تازہ ترین
جامعہ رحمانی تعلیم و تربیت اور اصلاح و تزکیہ کا روشن مرکز، مولانا عبداللہ سالم چترویدی کی جامعہ رحمانی مونگیر آمد، طلبہ و اساتذہ سے خطاب،فکر و نظر ٹی وی اسٹوڈیو کا کیامعائنہسیمانچل کے تعلیمی، سماجی اور معاشی ترقی کیلئے ہمیں متحدہ طور پرکرنی ہوگی کوشش : منوج وشواشآفات سے ہونے والی اموات پرملے گادوگنا معاوضہ، ایسے معاملات میںاب 8لاکھ روپے دے گی ریاستی حکومت ،وزیراعلیٰ نے فصلوں اور مویشیوں کے نقصان پر امدادی رقم میں بھی کیا اضافہجعلی نوٹ چھاپنے کی فیکٹری کا پردہ فاش، چاول مل میں چھاپے جارہے تھے جعلی نوٹ، چھاپہ ماری میں 100، 200 اور 500 روپے کے نوٹ بڑی مقدار میں برآمداذان اور بھجن کے لیے لاؤڈ اسپیکر کی اجازت کا مطالبہ، مرزاپور سمیت متعدد دیہی علاقوں کے وفد نے ڈی ایم سے کی ملاقاتایک ادیب، ناقد، افسانہ نگار کے ساتھ ساتھ ایک اچھا انسان ہم سےہوگیا جدا :پروفیسر ارتضیٰ کریم، شعبہ اردو سی سی ایس یونیورسٹی میرٹھ میں ”صبا اکرام: تعزیتی جلسہ“ پر آن لائن پرو گرام کا انعقادمانو ایوننگ کالج میںنئے یو جی کورسز کے ساتھ پی جی کورس بھی ہوں گےشروع : پروفیسر سید عین الحسنانجمن اسلام آلانا انگلش ہائی اسکول نے 130ویں ہیرس شیلڈ مسلسل تیسری مرتبہ درج کی جیت
دلی این سی آر

جڑی بوٹیوں کی ادویات کے نام پر فراڈ

گروگرام میں جعلی کال سینٹر کا پردہ فاش، 4 لڑکیوں سمیت 11 گرفتار

(پی این این)
گروگرام :سائبر پولس اسٹیشن نے ایک فرضی کال سینٹر کا پردہ فاش کیا ہے جو جڑی بوٹیوں کی ادویات آن لائن فروخت کرنے کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دے رہا تھا۔ جعلسازوں کی جانب سے گزشتہ 10 ماہ سے گاو ¿ں ڈنڈاہیڈا میں ایک جعلی کال سینٹر چلایا جا رہا تھا۔ ملزمان ادویات اور سروس چارجز بھجوانے کے نام پر فراڈ کرتے تھے۔
پولیس نے چھاپہ مار کر کال سینٹر میں کام کرنے والی چار لڑکیوں سمیت 11 افراد کو گرفتار کر لیا۔ جائے وقوعہ سے دو لیپ ٹاپ، چار موبائل فون اور ادویات برآمد کر لی گئیں۔ پولیس نے سائبر پولیس اسٹیشن ویسٹ میں دفعہ 318، 319، 612 بی این ایس اور 66 ڈی آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔اے سی پی سائبر پریانشو دیوان نے بتایا کہ گاو ¿ں ڈنڈاہیرا میں ایک فرضی کال سینٹر کے بارے میں اطلاع ملی تھی جو ہربل ادویات آن لائن فروخت کرنے کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دے رہا تھا۔ اس پر انہوں نے ویسٹ سائبر پولیس اسٹیشن کو کارروائی کی ہدایت کی۔ ٹیم نے ایک گھر میں کچھ لوگوں کو جڑی بوٹیوں کی ادویات آن لائن فروخت کرنے کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیتے ہوئے پایا۔ پولیس نے موقع سے چار لڑکیوں سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت امندیپ، رنجیت کمار، محمد قاسم، پرتوش کمار مشرا، سشیل کمار، برجیش شرما، انوپ کمار، رشیکا رانا، ایشا، سونالی کنوجیا اور میگھا کے طور پر کی گئی ہے۔
تمام ملزمان بہار، یوپی اور دہلی کے رہنے والے ہیں۔
ملزم نے پولیس پوچھ تاچھ کے دوران انکشاف کیا کہ امندیپ اور رنجیت کال سینٹر کے آپریٹر ہیں۔ باقی ملزمان نوکریوں پر لگ گئے۔ یہ لوگ فیس بک پر ادویات کے اشتہارات لگاتے تھے۔ ان سے رابطہ کرنے پر وہ ان لوگوں سے آرڈر لے کر رقم مختلف بینک کھاتوں میں جمع کرواتے تھے۔ وہ لوگوں کو جعلی سامان بھیجتے تھے۔ وہ لوگوں کو مختلف چارجز کے نام پر کیو آر کوڈ، یو پی آئی آئی ڈی کے ذریعے رقم جمع کروا کر دھوکہ دیتے تھے۔پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وہ گزشتہ دس ماہ سے گاو ¿ں ڈنڈاہیڈا میں کال سنٹر چلا رہا تھا۔ فراڈ کی وارداتوں کو انجام دینے کے لیے ملزمان کو 18 سے 20 ہزار روپے تنخواہ پر رکھا گیا تھا۔ ہر ایک کو رقم فراڈ کرنے کا ہدف دیا گیا۔ ہدف حاصل کرنے والے ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ بونس بھی ملا۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔