تازہ ترین
دبستانِ اہلِ قلم کے تحت عالمی یوم اردو پر شعری نشست کا انعقاددیوالی کی آتش بازی سے آب وہوا زہریلیعلم و فن کی شخصیت پروفیسر احسان شام کو چہلم پر کیا گیا یادعلامہ اقبال کے یومِ پیدائش پر اردو کی تہذیبی وراثت کے تحفظ کا عزمنافذ وقت پر کام مکمل نہ کرنے پر اہلکاروںپرکیا جائے گا جرمانہدیوالی کی رات آگ کاٹانڈو ، 257 ہنگامی کالیں ہوئیں موصولگروگرام کے دو دفاتر کے خلاف کارروائیایم ایل سی انتخابی نتائج پر جے ڈی یو میں کشمکش، منعقدہ جائزہ میٹنگ میں جے ڈی یوکی تمام ناراض لیڈران کو منانے اوراسے مطمئن کرکے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش
اتر پردیش

دیوالی کی آتش بازی سے آب وہوا زہریلی

Oplus_131072

دیوبند:دیوالی کے موقع پر جم کر کی جانے والی آتش بازی کی وجہ سے دیوبند ،ناگل ،سہارنپور اورآس پاس کے علاقوں کی آب وہوا زبردست طریقہ سے متاثر ہوئی ہے اور ان علاقوں کے اپر کوالٹی انڈیکس یعنی ہوا میں کثافت کی سطح 500سے زائد ہوگئی ہے ۔
دیوبند ناگل اور آس پاس کے علاقوں میں یہ سطح 600؍ کو بھی پار کرگئی ہے ۔ہوا میں دھواں اوردھول کے باریک ذرات میں اضافہ ہوجانے سے لوگوں کوسانس لینے میں پریشانی ہونے لگتی ہے ۔دیوبند میں بھی دیر رات تک بازاروں ،کالونیوں اورمتعدد محلوں میں آتش بازی کا دور چلتا رہا ۔
یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ دیوبند ،ناگل خصوصی طور پر سہارنپور شہر میں 12؍ کروڑ روپے سے زائد کی آتش بازی کھیلی گئی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ ان مقامات پر ایئرکوالٹی کی سطح میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ۔آتش بازی کے بعد ان مقامات کے الگ الگ علاقوں میں دھوئیں کے پرتیں دیکھی گئیں ۔آتش بازی کے دھوئیں کے ساتھ ہوا کی رفتار پربھی اثرپڑا جس کا سبب آب ہوا آلودگی ہوسکتا ہے اس کے علاوہ موسم میں بھی تبدیلی دیکھنے کومل رہی ہے ۔
خاص طور سے صبح اور شام کے وقت موسم میں تبدیلی ہونے لگی ہے ۔سرد موسم کی آمد کے سبب درجہ ٔ حرارت میں بھی گراوٹ آنی شروع ہوگئی ہے ۔آتش بازی سے قبل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28؍ ڈگری درج کیا گیا ۔امید ہے کہ آتش بازی کی کثافت دور ہونے کے بعد سرد موسم میں مزید اضافہ ہوگا ۔

متعلقہ خبریں