تازہ ترین
جامعہ رحمانی تعلیم و تربیت اور اصلاح و تزکیہ کا روشن مرکز، مولانا عبداللہ سالم چترویدی کی جامعہ رحمانی مونگیر آمد، طلبہ و اساتذہ سے خطاب،فکر و نظر ٹی وی اسٹوڈیو کا کیامعائنہسیمانچل کے تعلیمی، سماجی اور معاشی ترقی کیلئے ہمیں متحدہ طور پرکرنی ہوگی کوشش : منوج وشواشآفات سے ہونے والی اموات پرملے گادوگنا معاوضہ، ایسے معاملات میںاب 8لاکھ روپے دے گی ریاستی حکومت ،وزیراعلیٰ نے فصلوں اور مویشیوں کے نقصان پر امدادی رقم میں بھی کیا اضافہجعلی نوٹ چھاپنے کی فیکٹری کا پردہ فاش، چاول مل میں چھاپے جارہے تھے جعلی نوٹ، چھاپہ ماری میں 100، 200 اور 500 روپے کے نوٹ بڑی مقدار میں برآمداذان اور بھجن کے لیے لاؤڈ اسپیکر کی اجازت کا مطالبہ، مرزاپور سمیت متعدد دیہی علاقوں کے وفد نے ڈی ایم سے کی ملاقاتایک ادیب، ناقد، افسانہ نگار کے ساتھ ساتھ ایک اچھا انسان ہم سےہوگیا جدا :پروفیسر ارتضیٰ کریم، شعبہ اردو سی سی ایس یونیورسٹی میرٹھ میں ”صبا اکرام: تعزیتی جلسہ“ پر آن لائن پرو گرام کا انعقادمانو ایوننگ کالج میںنئے یو جی کورسز کے ساتھ پی جی کورس بھی ہوں گےشروع : پروفیسر سید عین الحسنانجمن اسلام آلانا انگلش ہائی اسکول نے 130ویں ہیرس شیلڈ مسلسل تیسری مرتبہ درج کی جیت
دلی این سی آر

جسم فروشی کا پردہ فاش ،7ملزم گرفتار ،9خواتین بازیاب

(پی این این)
غازی آباد :شامبی تھانہ علاقے میں دو مقامات پر سپا اور تھراپی سنٹر کی آڑ میں چلائے جارہے جسم فروشی کے ریکٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے پولس نے سات ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ اتوار کی شام کیے گئے آپریشن میں 9 خواتین کو بازیاب کرایا گیا۔ویشالی سیکٹر-4 کے شری رام پلازہ میں سپا سنٹر اور تھراپی سنٹر چلائے جا رہے تھے۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ یہاں جسم فروشی کی جارہی ہے۔ اے سی پی اندرا پورم سواتنتر کمار سنگھ نے پولس ٹیم کے ساتھ اتوار کی شام ماو ¿نٹین اسپا اینڈ تھیراپی سنٹر اور گولڈن تھیراپی سنٹر پر چھاپہ مارا۔پولیس نے خاتون آپریٹر اور اس کے شوہر کلدیپ ساکنہ وویک وہار، دہلی اور وکی سواتی، ساکنہ ایسٹ روہتاس نگر، شاہدرہ کے علاوہ چار گاہکوں کو گرفتار کیا۔
اس کے علاوہ 9 خواتین کو بچا لیا گیا جنہیں غلط کام کے لیے دونوں سنٹرز میں زبردستی بلایا گیا تھا۔بازیاب کرائی گئی خواتین سے پوچھ گچھ کی گئی تو معلوم ہوا کہ وہ کسی کام کے لیے آئی تھیں۔ اسے ریسپشنسٹ کی نوکری دلانے کے نام پر اس کی فحش تصاویر اور ویڈیوز بنائی گئیں اور پھر اسے بلیک میل کرکے جسم فروشی پر مجبور کیا گیا۔پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جسم فروشی کے آپریٹرز اور منیجر خواتین اور لڑکیوں کی تصاویر صارفین کو بھیجتے تھے اور پھر ڈیل طے ہونے کے بعد گاہک کو ان کی جگہ بلایا جاتا تھا اور پھر جسم فروشی کروائی جاتی تھی۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف تفتیش کے دوران ان خواتین کے بیانات بھی قلمبند کر لیے ہیں۔ ان کے خلاف پولیس گینگسٹر ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کی جائے گی۔ٹرانس ہندن ایریا میں، جسم فروشی کے مقامات پر روزانہ چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ان کو بے نقاب کیا جا رہا ہے۔ اس کے باوجود ان پر قابو نہیں پایا جا رہا۔ کچھ دن پہلے بھی پولیس نے اندرا پورم علاقے میں جسم فروشی کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا تھا۔ اس کے علاوہ شالیمار گارڈن، صاحب آباد، کھوڈا اور دیگر مقامات پر بھی کئی بار جسم فروشی پکڑی جا چکی ہے۔ پولس کی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ ماو ¿نٹین اسپا اینڈ تھیراپی سینٹر کا آپریٹر کلدیپ ناخواندہ ہے۔ وہ کئی ماہ سے اپنی دسویں پاس بیوی کے ساتھ جسم فروشی کا غلط کام کر رہا تھا۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔