تازہ ترین
ووٹ چوری کے خلاف کانگریس کاانوکھا احتجاج، بھجن گا کر جمہوری انداز میں کیامظاہرہ، مودی اور گیانیش کمار سے استعفیٰ کا مطالبہجینیس اکیڈمی فار بس گنج میں ندا فاضلی کی ادبی خدمات کا اعتراف ،پرنسپل نوشاد عالم کوملی ان کی شاعری کی شاندار سوغاتمحمد متفق احمد کواپنی شاندار خدمات کا ملا انعام,تفتیش، آپریشن اور سکیورٹی کے میدان میں نمایاں کارکردگی کے عوض آئی پی ایس میں دی گئی ترقیجامعہ ملیہ اسلامیہ میں یو پی ایس سی میلہ کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاداولیوودیا گرلز اکیڈمی نیوز لیٹر کا رسم اجرا ء اور پیرنٹس ٹیچرز میٹنگ کا شاندار انعقاداے ایم یو کی جانب سے کل ہند مضمون نویسی مقابلہ 2026 کے نتائج کا اعلاناے ایم یو کے مختلف شعبوں کےتحت دماغی صحت سے متعلق بیداری پروگرامآیوروید اور ہربل طب کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں پرنس محبوب رحمانی کوڈاکٹریٹ کی ڈگری سےکیا گیا سرافراز
دیش

رام مندر چوری معاملہ:2ملزمین کے گھروں پر بلڈوزر ایکشن کی تیاری

ایودھیا:اترپردیش سرکار کافی دبائو میں ہے۔ رام مندر چوری معاملے میں دو ملزمین کے گھروں پر بلڈوزر ایکشن کی تیاری ہورہی ہے۔ لیکن چمپت رائے اور انل مشرا جیسے بڑے لوگوں پر مقدمہ درج نہیں ہونے کے خلاف ایودھیا کے وکلا کے پرزور مظاہرہ کیا ہے۔
ایودھیا کے رام مندرمیں چڑھاوا کی مبینہ چوری کے ملزم لوکش مشرا کے زیرِتعمیرمکان کے خلاف بھی کارروائی ہوسکتی ہے۔ بدھ کے روزایودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران نے تعمیراتی مقام کا معائنہ کیا۔ ابتدائی جانچ میں معلوم ہوا کہ تعمیرپوری زمین پر کی گئی ہے اور عمارت کے لیے مقررہ تعمیراتی حدود (بلڈنگ کوریج) کی مکمل خلاف ورزی کی گئی ہے۔ ملزم کے ایک پڑوسی کے مطابق افسران نے مکان کی پیمائش کی، سروے کیا اورواپس چلے گئے۔
دوسری جانب، پولیس نے بدھ (یکم جولائی، 2026) کے روزلوکش مشرا کے پڑوسی راج کمارپانڈے سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ راج کماراسی محلے، شہادت گنج میں رہتے ہیں، جہاں لوکش مشرا کا نیا مکان زیرِ تعمیرہے۔ پولیس نے ان سے دریافت کیا کہ ان کی لوکش مشرا سے کب اورکیسے جان پہچان ہوئی، وہ اسے کتنا جانتے تھے، دونوں کے درمیان کس نوعیت کی بات چیت ہوتی تھی، زمین کب اورکتنی قیمت میں خریدی گئی، تعمیراتی کام کب شروع ہوا، پلاٹ پرکون کون آتا تھا اورزمین کس شخص سے خریدی گئی۔ ان تمام معاملات سے متعلق پولیس نے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔
تحقیقات کے مطابق، ماہانہ صرف 18 ہزارروپئے تنخواہ حاصل کرنے والا لوکش مشرا تقریباً ایک ہزارمربع فٹ کے پلاٹ پردومنزلہ عالی شان مکان تعمیرکرا رہا تھا۔ گراؤنڈ فلورپرتین کمرے بنائے جا رہے تھے اورہرکمرے کے ساتھ منسلک غسل خانہ (اٹیچڈ واش روم) موجود ہے۔ دوسری منزل پربھی تین کمرے تعمیرکئے گئے تھے، جن میں ایک لگژری سوئٹ طرزکا کمرہ شامل تھا، جس میں الگ رہائشی حصہ (لونگ ایریا)، الگ خواب گاہ اورمنسلک غسل خانہ بنایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ تیسری منزل کی تعمیرکی بھی تیاری مکمل کر لی گئی تھی اورستونوں کی ڈھلائی کے لیے سریے کا فریم ورک بھی تیارہوچکا تھا۔
ایودھیا میں ایک کمرے کے مکان میں رہنے والے اور ماہانہ صرف 18 ہزارروپئے تنخواہ پانے والے لوکش مشرا کا یہ عالیشان زیرِتعمیرمکان نے ہرکسی کوحیران کردیا ہے۔ گزشتہ نومبرمیں پلاٹ کی رجسٹری کرائی گئی، فروری میں تعمیراتی کام شروع ہوا اورمئی تک تقریباً دومنزلوں کی تعمیرمکمل ہوچکی تھی۔ ذرائع کے مطابق، پلاٹ کی اصل قیمت تقریباً 25 لاکھ روپئے بتائی جا رہی ہے، تاہم سرکاری دستاویزات میں اس کی قیمت صرف 8 لاکھ روپئے درج کی گئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ زمین لوکش مشرا نے اپنی اہلیہ سپریا کے نام پرخریدی تھی۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔