تازہ ترین
دبستانِ اہلِ قلم کے تحت عالمی یوم اردو پر شعری نشست کا انعقاددیوالی کی آتش بازی سے آب وہوا زہریلیعلم و فن کی شخصیت پروفیسر احسان شام کو چہلم پر کیا گیا یادعلامہ اقبال کے یومِ پیدائش پر اردو کی تہذیبی وراثت کے تحفظ کا عزمنافذ وقت پر کام مکمل نہ کرنے پر اہلکاروںپرکیا جائے گا جرمانہدیوالی کی رات آگ کاٹانڈو ، 257 ہنگامی کالیں ہوئیں موصولگروگرام کے دو دفاتر کے خلاف کارروائیایم ایل سی انتخابی نتائج پر جے ڈی یو میں کشمکش، منعقدہ جائزہ میٹنگ میں جے ڈی یوکی تمام ناراض لیڈران کو منانے اوراسے مطمئن کرکے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش
اتر پردیش

دبستانِ اہلِ قلم کے تحت عالمی یوم اردو پر شعری نشست کا انعقاد

دبستانِ اہلِ قلم لکھنؤ کے تحت عالمی یوم اردو کے موقع پر عبد السمیع وفا بنارسی کی رہائشی گاہ فردوس کالونی میں شعری نشست کا انعقاد ہوا۔جس کی صدارت پروفیسر ارشاد بیاروی نے کی اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے انجمن ارتقاء اردو کے صدر زاہد آزاد جھنڈا نگری نے شرکت کی،اس موقع پر مذکورہ دونوں ہی شخصیت کو اعزاز سے نوازا گیا-نظامت کے فرائض دبستان کے جنرل سیکرٹری معید رہبر لکھنوی نے انجام دئے۔منتظم ڈاکٹر رضوان الرضا نے تمام مہمان کا استقبال کیا-
نشست کا آغاز حافظ عبد السمیع وفا بنارسی کی تلاوت کلام ربانی سے ہوا بعد ازاں سینیئر شاعر شکیل گیاوی نے بارگاہ رسالت مآب میں نعت کا نذرانہ پیش کیا-
صدر نشست پروفیسر ارشاد بیاروی نے اپنے خطاب میں کہا یوم اردو کے حوالے سے علامہ اقبال کو خراج پیش کیا گیا جو کہ انسان دوستی کی مثال ہے۔پروگرام کے مہمان خصوصی زاہد آزاد جھنڈانگری نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ علامہ محمد اقبالؒ مردِ مومن، مردِ قلم، مردِ انقلاب رہے ۔علامہ اقبال 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم سیالکوٹ، پھر گورنمنٹ کالج لاہور، پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے یورپ – کیمبرج، میونخ یونیورسٹی سے فلسفہ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری۔ پیشے کے لحاظ سے وکیل، استاد، فلسفی، مگر دل کے لحاظ سے امت مسلمہ کا درد رکھنے والے شاعر تھے جن کی وفات 21 اپریل 1938ء لاہور میں ہوئی ۔آپ کی زندگی سادگی، مطالعہ اور غور و فکر سے عبارت تھی۔ آپ کا مقولہ تھا: “میں اپنے لیے نہیں، اپنی ملت کے لیے جیتا ہوں۔
اقبال کا اخلاق ہی ان کی شاعری کی بنیاد تھا۔خودی اور غیرت: کبھی انگریز سامراج کے سامنے جھکے نہیں، سرکاری نوکریوں کو ٹھکرایا۔
اتنے بڑے فلسفی ہونے کے باوجود بچوں سے بھی شفقت سے ملتے تھے ، عشقِ رسول ﷺ:* آپ کا دل حبِ رسول ﷺ سے لبریز تھا، اسی لیے آپ نے فرمایا – لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری۔ دولت اور شہرت سے بے نیاز، ایک کمرے میں کتابوں کے درمیان زندگی گزار دی۔اردو اور فارسی دونوں کے شہنشاہ۔ آپ نے 6 مجموعے اردو میں اور 7 فارسی میں لکھے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم، اسرارِ خودی، رموزِ بے خودی، جاوید نامہ آپ کے شاہکار ہیں۔
آپ فلسفہ خودی کے موجد ہیں – یعنی انسان اپنی خودی کو پہچان کر خدا تک پہنچ سکتا ہے۔
ان کی شاعری صرف صرف شاعری نہیں، بلکہ امت کے لیے بیداری کا نعرہ ہے:

> *خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے*
> *خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے*

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری*
> *زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری*
تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیرا*
> *ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں*
> *قوتِ عشق سے ہر پست کو بالا کر دے*
> *دہر میں اسمِ محمد سے اجالا کر دے*
> *سبق پھر پڑھ صداقت کا، عدالت کا، شجاعت کا*
> *لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا*
اقبال نے مسلمانوں کو غلامی کی نیند سے جگایا۔
اقبال مرے نہیں، وہ آج بھی ہر نوجوان کے دل میں زندہ ہیں جو “لا الہ الا اللہ” پر یقین رکھتا ہے’

پسندیدہ اشعار نذر قارئین ہیں-
معجزہ مجھ کو دکھاتا ہے یہ دن رات قلم
اک نئے طرز میں کہتا ہے ہر اک بات قلم
زاہد آزاد جھنڈا نگری

ہند عرب ایران کی بھی تہذیب دکھائی دیتی ہے
عربی ہندی اور فارسی لہجہ اردو دنیا میں
ڈاکٹر رضوان الرضا

صدیوں سے ہے صد رنگ جہان اردو
تہذیب کا محور ہے لسان اردو
پاؤگے اسے قوس و قزح کی مانند
تم بول کے دیکھو تو زبان اردو
شکیل گیاوی

اردو کے لئے شوق یہ پالا ہم نے
افکار کو الفاظ میں ڈھالا ہم نے
تہذیب کے پھولوں کو حسیں رنگ دیا
گلزار سخن جب بھی سنبھالا ہم نے
معید رہبر لکھنوی

سکونِ زندگی کے واسطے اک آشیانہ ہو
تصور تھا حقیقت میں بدلتے ہم نے دیکھا ہے
عبدالسميع وفا بنارسی

شرکاء میں
عبد الباری، فیضان، بلال، عاصم، عارف وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔پروگرام کے اختتام پر میزبان عبد السمیع وفا بنارسی نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ خبریں