تازہ ترین
چراغ پاسوان نے ترقیاتی اسکیموں کارکھاسنگ بنیاد، ویشالی میں پی ایچ ای ڈی کے نئے اور جدید عمارت کا مرکزی وزیرنے کیا افتتاحسیتامڑھی میں پانچ نئی نگر پنچایتوں کے قیام کی راہ ہموار، سُرسنڈ اور بیلسنڈ نگر پنچایت کو نگر پریشد کا درجہ دینے کی تجویز منظور، 20 نکاتی کمیٹی کی میٹنگ میں متفقہ طور پر قرارداد پاسچند ہزار روپے کی رشوت نے پہنچایا جیل، گیاجی میں نگرانی ٹیم کے جال میں پھنسے دو سرکاری امینٹھیکے پرکام کرنے والے ملازمین کیلئے حکومت کا تحفہ، ریاست کی یوگی حکومت نے اعزازیہ میں کیا ڈیڑھ گنا تک کا اضافہبے زمین سماج کو ملنا چاہیےزمین کا حصہ، پتھک جن شکتی پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھیجا میمورنڈمطالبات کے حق رائے دہی سے متعلق اے ایم یو کی وضاحتدہلی فسادات معاملے کے پانچ ملزمان بریآستانۂ عالیہ حضرت پیر مرتضیٰ شاہ قادریؒ پر روحانیت و عقیدت کا عظیم الشان اجتماع
دیش

علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے سلمان خورشید اور محبوبہ مفتی

نئی دہلی :ایران میں 4جولائی سے ہونے والے علی خامنہ ای کی آخری رسومات کی تقریب میں شرکت کیلئے کانگریس کی نمائندگی سلمان خورشید کریں گے، جبکہ پی ڈی پی کی رہنما محبوبہ مفتی بھی اس تقریب میں شریک ہوں گی۔ایران نے دونوں بڑی ہندوستانی جماعتوں یعنی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے قومی صدور کو مدعو کیا ہے۔نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ ایران کی دعوت پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑ گے کی جگہ پارٹی کے خارجہ محکمہ کے سربراہ سلمان خورشیدشریک ہوں گے جو جمعہ (3 جولائی 2026) کو ہونےکا پروگرام ہے۔ چونکہ یہ پروگرام 3 جولائی کو ہونا ہے، اس لیے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اتنے مختصر نوٹس پر شرکت کرنے سے قاصر ہیں۔ذرائع کے مطابق کانگریس کے محکمہ خارجہ کے سربراہ سلمان خورشید ایران میں اپنی پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے سرکاری پیغام دیں گے۔ تاہم سلمان خورشید کے لیے ابھی تک فلائٹ بک نہیں کی گئی۔ اس لیے ان کے سفر کے لیے چارٹرڈ طیارے کا امکان تلاش کیا جا رہا ہے۔دریں اثنا، ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے آنجہانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کی دعوت دی۔ اس کے نتیجے میں، ہندوستانی وزیر مملکت برائے امور خارجہ پبیترا مارگریتا اور بہار کے گورنر سید عطا حسنین ہندوستان کی جانب سے اگلے ہفتے ایران میں شرکت کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔