تازہ ترین
بہار کےبرطرف امینوں نے حکومت کیخلاف کھولا مورچہ، ملازمت سے ہٹائے جانے پر امین مشتعل، احتجاج میں شدت لانے کی دھمکی، ہڑتالی امینوں کو ان کی ذمہ داریوں سے فارغ کرنے اور ای-ماپی پورٹل پر ان کی شناختی آئی ڈی غیر فعال کرنے کے آمرانہ حکم پر نہیں رہیں گے خاموش: یونینانسانیت اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آج سے شروع ہوگا3 روزہ تبلیغی اجتماع، ملک بھر کے نامور علمائے دین کریں گے شرکت،ڈی ایم اور ایس ایس پی نے تیاریوں کا لیا جائزہپولیس پر لگے الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور قانون کے مطابق سخت کارروائی ضروری، مدھوبنی گولی باری معاملے پر جن سوراج کا شدید ردعمل،ریاستی سطح کی ٹیم نے گاؤں پہنچ کر متاثرہ خاندانوں سے کی ملاقات، یتیم بچوں کے مستقبل اور خاندان کی کفالت کے لیے 50 لاکھ روپے معاوضہ اور سرکاری ملازمت کا مطالبہ11 نومبر کو منعقد ہونے والے ’’مدارس اسلامیہ کنونشن‘‘ کی تیاریوں کے جائزہ کے بعد اطمینان کا اظہاراتر پردیش انتخابات کے پیش نظر پرینکا گاندھی سرگرم، سیٹوں کی تقسیم کے معاملے میں کانگریس کی قیادت بھی انہی کے حوالےدیوبند: مولانا اعجاز اور کارڈرائیور کی سڑک حادثہ میں دردناک موتجامعہ عائشہ للبنات چھٹمل پور میں’’ایک شام اولیاء اللہ کے ساتھ‘کے عنوان سے پروقار اور روحانی مجلس کا انعقاد’نفرت کے بڑے سے بڑے اندھیروں کو مٹا سکتا ہےمحبت کا ایک چھوٹا سا چراغ ‘، میرٹھ میںچودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں جشن دیوالی اور رنگو لی کا شاندار انعقاد
uttar pradesh

جامعہ عائشہ للبنات چھٹمل پور میں’’ایک شام اولیاء اللہ کے ساتھ‘کے عنوان سے پروقار اور روحانی مجلس کا انعقاد

(پی این این)
چھٹمل پور، سہارنپور:گذشتہ روز جامعہ عائشہ للبنات چھٹمل پور، ضلع سہارنپور میں بعد نمازِ عصر تا عشاء ایک روحانی اور پروقار تقریب’’ایک شام اولیاء اللہ کے ساتھ‘‘ (برائے شرکاء مجلس ذکر و فکر آخرت) کا شاندار اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت حضرت مولانا محمد ہاشم، شیخ الحدیث جامعہ کاشف العلوم چھٹمل پور حضرت مولانا حبیب اللہ قاسمی نے فرمائی۔
پروگرام کا آغاز نمازِ عصر کے بعد ہوا ۔ حضرت مولانا محمد خالد ندوی نے تقریب کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔حضرت مولانا احمد اشتیاق قاسمی نے ذکرِ الٰہی کی اہمیت اور اس کے فضائل بیان کیے۔ صوفی وقت حضرت مولانا محمد سلیم اوماہی کوٹہ نے تصوف اور سلوک کی حقیقت اور اصلاحِ باطن پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
حضرت مولانا مفتی محمد اسرار مظاہری نے اصلاحی و فکری بیانات سے نوازا۔بعد نمازِ مغرب عمومی پروگرام اور مجلسِ ذکر کے دوران شیخ الحدیث حضرت مولانا حبیب اللہ قاسمی نے تشنگانِ معرفت کو دستارِ بندی، اجازت و خلافت کی سند اور سلسلہ کا شجرہ مبارک عطا کیا۔ اس مبارک سلسلے میں مولانا ناظم کریم قاسمی چشتی کو بھی باقاعدہ داخل کیا گیا اور خصوصی ذمہ داری سے نوازا گیا۔ دستار بندی اور اس روحانی عمل میں ایڈوکیٹ حقیقت ملک سمیت دیگر اہم شخصیات اور تشریف فرما علمائے کرام نے بھی بھرپور شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر سرچشمہ علم و معرفت حضرت مولانا حبیب اللہ قاسمی نے سلسلے سے متعلق ضروری ہدایات دیں،بالخصوص تلاوتِ قرآن کا اہتمام کرنے اور فرائض و سنن کی پابندی پر خصوصی توجہ دلائی۔ آخر میں حضرت مولانا مفتی محمد اسرارمظاہری کی پرُتاثیر دعا پر اس پروقار مجلس کا اختتام ہوا۔
اس روح پرور موقع پر علمی و سماجی حلقوں میں انتہائی خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مولانا ناظم کریم قاسمی چشتی کو اس منصبِ جلیلہ پر مبارکباد پیش کرنے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں میں بالخصوص حضرت مولانا محمد ارشاد قاسمی ،شیخ طریقت حضرت مولانا مفتی محمد اکمل بھیسانوی ،محب العلماء حضرت حافظ حشمت علی کریمی، قاری محمد نعیم صاحب کریمی،قاری محمد صدام کریمی،قاری محمد گلبہار رشیدی،قاری محمد عبداللہ قاسمی عمر پوری،ڈاکٹر محمد عارف، ایڈوکیٹ حقیقت ملک ،سمیت دیگر مقتدر علمائے کرام اور معزز شخصیات شامل ہیں۔ تمام حضرات نے اس روحانی نسبت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ اس سلسلے کو مزید فروغ عطا فرمائے اور مولانا موصوف کو دین و امت کی خدمت کے لیے قبول فرمائے۔

متعلقہ خبریں