تازہ ترین
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ’سوچھتا ہی سیوا 2026‘ کے تحت صفائی مِتر تحفظ کیمپ منعقدڈسٹرکٹ چائلڈ ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن کمیٹی کا اجلاسخدمتِ عہد مہم 2026 کے تحت مہوا میں بلاک سطحی پینٹنگ اور تقریری مقابلہ منعقدوکست بھارت2047 کے تناظر میں ادبِ اطفال پر جے این یو میں اہم پروگرام کا انعقادماضی کے ورثے اور مستقبل کی تعمیرہےلائبریریریکھاگپتا نے مالویہ نگر علاقے میں گیتانجلی فائر اسٹیشن کا کیاافتتاحمسکان قتل کیس میں 350 صفحات کی چارج شیٹدہلی نے 18 سال میں ستمبر کی سب سے سرد رات
اتر پردیش

اے ایم یو ویمنز پالی ٹیکنک میں اقوام متحدہ @ 80 ڈاک ٹکٹ ڈیزائن چیلنج کا انعقاد

(پی این این)
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنز پالی ٹیکنک نے اقوام متحدہ کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر ڈاک ٹکٹ ڈیزائن چیلنج کی یونیورسٹی سطح پر کامیاب میزبانی کی۔ یہ مقابلہ MyGov، محکمہ ڈاک اور وزارتِ خارجہ (اقوام متحدہ سیاسی شعبہ) کے تحت منعقد ہوا۔
پرنسپل ڈاکٹر سلمیٰ شاہین نے طالبات کو اس قومی اہمیت کے مقابلے میں تخلیقی انداز سے حصہ لینے کے لیے سراہا اور ان سے کہا کہ وہ ”اقوام متحدہ @ 80اور کثیرالطرفہ قیادت میں ہندوستان کا کردار” جیسے موضوعات کو اجاگر کریں۔
کل 17 طالبات نے مقابلے میں حصہ لیا اور اپنی تخلیقات پیش کیں۔ ڈیزائنز کو فنی معیار، موضوع سے مطابقت اور پیشکش کی بنیاد پر جانچا گیا۔ ججوں کے پینل میں ڈاکٹر سویتا گوتم، ڈاکٹر محمد عامر بیگ اور محترمہ اقرا سلیم شامل تھیں۔ چھ بہترین ڈیزائنز کو منتخب کیا گیا۔ پروگرام کی نظامت محترمہ سعدیہ نعیم اورنازیہ حنیف نے کی۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔