تازہ ترین
اے ایم یو گرلز اسکول میں منایا گیا بِرکس پائیدار طرزِ زندگی ہفتہپولیس نے گئو کشی کی کوشش کے الزام میں چار افراد کو کیا گرفتارگیاجی میںکباڑ گودام میں آتشزدگی سے علاقے میں خوف و ہراس، گیس سلنڈر اور 25 لاکھ کی مشین نکالی گئی باہر ،6 فائر بریگیڈ گاڑیوں نے ایک گھنٹے میں آگ پر پایا قابو، گنجان آبادی میں گودام کے قیام پر اٹھے سوالاتدربھنگہ میں بڑی لوٹ کا انکشاف، 5 جرائم پیشہ گرفتار، 62 کلو 40 گرام چاندی، 5.94 لاکھ روپے نقد، 2 کاریں اور 5 موبائل فون برآمدمدارس اسلامیہ کے تحفظ کیلئے باپو سبھا گار آڈیٹوریم میں تاریخی کنونشن کا انعقادآج، چاروں ریاستوں کے نمائندگان مدارس اور ارباب فکر ودانش کی باوقار موجودگیسیتامڑھی:نئے ڈی ای او کا ایم ڈی او کی جانب سے پرتپاک استقبال، مدارس کے تعلیمی و انتظامی مسائل کے حل کی امیدیں وابستہ، تعلیمی ترقی کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزمآستانۂ حضرت بی بی کمالؒ پر تاریخی کتبے کی تنصیب، کاکو شریف کی تاریخ میں ایک روشن باب کا اضافہتقسیم کے سخت مخالف تھے مولانا ابوالکلام آزاد: کاٹجو
uttar pradesh

اے ایم یو گرلز اسکول میں منایا گیا بِرکس پائیدار طرزِ زندگی ہفتہ

علی گڑھ: اے ایم یو گرلز اسکول میں ہندوستان کی 2026 کی برکس صدارت کے تحت بِرکس پائیدار طرزِ زندگی ہفتہ منایا گیا۔ اس موقع پر مشن لائف (ماحولیات کے لیے طرزِ زندگی) کے مطابق ماحولیات دوست رویوں کو فروغ دینے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔
ہفتہ بھر جاری رہنے والے اس پروگرام میں سات اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی، جن میں صحت مند طرزِ زندگی، توانائی کا تحفظ، پانی کی بچت، پائیدار غذائی نظام، ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک اشیا کے استعمال میں کمی، الیکٹرانک کچرے کا ذمہ دارانہ انتظام اور کچرے میں کمی شامل ہیں۔
سرگرمیوں میں یوگ سیشن، کہانی سنانے کا پروگرام، شجرکاری، گھریلو سطح پر توانائی کے تحفظ سے متعلق ورکشاپ اور پانی کی بچت کے موضوع پر نعرہ نویسی اور پوسٹر سازی کے مقابلے شامل تھے۔ طالبات کوغذا کے زیاں میں کمی، موٹے اناج اور روایتی غذائی عادات کے فروغ اور نامیاتی کچرے سے کھاد بنانے کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک اشیا کے استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے اسکول میں پلوگنگ مہم اور بیداری پروگرام منعقد کیے گئے، جن کے ذریعے دوبارہ استعمال کیے جانے والے تھیلوں اور بوتلوں کو متبادل کے طور پر اپنانے کی ترغیب دی گئی۔ کہانی گوئی کی نشست میں ماحولیات دوست کپڑے سے بنے کھلونوں کے استعمال کو اجاگر کیا گیا۔ طالبات نے ذمہ دارانہ انداز میں الیکٹرانک کچرے کے انتظام کے موضوع پر تقاریر بھی کیں اور اس سلسلے میں حلف لیا۔ صاف ستھرے ماحول کے لیے اجتماعی ذمہ داری کا احساس پیدا کرنے کی غرض سے بیداری واک اور 30 منٹ پر مشتمل صفائی مہم بھی منعقد کی گئی۔ یہ تمام سرگرمیاں اسکول کی پرنسپل محترمہ آمنہ ملک اور وائس پرنسپل محترمہ الکا اگروال کی رہنمائی میں انجام دی گئیں۔
مس سندس نورالعین، محمد شاہنواز ضمیر اور مس الماس طارق نے پروگرام کو مربوط کیا، جبکہ پوسٹر سازی کی سرگرمیوں کی ذمہ داری مسٹر فراز انور کے سپرد تھی۔

متعلقہ خبریں