تازہ ترین
گیاجی میںکباڑ گودام میں آتشزدگی سے علاقے میں خوف و ہراس، گیس سلنڈر اور 25 لاکھ کی مشین نکالی گئی باہر ،6 فائر بریگیڈ گاڑیوں نے ایک گھنٹے میں آگ پر پایا قابو، گنجان آبادی میں گودام کے قیام پر اٹھے سوالاتدربھنگہ میں بڑی لوٹ کا انکشاف، 5 جرائم پیشہ گرفتار، 62 کلو 40 گرام چاندی، 5.94 لاکھ روپے نقد، 2 کاریں اور 5 موبائل فون برآمدمدارس اسلامیہ کے تحفظ کیلئے باپو سبھا گار آڈیٹوریم میں تاریخی کنونشن کا انعقادآج، چاروں ریاستوں کے نمائندگان مدارس اور ارباب فکر ودانش کی باوقار موجودگیسیتامڑھی:نئے ڈی ای او کا ایم ڈی او کی جانب سے پرتپاک استقبال، مدارس کے تعلیمی و انتظامی مسائل کے حل کی امیدیں وابستہ، تعلیمی ترقی کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزمآستانۂ حضرت بی بی کمالؒ پر تاریخی کتبے کی تنصیب، کاکو شریف کی تاریخ میں ایک روشن باب کا اضافہتقسیم کے سخت مخالف تھے مولانا ابوالکلام آزاد: کاٹجوچھٹ پوجا کے لیے 16 نومبر کو سرکاری تعطیل کا اعلاندہلی میںجاری رہے گی سانس لینے میں دشواری
Bihar

مدارس اسلامیہ کے تحفظ کیلئے باپو سبھا گار آڈیٹوریم میں تاریخی کنونشن کا انعقادآج، چاروں ریاستوں کے نمائندگان مدارس اور ارباب فکر ودانش کی باوقار موجودگی

(پی این این)
پھلواری شریف ،پٹنہ:ناظم امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ ،جھارکھنڈومغربی بنگال مولانا مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ امارت شرعیہ کے زیر اہتمام، امیر شریعت بہار، اڈیشہ ،جھارکھنڈومغربی بنگال حضرت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی مدظلہ کی صدارت میںآج مورخہ 11 ؍نومبر 2026 ء روز بدھ بوقت 10 ؍بجے دن سے پٹنہ کے باپو سبھاگار آڈیٹوریم میںمدارس اسلامیہ کنونشن کے عنوان سے ایک تاریخی اجلاس منعقدہو رہا ہے، جس میں مدارس اسلامیہ کے تحفظ و بقا کے موضوع پر قائدین ملت کا اظہار خیال ہوگا۔
حضرت امیر شریعت مدظلہ مدارس کے قیام ، نظام اور دیگر کئی اہم پہلوؤں پر اپنا محاضرہ پیش فرمائیں گے اورمدارس کے مسائل ومشکلات پر غور ہو گا نیز مستحکم لائحہ عمل طے کیے جائیں گے ،اس اجلاس میں شرکت کے لیے بہار،اڈیشہ، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال سے علماء و دانشور ان، سیاسی و سماجی شخصیات، نقباء اور ملی رہنماؤں کی شرکت ہو رہی ہے ،جن مندوبین کرام کی تشریف آوری ہورہی ہے، ان کو ہر طرح سہولت بہم پہنچانے کے لیے رہنما نقشہ بھی شائع کر دیا گیا ہے کہ ان کے قیام و طعام کا نظم کہاں ہے اور گاڑیوں کی پارکنگ کہاں کرنی ہے۔
انتظامیہ کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کرنے سے مہمانوں کو سہولت ہوگی، ناظم صاحب نے کہا کہ کنونشن کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ،انہوں نے تمام مندوبین سے گذارش کی ہے کہ تمام مندوبین کرام ۱۰؍بجے دن سے پہلے باپو سبھا گار آڈیٹوریم پہونچ جائیں،ان شاء اللہ اجلاس کی کاروائی وقت پر شروع ہو جائے گی ،مدار اسلامیہ کے تحفظ کا موضو ع آج کی تاریخ میں نہایت ہی اہم ہے اوریہ پوری ملت کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ہمارے ملی وجود کی روشن علامت ہے، انہیں مدارس کی برکت سے مساجد کے منبرو محراب آبادہیں ، مدارس سے دینی قائدین ،علماء ومفتیان اورقضاۃتیارہوتے ہیں، جن کی رہنمائی میں ملت اسلامیہ شرعی زندگی گزارتی ہے۔
لیکن موجودہ حالات میں مدارس پر کئی طرح کے چیلنجز درپیش ہیں جن کے حل کے لیے ملت کے باشعور طبقہ کو غور کر کے مضبوط اقدام کرنا ہے،ناظم صاحب نے امید ظاہر کی کہ تمام مندوبین اپنی پر وقار موجودگی سے اجلاس کو کامیاب وبامقصد بنائیں گے ، ان شاء اللہ ۔

متعلقہ خبریں