تازہ ترین
سپریم کورٹ مارچ پر راہل گاندھی کو سمن،ہمیں کوئی دھمکا نہیں سکتا،ہم جانتے ہیں کہ عدالت کے اندر اور باہر کون کیا کہہ رہا ہے،چیف جسٹس کا تبصرہدہلی میں سخت سیکورٹی، ہر کونے پر چوکسی،CJP کاترنگا مارچ آجخواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بانسری سوراجدہلی بارش: دہلی-این سی آر میں موسلادھار بارش،موسم ہوا ٹھنڈاریکھا نےکیا سی ٹی اسکین اور تین ایم آر آئی مشینوں کا افتتاحنشہ آور اور سائیکو ٹراپک ادویات کی فروخت میں برتیں احتیاط،اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر، سیوان کی صدارت میں منشیات سے نجات کی عوامی بیداری مہم کے تحت میٹنگ منعقد ہوئیخواتین سپروائزرز کی بحالی کے تعلق سے ضلع مجسٹریٹ کی صدارت میں سلیکشن کمیٹی کا اجلاسگنگوہ میں قتل کے بعد سیاسی طوفان ،گرفتاری کیلئے 3 دنوں کا الٹی میٹم
دلی این سی آر

مجاہدین آزادی کے کارناموں کو نوجوان نسل کے سامنےکیا جائے مفصل بیان : ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد

(پی این این)
نئی دہلی :شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں نوجوانوں کی تربیت اور دینی پروگراموں کے انعقاد کی تاکید کی تاکہ نوجوانوں کو گمراہی سے بچایا جا سکے۔
مفتی مکرم نے کہا کہ یوم آزادی ہمارے لیے افتخار کا دن ہے ہر طرف جشن آزادی کی تیاری ہے مسلم اسکولوں اور مدارس میں بھی جشن آزادی کے پروگرام بہت اہتمام سے منعقد کیے جاتے ہیں اور ان پروگراموں میں مسلم نوجوان لڑکے اور لڑکیاں جوش اور ولولے کے ساتھ حصہ لیتے ہیں۔ مفتی مکرم نے اسکولوں اور مدارس کی انتظامیہ سے اپیل کی کہ نوجوان نسل کے سامنے مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا جائے تاکہ ان کے اندر ملک سے محبت اور وطن پرستی کا جذبہ پیدا ہو۔
مفتی مکرم نے دہلی کے وزیر تعلیم سے اپیل کی کہ دہلی کے اسکولوں میں ضرورت کے مطابق تدریسی عملہ کی تقرری جلد عمل میں لائی جائے بہت سے اسکولوں میں تدریسی عملہ کی کمی کی وجہ سے بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑ رہا ہے۔ حکومت کو تمام اسکولوں کا سروے کرانا چاہیے اور ہر اسکول سے جلد از جلد رپورٹ طلب کرنی چاہیے کہ کہاں کیا ضرورت ہے جہاں پرنسپل یا وائس پرنسپل کے تقرر کی ضرورت ہووہاں ان کی تقرری جلد ہونی چاہیے ۔ مثال کے طور پر شمال مشرقی دہلی میں دہلی سرکار کا واحد اردو میڈیم زینت محل اسکول جعفرآباد ہے جہاں قریب ایک سال سے پرنسپل کا تقرر نہیں ہوا ان کا کام وائس پرنسپل دیکھ رہی ہیں۔ اس اسکول میں سائنس کامرس اور اردو کے اساتذہ نہیں ہیں 11ویں 12 ویں کلاسز کو دسویں کلاس کے اساتذہ پڑھا رہے ہیں حکومت کو زینت محل اسکول کی طرف توجہ دینی چاہیے۔ مفتی مکرم نے وزیر تعلیم سے اپیل کی کہ اسکولوں کی طرف توجہ کر کے بچوں کے مستقبل کو برباد ہونے سے بچایا جائے اور عملہ کی کمی کو جلد از جلد پورا کیا جائے۔
مفتی مکرم نے غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ ظالمانہ حملوں کی شدید مذمت کی جس میں بھوک پیاس سے بدحال عام شہریوں اور عورتوں بچوں کی ہلاکت ہو رہی ہے۔ انہوںنے اپیل کی کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم جنگ بندی سے انکار کرے تو اس کا بائیکاٹ کیا جائے غزہ کی صورتحال سے ہم سب بہت غم زدہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔