تازہ ترین
ریاستی محکمۂ تعلیم میں بڑی بدعنوانی، کلرک نے ڈیجیٹل ریکارڈ میں جعل سازی کے ذریعہ کیا 76 لاکھ کا غبن،انتظامیہ نے کیا معطلامارت شرعیہ میں مولانا ابو نصر فاروق و شہاب الدین سمیت دیگر کئی شخصیات کے لئے تعزیتی نشست کا انعقادڈاکٹر شعیب راہی کی ادبی خدمات پر کامیاب سیمینارمنعقد،پروفیسر احمد بدر سند اعزاز سے سرفرازسیوان:جیویکا گتھنی نے کامیابی سے’یوتھ موبلائزیشن مہم‘ کاکیا انعقاد،روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے تحت 10 نوجوانوں کو سیکیورٹی گارڈ کے عہدوں کے لیے کیاگیا منتخبسر سید احمد خان کے یومِ پیدائش کے موقع پر سینٹ جانس کالج میں مضمون نویسی کا مقابلہ’تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت اور اعلیٰ انسانی اقدار بھی ضروری‘،شعبہ اردو،چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی،میرٹھ میں جشن سر سید تقریبات کا آغاز’گنے کی قیمت 700 روپے نہیں تو بی جے پی کو ووٹ نہیں‘ ،کسانوں کی میٹنگ میں بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر بھگت سنگھ ورما کا اعلانسپریم کورٹ مارچ پر راہل گاندھی کو سمن،ہمیں کوئی دھمکا نہیں سکتا،ہم جانتے ہیں کہ عدالت کے اندر اور باہر کون کیا کہہ رہا ہے،چیف جسٹس کا تبصرہ
بہار

امارت شرعیہ میں مولانا ابو نصر فاروق و شہاب الدین سمیت دیگر کئی شخصیات کے لئے تعزیتی نشست کا انعقاد

(پی این این)
پھلواری شریف:حالیہ چند دنوں میں کئی اہم شخصیتوں نے داغ مفارقت دی ،جن میں مولانا ابونصر فاروق صارمؔ ،جناب شہاب الدین والدمحترم سابق مئیرجناب افضل امام عالم گنج پٹنہ و جناب مولانا محمد موسیٰ مفتاحی صاحب کی رحلت سے بڑا صدمہ پہونچا ،ان حضرات کے لئے دعائے مغفرت و اظہار تعزیت کی غرض سے آج مورخہ ۱۵اکتوبرامارت شرعیہ میں قائم مقام ناظم جناب مولانا مفتی محمد سہراب ندوی قاسمی کی زیر صدارت تعزیتی نششت کاانعقاد ہوا۔
اس موقع پر امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی مدظلہ اور ناظم امارت شرعیہ، جناب مولانا مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی جو اس وقت عمرہ کے سفر پر ہیں ،ان دونوں حضرات کی طرف سے موصول پیغامات میںان مرحومین کی وفات پر گہرے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ مولانا ابو نصر فاروق صارمؔ ایک وضع دار ،باصلاحیت خادم دین اور ہوشمند زبان و قلم کے حامل انسان تھے ، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے ، جناب الحاج شہاب الدین صاحب ایک نیک دل اور ملی درد رکھنے والے انسان تھے۔
انہوں نے لمبی عمر پائی اور اپنے صاحبزادوں کی بہتر تربیت کر کے رخصت ہوئے ،جو یقینا ان کے لئے دنیا میں نیک نامی اور آخرت میں کامیابی کا سامان ہے ، واضح رہے کہ جناب الحاج شہاب الدین صاحب کی نماز جنازہ میں امارت شرعیہ کا ایک وفد قائم مقام ناظم مولانا مفتی محمد سہراب ندوی قاسمی کی قیادت میں شریک ہوا، اس وفد میں جناب مولانا احمد حسین قاسمی صاحب معاون ناظم امارت شرعیہ ،جناب مفتی عبدالقدوس مظاہری اور مولانا مجاہدالاسلام قاسمی شریک تھے۔
جنازہ سے قبل قائم مقام ناظم نے اظہار تعزیت کے ساتھ مؤثر بیان بھی کیا ، اس خاندان کا امارت شرعیہ اور ان کے اکابر سے ہمیشہ گہرا رشتہ رہا ہے ، مرحوم کے نماز جنازہ میں لوگوں کا ازدحام بلا شبہ ان کی مقبولیت و محبوبیت ہی کہی جا سکتی ہے ، آج کی تعزیتی نششت میں نائب ناظم امارت شرعیہ جناب مولانا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نے مولانا ابو نصر فاروق صارمؔ کی دینی و ملی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زندگی کی پورا وقت دعوت و اصلاح اور علمی و فکری کاموں میں لگایا،مرحوم کو شعر و ادب سے بھی اچھا خاصا تعلق تھا ، صارمؔ آپ کا شعری تخلص ہے ،اللہ تعالیٰ نے آپ کو علم و قلم میں بڑی صلاحیتوں سے نوازہ تھا۔
نائب قاضی شریعت جناب مفتی وصی احمد قاسمی نے مولانا ابو نصر فاروق صاحب کی وفات کو ایک ملی سانحہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ’’رمنہ روڈ‘‘ کی جامع مسجد میں اہتمام سے امامت کی خدمت اور جمعہ کے خطاب کی ذمہ داری انجام دیتے ہوئے اللہ کوپیارے ہوئے ،اللہ ان کی مغفرت فرمائے ۔ جناب مولانا سہیل اختر قاسمی اور جناب مولانا رضوان احمد ندوی نے بترتیب تینوں مرحومین کی زندگی ،خوبیوں اور ان کی ملی و دینی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ حضرات ملت کی ضرورت تھے اور ان کی رحلت ہم سب کے لئے یقینا گہرے صدمہ کا باعث ہے ۔
مولانا احمد حسین قاسمی مدنی معاون ناظم امارت شرعیہ نے کہا کہ مولانا ابو نصر فاروق ،الحاج شہاب الدین اور مولانا محمد موسیٰ مفتاحی ان سب کی خدمات ملی نقطۂ نظر سے قابل قدر ہیں ،اللہ تعالیٰ ان سب کی حسنات کو قبول فرمائے ۔ صدر مجلس جناب مولانا مفتی محمد سہراب ندوی قاسمی صاحب نے امارت کے جملہ ذمہ داران و کارکنان کی طرف سے ان مرحومین کے لئے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سارے حضرات دین و ملت کے ہمدردوں،امارت شرعیہ سے گہرا رشتہ رکھنے والوں اور کئی جہتوں سے الگ الگ خوبیوں کے حامل افراد تھے ، ان کا رخصت ہو جانا بلا شبہ باعث رنج و غم ہے ؛ لیکن مومن کی شان اللہ کے فیصلہ سے راضی ہونا ہے ، اللہ تعالیٰ ان تمام مرحومین کی بال بال مغفرت فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل سے نوازے ۔ اس دعائیہ نششت میں محمد منہاج کارکن پارامیڈیکل کی والدہ محترمہ ،حاجی احسان الحق صاحب کے چچا زاد بھائی جناب جلال الدین صاحب سوپول اور جناب مولانا سہیل اختر قاسمی صاحب کے رشتہ دار ایک عزیزہ کی وفات پربھی اظہار تعزیت ہوااور جناب مولانا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی صاحب نے سبھوں کے لئے دعائے مغفرت کی ۔اس تعزیتی نششت میں مولانا قمر انیس قاسمی صاحب ،نائب قاضی مولانا مجیب الرحمن قاسمی صاحب ،حاجی احسان الحق صاحب ،مولانا ارشد رحمانی اور مولانا شارق رحمانی بھی شریک رہے ۔

متعلقہ خبریں