تازہ ترین
سیلاب متاثرین کیلئے بہار حکومت کا بڑا اعلان، وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری ہر متاثرہ خاندان کے کھاتے میں9اکتوبرکو بھیجیں گے 7-7 ہزار روپےبہار میں ایم ایل سی انتخابات کی سرگرمیاں تیز، نتیش کمار نے 8 سیٹوں پردیا کامیابی کا منتر، این ڈی اے لیڈوں نے بھی کیا غور و خوضسہارنپور میں ریاستی حکومت کیخلاف وکلاء کا احتجاج،ہائی کورٹ بینچ اور ایڈووکیٹ پروٹیکشن ایکٹ کے مطالبے پر وکلا نے عدالتی کام کاکیا بائیکا ٹقانونی ماہرین نے طلبہ وطالبات کو خصوصی قوانین کے تئیں کیا بیدا ر،ضلع قانونی خدمات سہارنپور کے زیر اہتمام ایچ اے وی انٹر کالج میں پروگرام کا انعقاد:مہاتما گاندھی ان جڑوں کو کاٹنا چاہتے تھے جو انسانیت کو ختم کرنا چاہتی تھیں پروفیسر صغیر افراہیمصفائی ہر شہری کی اجتماعی ذمہ داری :ریکھاآج سے خواتین گلابی ٹکٹوںسے نہیں کر سکیں گی بسوں میں مفت سفرپی یو سی سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیوں کونہیں ملے گا ایندھن
uttar pradesh

سہارنپور میں ریاستی حکومت کیخلاف وکلاء کا احتجاج،ہائی کورٹ بینچ اور ایڈووکیٹ پروٹیکشن ایکٹ کے مطالبے پر وکلا نے عدالتی کام کاکیا بائیکا ٹ

(پی این این)
سہارنپور:مغربی اترپردیش میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام، ایڈووکیٹ پروٹیکشن ایکٹ نافذ کرنے اور ایڈووکیٹ ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کی مخالفت میں سہارنپور کے وکلا نے عدالتی کام سے بائیکاٹ کیا۔ ضلع بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر وکلا نے عدالتی کارروائی میں حصہ نہیں لیا اور حکومت سے اپنے دیرینہ مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کیا۔
سہارنپور ایڈووکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر راہل تیاگی ایڈووکیٹ اور جنرل سکریٹری پالم رانا ایڈووکیٹ نے بتایا کہ کانپور میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور دی لائرز ایسوسی ایشن کے مشترکہ زیر اہتمام دو روزہ کانفرنس منعقد ہوئی تھی۔ کانفرنس میں ریاست میں ایڈووکیٹ پروٹیکشن ایکٹ نافذ کرنے اور بار کونسل آف انڈیا کی جانب سے ایڈووکیٹ ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کی مخالفت کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ کانفرنس کے دوران مغربی اترپردیش میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے برسوں پرانے مطالبے کو بھی نمایاں طور پر اٹھایا گیا۔ وکلا کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ان کے مطالبات پر مثبت کارروائی ہونے تک تحریک جاری رکھی جائے گی۔
اس موقع پر اشوک کمار پنیئر، چودھری رندھیر سنگھ، راکیش تیاگی، ستیش چودھری، ارون چودھری، جمال صابری، قادر رانا، فیصل چوہان، زبیر علی، سنجے کمبوج، سمن لامبا، ذوالفقار علی، وکاس، ابھیشیک، زینب، سوربھ جین، بٹو سہگل، انیتا سونی، راؤ عمران، مکیش شرما، روشنی، پارول، سندیپ پوار، سونی، اجیتارانی اور سچن جین سمیت دیگر وکلا موجود رہے۔

متعلقہ خبریں