نئی دہلی: قرآنِ کریم کی تعلیمات، افکار اور پیغام کو عام کرنے کے مقصد سے اتوار، 29 نومبر 2026ء کو ایوانِ غالب، ماتا سندری لین، نئی دہلی میں ایک روزہ ’’قرآن کانفرنس‘‘ کا انعقاد عمل میں آیا۔ صبح 10 بجے سے شام 4:30 بجے تک جاری رہنے والی اس کانفرنس میں قرآنِ کریم کے مختلف علمی و فکری پہلوؤں کے ساتھ عصرِ حاضر میں قرآنی تعلیمات کی معنویت، نئی نسل کی تربیت، انسانی ذمہ داری اور معاشرتی فلاح جیسے اہم موضوعات پر اظہارِ خیال کیا گیا۔
قران کانفرنس کے روح رواںاورکلیدی مقررڈاکٹر ایم اسلم پرویز نے اپنی تمہدیی گفتگو مںا قران کانفرنس کے انعقاد کے محرکات کو باسن کرتے ہوئے فرمایا کہ اسمانی ہدایت سب کے لےی ہے اور اس کا اتباع سب کے لےٹ ضروری ہے۔ڈاکٹر ایم اسلم پرویز نے ’’اسلام کا مقصد‘‘ کے عنوان سے اپنی پریزنٹیشن میں قرآنِ کریم کی روشنی میں انسان کی تخلیق، اس کی ذمہ داری اور زندگی کے حقیقی مقصد کو واضح کیا۔ حضرت آدم علیہ السلام کے واقعے کے ذریعے انہوں نے بتایا کہ انسان کو دنیا میں آزمائش اور ذمہ داری کے ساتھ بھیجا گیا ہے اور اسے اللہ تعالیٰ کی ہدایت پر قائم رہنا چاہیے۔ انہوں نے اس بنیادی حقیقت کو اجاگر کیا کہ اسلام کا مقصد اللہ تعالیٰ کی بندگی اور اس کی ہدایت کے مطابق زندگی گزارنا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی اطاعت، نیکی اور درست طرزِ زندگی ہی انسان کی حقیقی کامیابی کا راستہ ہے اور اسی میں دنیا و آخرت کی فلاح مضمر ہے۔
کانفرنس کا آغاز حافظ ثاقب مرزا نےقرانپاککی سورہ حجرات کی آیت نمبر 11 اور 12 سے کیا۔ اس موقع پر امریکہ کے شہر کیلیفورنیا سے ڈاکٹر اسلم عبداللہ کی جانب سے قرآن کانفرنس کے لیےقران کے مقصد اور اتباع قران کے اغراض پر مشتمل ریکارڈڈ منظوم خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ جسے جناب عبدالمجید پاریکھ نے اپنےافتتاحی خطبے میںاقرا اور القلم کے مفہوم کو واضح کرتے ہوئے فرمایا کہ قران کو سمجھ کر نہ پڑھنا اپنے اپ مںآ ایک قابل مواخذہ عمل ہے اور قران کو اپنے ہر عقدقے اور عمل کی درستگی کی کسوٹی بنانا چاہےا
کانفرنس میں ڈاکٹر محمد حازق ندوی (میسور)، اکیڈمک ڈائریکٹر، جامعہ محسنین ملت نے نئی نسل کی فکری و اخلاقی تربیت اور عصرِ حاضر میں قرآن فہمی کے فروغ پر اظہارِ خیال کیا۔ اس موقع پر ’’ڈیجیٹل دور میں قرآن فہمی اور نئی نسل کی تربیت‘‘ کے موضوع کے تحت جنریشن زی اور جنریشن الفا، سوشل میڈیا کے اثرات، ڈیجیٹل ذرائع سے قرآن کی تعلیم، مصنوعی ذہانت کے مثبت استعمال اور اسلامی اخلاقیات جیسے اہم موضوعات زیرِ بحث آئے۔ گفتگو کا بنیادی مقصد نئی نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے قرآنِ مجید کی تعلیمات، اخلاقی اقدار اور اسلامی کردار سے مضبوطی کے ساتھ وابستہ کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرنا تھا۔
ڈاکٹر عقیل احمد نے ’’عدل، ذمہ داری اور معاشرتی فلاح کا اسلامی تصور‘‘ کے عنوان سے اپنی پیشکش میں قرآنِ مجید کی روشنی میں انسانی ذمہ داری، عدل و انصاف اور معاشرتی فلاح کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ انسان پر عائد ذمہ داری ایک عظیم امانت ہے، جسے دیانت داری اور شعوری طور پر ادا کرنا ضروری ہے۔
پیشکش میں عدل کو اسلامی معاشرے کی بنیادی قدر قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ انصاف کرتے وقت ذاتی مفادات، رشتہ داری، دولت یا کسی فرد سے ناراضی کو رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔ یتیموں کے حقوق، ضرورت مندوں کی مدد، ناپ تول میں انصاف اور وعدوں کی پابندی کو بھی معاشرتی ذمہ داری کا اہم حصہ قرار دیا گیا۔ مزید برآں، نماز اور عبادت کے ساتھ عملی کردار اور دوسروں کے حقوق ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور مسلمانوں کو نیکی کے فروغ، برائی سے روکنے اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنانے کی ترغیب دی گئی۔ پیشکش کا مرکزی پیغام یہ تھا کہ ایک مضبوط اور صالح معاشرہ محض عبادات سے نہیں، بلکہ عدل، ذمہ داری، ہمدردی، امانت داری اور عملی نیکی کے ذریعے تشکیل پاتا ہے۔
سیدہ فاطمہ النساء نے ’’سورۃ التین کی روشنی میں انسانی تخلیق اور اخلاقی ذمہ داری‘‘ کے موضوع پر ایک معلوماتی اور فکر انگیز پیشکش پیش کی۔ انہوں نے سورۃ التین کی روشنی میں انسان کی بہترین تخلیق، اس کی اخلاقی ذمہ داری اور نیک اعمال کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ پیشکش میں سورۃ التین کی آیات کے تراجم اور تشریحات کے ساتھ حکمت، شکرگزاری، صبر، نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے جیسے اہم موضوعات پر قرآنِ کریم کی مختلف آیات سے رہنمائی پیش کی گئی۔انہوں نے سورۃ العصر اور سورۃ الزلزال کے حوالے سے بھی واضح کیا کہ انسان کی کامیابی ایمان، نیک اعمال، حق کی تلقین اور صبر میں ہے، جب کہ ہر چھوٹی سے چھوٹی نیکی اور بدی کا بھی حساب ہوگا۔
کانفرنس کے منتظمین نے تمام اہلِ علم اور قرآنِ کریم سے دلچسپی رکھنے والے حضرات کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اوراس طرح ایک روزہ قرآن کانفرنس ڈاکٹر حاذق ندوی صاحب کی دعا کے ساتھ اختام پذیر ہوئی۔
