تازہ ترین
سیلاب متاثرین کیلئے بہار حکومت کا بڑا اعلان، وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری ہر متاثرہ خاندان کے کھاتے میں9اکتوبرکو بھیجیں گے 7-7 ہزار روپےبہار میں ایم ایل سی انتخابات کی سرگرمیاں تیز، نتیش کمار نے 8 سیٹوں پردیا کامیابی کا منتر، این ڈی اے لیڈوں نے بھی کیا غور و خوضسہارنپور میں ریاستی حکومت کیخلاف وکلاء کا احتجاج،ہائی کورٹ بینچ اور ایڈووکیٹ پروٹیکشن ایکٹ کے مطالبے پر وکلا نے عدالتی کام کاکیا بائیکا ٹقانونی ماہرین نے طلبہ وطالبات کو خصوصی قوانین کے تئیں کیا بیدا ر،ضلع قانونی خدمات سہارنپور کے زیر اہتمام ایچ اے وی انٹر کالج میں پروگرام کا انعقاد:مہاتما گاندھی ان جڑوں کو کاٹنا چاہتے تھے جو انسانیت کو ختم کرنا چاہتی تھیں پروفیسر صغیر افراہیمصفائی ہر شہری کی اجتماعی ذمہ داری :ریکھاآج سے خواتین گلابی ٹکٹوںسے نہیں کر سکیں گی بسوں میں مفت سفرپی یو سی سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیوں کونہیں ملے گا ایندھن
اتر پردیش

قانونی ماہرین نے طلبہ وطالبات کو خصوصی قوانین کے تئیں کیا بیدا ر،ضلع قانونی خدمات سہارنپور کے زیر اہتمام ایچ اے وی انٹر کالج میں پروگرام کا انعقاد

Oplus_131072

(پی این این)
دیوبند:ضلع قانونی خدمات سہارنپور کے زیراہتمام اسلامیہ کالج آف لاء دیوبند کے تعاون سے ایچ اے وی انٹر کالج میں پاکسو ایکٹ پر ایک قانونی بیدار پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔اس پروگرام کے دوران قانونی ماہرین نے طلبہ وطالبات کو پاکسو ایکٹ کے خصوصی قواعد وضوابط کی تفصیلی جانکاری دی ۔
تفصیل کے مطابق جمعرات کے روز ایچ اے وی انٹر کالج کے احاطہ میں منعقد کئے جانے والے پروگرام میں اسلامیہ کالج آف لاء دیوبند کے طلبہ وطالبات نے تقریر اور ناٹک کے ذریعہ سے پاکسو ایکٹ قانون اطفال اور قانونی مدد کے عمل کی تفصیلی جانکا ری دی ۔اس دوران اپر ضلع اور سیشن جج دیوبند دیویندر ناتھ نے طلبہ وطالبات کو اپنے حقوق اور حفاظت کے تئیں بیدار رہنے کی اپیل کرتے ہوئے ضروری ٹپس دیئے ۔ان کے علاوہ دیگر قانونی ماہرین نے بھی طالب علموں کو بیدار کرتے ہوئے پاکسو ایکٹ کے خصوصی نکات کی تفصیلی معلومات فراہم کرائیں ۔
انہوں نے طالب علموں کو بتایا کہ قانون میں بچوں اور جنسی جرائم سے حفاظت کے لئے کئی قانون وضع کئے گئے ہیں ۔ماہرین نے طلبہ وطالبات سے اپنے حقوق کو صحیح طریقہ سے سمجھنے اور کسی بھی مشکل حالات میں الرٹ رہنے کی اپیل کی ۔
اس پروگرام میں ضلع سیشن جج آشیش آنند ،اپر ضلع مجسٹریٹ دیوبند گورو دیپ سنگھ اور اسلامیہ کالج آف لاء دیوبند کی ایل ایل بی ڈیپارٹمنٹ کی ہیڈ ڈاکٹر بشریٰ شفیق نے بھی طالب علموں کو بیش قیمت قانونی معلومات فراہم کرائیں ۔اس پروگرام میں ایج اے وی انٹر کالج کے پرنسپل ہیم سنگھ نے تمام قانونی ماہرین کا استقبال کرتے ہوئے پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔
اس پروگرام کی نظامت کے فرائض ندیم احمد اور پرمود کمار نے مشترکہ طور سے انجام دیئے ۔پروگرام کے دوران ایچ اے وی انٹر کالج کے منیجر کے نمائندہ کنور راہل مشرا ایڈوکیٹ ،پرمود کمار ،امریش تیاگی ،کالو رام شرما ،وجیندر چودھری ،شیو انند اور راہل دیو تیاگی سمیت ایچ اے وی انٹر کالج اور اسلامیہ کالج آف لاء کا اسٹاف نیز بڑی تعداد میں طلبہ وطالبات موجود رہے ۔

 

متعلقہ خبریں