تازہ ترین
دارالعلوم فاروقیہ دیوبند میں مستحق طلبہ کے مابین لحاف اور کمبل تقسیمتہذیبی شعور اور عوامی جذبات سے ہوتا ہےزبان کا تعلق، مذہب سے نہیں: پروفیسر فخر عالمموجودہ دور میں طلبا کو صحیح انفارمیشن کی ضرورت :پروفیسرجمال احمد صدیقیپبلک گرلز انٹر کالج میں یوم آئین پر پروگرام کا انعقادکوموے کی پہل پر مفت میگا ہیلتھ چیک اپ کیمپسب کو یکساں حقوق دیتا ہے ہمارا آئین : ڈاکٹر محمد علی حسینہندوستانی آئین ملک کے 140 کروڑ شہریوں کو ایک لڑی میں پروتا ہے: ریکھا گپتاجنتا دل یونائیٹڈ کے قومی کارگزار صدر سنجے کمار جھا کا دربھنگہ میں والہانہ استقبال
بہار

چھپرہ تک توسیع کی گئی وارانسی۔احمد آباد سابرمتی ایکسپریس

(پی این این)
چھپرہ :وارانسی سیٹی سے احمد آباد تک چلنے والی سابرمتی ایکسپریس اب چھپرہ جنکشن تک چلے گی۔ایم پی راجیو پرتاپ روڈی آئندہ تین اکتوبر کو ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔اس سے سارن کے لوگوں کو احمد آباد کے روزانہ سفر کی سہولت میسر آئے گی۔ایم پی،سابق مرکزی وزیر و سانگا یاترا کے معمار مسٹر روڈی نے کہا کہ یہ وزیر اعظم کی طرف سے سارن اور بہار کے لوگوں کو دسہرہ کا حقیقی تحفہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چھپرہ جنکشن شمالی بہار کا ایک بڑا ریلوے جنکشن ہے جو اتر پردیش،دہلی،گجرات،مہاراشٹر اور شمال مشرقی ہندوستان سے براہ راست رابطہ فراہم کرتا ہے۔اس توسیع سے نہ صرف لاکھوں مسافروں کو چھپرہ سے احمد آباد اور گجرات سے جوڑنے میں مدد ملے گی بلکہ تجارت،صنعت اور روزگار کے مواقع کو بھی فروغ ملے گا۔اس کے علاوہ بہار اور گجرات کے درمیان فاصلے مزید کم ہوں گے اور تجارتی اور ثقافتی رشتے مضبوط ہوں گے۔یہ ٹرین پہلے احمد آباد اور دربھنگہ کے درمیان ہفتے میں تین دن مظفر پور،حاجی پور،سونپور اور چھپرہ کے راستے چلتی تھی۔باقی چار دن وارانسی سیٹی سے روانہ ہوتی تھی۔مزید برآں چھپرہ سے سابرمتی ایکسپریس ہفتے کے ساتوں دن دستیاب ہوگی۔
غور طلب ہے کہ ایم پی روڈی نے وزیر ریلوے کو ٹرین کو توسیع دینے کی تجویز پیش کی تھی۔اس سے قبل انہوں نے اپنی کاوشوں سے نیاگاؤں میں سیالدہ۔بلیا ایکسپریس،اوتار نگر اور نیاگاؤں میں لچھوی ایکسپریس،باگھ اکسپرس،سونپور میں موریہ ایکسپریس،کولکاتہ۔اعظم گڑھ ایکسپریس،رکسول۔آنند وہار ایکسپریس،جے پور کولکاتا۔سارپور ایکسپریس،پوروانچل ایکسپریس،برونی۔گوندیا ایکسپریس،جے نگر۔پٹنہ انٹرسٹی ایکسپریس،کشن گنج۔اجمیر ایکسپریس اور سورت۔مظفر پور ایکسپریس کا ٹھراؤ ممکن کرایا تھا۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔