تازہ ترین
سیتامڑھی کےنانپور میں شراب مافیا پر پولیس کا بڑا وار، وِنود ٹریڈرس کے گودام سے 4,447.8 لیٹر غیر ملکی شراب ضبط،8 شاطرگرفتارارریہ:اسکولوں میں ’’محفوظ بچپن مہم‘‘ کے تحت بیداری پروگرام منعقدگیاجی: ایس آئی کے گھر سے 2 لاکھ نقد اور 12 لاکھ کے زیورات کی چوریتعلیمی بیداری اور معیار سے ہی ترقی کرے گامعاشرہ : منوری بیگم، دیوبند یونانی میڈیکل کالج میں ہونہار طلباکے اعزاز ی پروگرام کا انعقادمدارس کی خدمات کو منظر عام پر لانے کی ضرورت: پروفیسر خواجہ اکرام الدین, شعبہ اردو،سی سی ایس یو میں ادب نما کے تحت ”اردو کے فروغ میں مدارس کا کردار“ پرآن لائن پروگرام کا انعقادمنوج تیواری نے جمنا میںلگائی ڈبکی ،کیجریوال کو بھی دعوتمرحوم نارنگ ساقی کی یاد میں آل انڈیا مشاعرہتیجسوی یادو نے مرحوم حاجی شفیق خاں کو پیش کیا خراجِ عقیدت، مہسول قبرستان میں قبر پر چادر چڑھائی، مدنی مسافر خانہ میں تصویر پر گل پوشی کے بعد سوگوار اہل خانہ سے کی ملاقات
محاسبہ

بیاد گار ہلال و دل سیوہاروی کے زیر اہتمام ساتواں آف لائن مشاعرہ

سیوہارہ بجنور : بزم سخن سیوہارہ الہند بیاد گار ) ہلال و دل سیوہاروی( کے زیر اہتمام ساتواں آف لائن مشاعرہ سر زمین سیوہارہ کے محلہ ملکیان میں بڑی سنجیدگی اور کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا پروگرام سے نو جوانوں کو اردو کے لیے ایک سنگِ ملا پروگرام کی صدارت کی ڈاکٹر یاسین ذکی سرکڑہ نے سر پرستی رہی مفتی امتیاز احمد قاسمی جامع مسجد سیوہارہ کی اور نظامت کے فرائض مفتی کفیل اطہر سیوہاروی)نواسۂ محترم، دل سیوہاروی(نے انجام دیئے۔

 مہمان شعرائ میں ہیومن آزاد رام پور سے تشریف لائے افضال نجیب آبادی چاند پور سے قاری راشد حمیدی ،قاری نوشاد عالم شاد علیگ ، ڈاکٹر نزاکت حسین ثاقب اور قاری عبد القادر حسرت حبیب والا دھام پور سے تشریف لائے حکیم اسرار الحق نور پور سے مفتی فیضان عادل اور ڈاکٹر تہذیب ابرار میوہ نوادہ سے تشریف لائے تھے  مقامی شعرائ میں ماہر سیوہاروی، نثار منظر سیوہاروی  زادۂ عاصی سیوہاروی گوہر ہلال سیوہاروی  زادہ شاعرِ آفاق ہلال سیوہاروی ، یونس نوید ، مولانا محمد رضوان قاسمی، شمیم احمد صوفی ، اور ریحان سیوہاروی نے اپنے کلام سے نوازا جبکہ سامعین میں مولانا محمد سالم سیوہاروی، حافظ عثمان، حاجی نسیم، حاجی شکیل، حافظ محمد احمد، رنکو بھائی، محبوب عالم اور ان کے  علاوہ کافی تعداد میں شہر سیوہارہ کے با ذوق حضرات موجود رہیں شعرائ نے بہت بہت اچھے کلام پیش کئے اور سامعین بے حد محظوظ ہوئے اور تہذیب کو باقی رکھنے کے لیے اردو کے تحفظ کی ذمہ داری لیکر اٹھے بزم سخن سیوہارہ الہند کے تحت انتالیس مشاعرے ہو چکے ہیں اور چالیسواں مشاعرہ ان شائ اللہ 26/ دسمبر 2024ئ کو منعقد ہوگا۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔