تازہ ترین
شاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات1980 میں ہندوستانی شہری نہیں تھیں سونیا گاندھی پھر بھی ووٹر لسٹ میں نام،دہلی پولیس نے عدالت کو دی جانکاریاسرائیل میں آئندہ ہفتے حکومت بنائیں گے آئزن کوٹ،نتن یاہو وزیر اعظم کی کرسی چھوڑنے کو تیارایم سی ڈی ہاؤس کی میٹنگ میں ٹول فیس بڑھانے کی تجویز کو منظوریدہلی میں 2500 صفائی کارکنانکیے جائیں گے بھرتیوزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جاری کی دو ہیلپ لائن نمبردہلی اسمبلی میں ’’آئین کے ہیرو‘‘ کے عنوان سے ایک ڈرامے کا انعقاداپ گریڈ مڈل اسکول مقصود پور تاج میں یومِ دستورکا اہتمام
دیش

1980 میں ہندوستانی شہری نہیں تھیں سونیا گاندھی پھر بھی ووٹر لسٹ میں نام،دہلی پولیس نے عدالت کو دی جانکاری

نئی دہلی:دہلی پولیس نے آج ایک عدالت کو بتایا کہ کانگریس لیڈر سونیا گاندھی 1980 میں ہندوستانی شہری نہیں تھیں۔ جب کہ ان کا نام اس سال ووٹر لسٹ میں درج تھا۔
غورطلب ہے کہ رائوز ایونیو عدالت میں آئی پی اسٹیٹ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سے کارروائی رپورٹ مانگی تھی، جس کے بعد پولیس نے یہ جانکاری تھی، شکایت میں الزام لگایا گیا تھا، کہ سونیا گاندھی کا نام ووٹر لسٹ میں اپریل 1983 میں یعنی ہندوستانی شہریت حاصل کرنے سے تین سال قبل ہی شامل تھا۔ شکایت میں سوال کیا گیا ہے کہ سونیا گاندھی کا نام 1980کے ووٹر لسٹ میںشامل کیسے ہوا۔ جبکہ وہ ہندوستانی شہری بھی نہیں تھیں۔ اس مبینہ جعل سازی کے معاملے کی جانچ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
غورطلب ہے کہ دہلی پولیس نے عدالت کو بتایا کہ سونیا گاندھی نے 1983 میں ہی ہندوستانی شہریت حاصل کی تھی،۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ حقائق کا ویری فکیشن ضلع مجسٹریٹ اور وزارت داخلہ کے ذریعہ ہوچکا ہے۔ عدالت نے دہلی پولیس کو اپنی جانچ پوری کرنے کے لئے مزید وقت دیا ہے اس معاملے میں اگلی سماعت 14 دسمبر کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں