پر ہوائی کرایہ3 گنا مہنگا، 12 سے 14 نومبر کے درمیان ہوائی سفر سب سے مہنگا، ایک ہفتے میں ہزاروں روپے کا اضافہ، سیاحتی کاروبار پر بھی مہنگے ٹکٹ کا اثرصوفی باصفا حضرت مولانا حفیظ الدین لطیفیؒ کا 2 روزہ عرس مبارک اختتام پزیرسناتنی لباس پہن کرکرتے ہیں گھٹیا زبان کا استعمال، نہ وہ شیو اور نہ ہی رام کرشن کے ہیں رشتہ دار، یوگی آدتیہ ناتھ کے بھینس چرانے والے بیان پر اکھلیش یادوکاسخت ردم عملمولانا اسماعیل میرٹھی کو بچوں کی نفسیات سے ہے حقیقی واقفیت:پروفیسر صغیر افراہیم، شعبہ اردو میں سی سی ایس یونیورسٹی میں ”اسماعیل میر ٹھی:حیات و خدمات“موضوع پر آن لائن پرو گرام کا انعقادتصوف ابنِ آدم کے ساتھ خیرسگالی کا نام ہے: پروفیسر سراج اجملیوزیر اعلیٰ نے 11 کلو میٹر طویل چھت گھاٹ کا کیاافتتاحنوئیڈا، غازی آباد میں پانچویں جماعت تک اسکول ہائبرڈ موڈ پر چلانے کے احکامات، بڑھتی آلودگی کے پیش نظر بڑا فیصلہدہلی میں 45 ویں بین الاقوامی تجارتی میلےکل سے
uttar pradesh

مولانا اسماعیل میرٹھی کو بچوں کی نفسیات سے ہے حقیقی واقفیت:پروفیسر صغیر افراہیم، شعبہ اردو میں سی سی ایس یونیورسٹی میں ”اسماعیل میر ٹھی:حیات و خدمات“موضوع پر آن لائن پرو گرام کا انعقاد

(پی این این)
میرٹھ:سادگی سے اپنی بات پیش کرنا بڑی بات ہے۔ بچوں کے اساتذہ کو جہاں عزت نہیں دی جارہی تو اسی دور میں مولانا اسماعیل میرٹھی کی بچوں کی شاعری کا اپنا انفراد ہے۔ قرۃ العین حیدر نے”کوہِ دماوند“ میں لکھا ہے کہ ایران نے بہت ترقی کی مگر اس سے پہلے میرے ہندوستان ]علی گڑھ[ میں بچوں کے لیے اسکول کھل چکا ہے۔ اس لیے ہم کہہ سکتے ہیں جس طرح بچوں کی نفسیات کا ماں کو پتہ رہتا ہے اسی طرح مولانا اسماعیل میرٹھی کو بچوں کی نفسیات سے حقیقی واقفیت ہے۔ آج بہت سے قاعدے ہیں۔
نورانی قاعدہ، بغدادی قاعدہ مگر جو قاعدہ اسماعیل میرٹھی کا ہے اس کا کوئی جواب نہیں۔ سو سال گزرنے کے بعد بھی ان کی نظمیں تاروں بھری رات، ہماری گائے، دل کی فریاد، فضا اور ماحول کے نظریات سے بہت اہم ہیں۔یہ الفاظ تھے معروف محقق و ناقد پروفیسر صغیر افراہیم کے جو آیو سا اور شعبہئ اردو کے زیر اہتمام منعقد ”اسماعیل میرٹھی حیات و خدمات“ موضوع پر اپنی صدارتی تقریر کے دوران ادا کررہے تھے۔

اس سے قبل پرو گرام کا آغازسعید احمد سہارنپوری نے تلا وت کلام پاک سے کیا۔پروگرام کی سر پرستی معروف ادیب و ناقد اور صدر شعبہئ اردو پروفیسر اسلم جمشید پوری نے فرمائی۔ صدارت کے فرائض معروف ادیب وناقدپروفیسر صغیر افراہیم نے انجام دیے۔ مہمان خصوصی کے بطورپروفیسر فاروق بخشی]سابق صدر شعبہئ اردو،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدر آباد[ نے شر کت فرمائی۔مہمانان ِ اعزازی کے بطور پروفیسر محمد عابد] سابق پرنسپل، ایم جی ایم کالج، سنبھل[ اور ڈاکٹر ریاض انورنے شرکت فرمائی اور مقالہ نگار کے بطور، شعبہئ اردو کی ایم اے کی طالبات نمر انصاری اور مہوش نے شر کت کی۔ استقبالیہ کلمات محمد ندیم اور نظامت کے فرائض شعبے کی ریسرچ اسکالر سیدہ مریم الٰہی نے انجام دیے۔
پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے پروفیسر اسلم جمشید پوری نے کہا کہ یوم اسماعیل میرٹھی کے موقع پر آج کا پروگرام بڑا اہم ہے۔ اسماعیل میرٹھی اردو کا جو قاعدہ تحریر کیا تھا اسی سے اردو کا فروغ ہوا۔ ہم انہیں صرف بچوں کا شاعر مانتے ہیں مگر ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے بہت سی نظمیں ایسی لکھی ہیں جن کو ہم بچپن سے پڑھتے آ ئے ہیں۔ آپ ماہر تعلیم بھی تھے۔ آپ کو بچوں کی تعلیم و تربیت کی بہت فکر تھی اس لیے انہوں نے بہت سی کتابیں ترتیب دیں جن میں بہت سے درسی سبق اور نظمیں شامل ہیں۔ انہوں نے نظموں کے علاوہ ما ہر تعلیم کی حیثیت سے بھی ہماری تربیت کی۔ نظیر اکبرآبادی کے بعد جو دوری بڑھ گئی تھی اس کو اسماعیل میرٹھی نے پورا کیا۔ اسماعیل میرٹھی نے کئی نسلوں کو تیار کیا جس کا فیض آگے بھی جاری رہے گا۔
ڈاکٹر ریاض انور نے کہا کہ مولانا سماعیل میرٹھی کو بچوں کے شاعر کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے جب کہ ایسا نہیں ہے۔ مولانا اسماعیل میرٹھی کی شاعری مقصدی تھی۔ نظم جدید کے حوالے سے مولا نا الطاف حسین حالیؔ اور محمد حسین کو یاد کیا جاتا ہے مگر مولانا اسماعیل میرٹھی نے اس وقت ایسے ادبی کام کیے جو تاریخ میں ہمیشہ یاد کیے جائیں گے۔
پروفیسر عابد حسین حیدری نے کہا کہ ہم نے مولانا اسماعیل میرٹھی کی کتابوں سے اردو پڑھنا،لکھنا سیکھا۔اسماعیل میرٹھی کی کتابوں میں سماج بھی ہے اور سائنس بھی۔ ان کی تحریروں سے بچہ ادیب بھی بنتا ہے اور شاعر بھی۔ ہم ان ان کی کتابوں میں جو شاعری پڑھی ہے ان میں قوم کی اصلاح، جنگ آزادی کا جذبہ اور قوم کے نو نہالوں کے مستقبل پر خاصا مواد ملتا ہے۔ ایگری کلچر پر آپ کی نظمیں بڑی بنیادی ہیں۔ انہوں نے نظموں میں ہیئت کے تجربات بھی کیے۔ میرا خدا میرے ساتھ ہے، ماں کی مامتا، تاروں بھری رات، چڑیا کے بچے وغیرہ ان کی اہم نظمیں ہیں۔
پروفیسرفاروق بخشی نے کہا کہ اسماعیل میرٹھی بچوں کے شاعر ہیں اور یہ بات ہمیں فخریہ تسلیم کرنی چاہئے۔ نظیر کی نظموں نے نظیر کو عوامی شاعر بنا دیا۔ اسماعیل میرٹھی کی بھی یاد میں میرٹھ میں اسماعیل انٹر کالج اور اسماعیل ڈگری کالج قائم ہیں۔اسماعیل میرٹھی نے جو نظمیں کہیں ان میں ہیئت کے تجربے ہمیں سوچنے پر مجبور کرتے ہیں۔میں ایو سا کے تما اراکین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جو بڑی محنت و لگن سے اردو زبان و ادب کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔اس موقع پر شعبہئ اردو کی ایم۔اے کی طالبات نمرہ انصاری نے”اسماعیل میرٹھی کی نظم نگاری“ اور مہوش نے”اسماعیل میرٹھی بحیثیت بچوں کے شاعر“ عنوانات سے اپنے مقالے پیش کیے۔ جن کو سامعین نے خوب پسند فرمایا۔ اس موقع پر محمد عیسیٰ رانا،نایاب، محمد شمشاد اور دیگر طلبہ و طالبات جڑے رہے۔

متعلقہ خبریں