تازہ ترین
جامعہ رحمانی تعلیم و تربیت اور اصلاح و تزکیہ کا روشن مرکز، مولانا عبداللہ سالم چترویدی کی جامعہ رحمانی مونگیر آمد، طلبہ و اساتذہ سے خطاب،فکر و نظر ٹی وی اسٹوڈیو کا کیامعائنہسیمانچل کے تعلیمی، سماجی اور معاشی ترقی کیلئے ہمیں متحدہ طور پرکرنی ہوگی کوشش : منوج وشواشآفات سے ہونے والی اموات پرملے گادوگنا معاوضہ، ایسے معاملات میںاب 8لاکھ روپے دے گی ریاستی حکومت ،وزیراعلیٰ نے فصلوں اور مویشیوں کے نقصان پر امدادی رقم میں بھی کیا اضافہجعلی نوٹ چھاپنے کی فیکٹری کا پردہ فاش، چاول مل میں چھاپے جارہے تھے جعلی نوٹ، چھاپہ ماری میں 100، 200 اور 500 روپے کے نوٹ بڑی مقدار میں برآمداذان اور بھجن کے لیے لاؤڈ اسپیکر کی اجازت کا مطالبہ، مرزاپور سمیت متعدد دیہی علاقوں کے وفد نے ڈی ایم سے کی ملاقاتایک ادیب، ناقد، افسانہ نگار کے ساتھ ساتھ ایک اچھا انسان ہم سےہوگیا جدا :پروفیسر ارتضیٰ کریم، شعبہ اردو سی سی ایس یونیورسٹی میرٹھ میں ”صبا اکرام: تعزیتی جلسہ“ پر آن لائن پرو گرام کا انعقادمانو ایوننگ کالج میںنئے یو جی کورسز کے ساتھ پی جی کورس بھی ہوں گےشروع : پروفیسر سید عین الحسنانجمن اسلام آلانا انگلش ہائی اسکول نے 130ویں ہیرس شیلڈ مسلسل تیسری مرتبہ درج کی جیت
اتر پردیش

جعلی نوٹ چھاپنے کی فیکٹری کا پردہ فاش، چاول مل میں چھاپے جارہے تھے جعلی نوٹ، چھاپہ ماری میں 100، 200 اور 500 روپے کے نوٹ بڑی مقدار میں برآمد

لکھنؤ:(پی این این)اتر پردیش کے ضلع شراوستی میں جعلی نوٹ چھاپنے کی فیکٹری کا پردہ فاش ہوا ہے۔ چھاپہ ماری کے دوران ایک چاول مل میں جعلی نوٹ چھاپنے کا کارخانہ چلتا ہوا پایا گیا۔ لکھنؤ سے آئی ایس ٹی ایف اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے مل پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران مل سے ایک لاکھ 74 ہزار روپے مالیت کے 100، 200 اور 500 روپے کے جعلی نوٹوں کے علاوہ نوٹ چھاپنے کے آلات بھی برآمد کیے گئے۔ اس معاملے میں مل مالک سمیت تین افراد کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔
سونوہ تھانہ حلقہ کے بھٹھیا چچڑی میں گری راج رائس مل واقع ہے۔ اس مل میں جعلی نوٹ تیار کرنے کا کارخانہ چلایا جا رہا تھا۔ اس کی اطلاع ایس ٹی ایف کو ملی، جس کے بعد ٹیم حرکت میں آئی۔ منصوبہ بند طریقے سے لکھنؤ کی ایس ٹی ایف ٹیم نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر چاول مل پر چھاپہ مارا۔
چھاپہ ماری کے دوران جمعرات کو ایس ٹی ایف اور پولیس کی ٹیم دن بھر مل میں موجود رہی۔ مقامی پولیس کے ساتھ مل کی تلاشی لی گئی تو وہاں جعلی نوٹ تیار کرنے کا کارخانہ برآمد ہوا۔اس کے علاوہ پولیس اور ایس ٹی ایف کی ٹیم نے موقع سے موبائل فون، مجرمانہ سرگرمیوں میں استعمال کیے جانے والے شناختی کارڈ (آدھار کارڈ، پین کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس) اور 5 ہزار 500 روپے نقد برآمد کیے۔ میز سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 74 ہزار روپے مالیت کے تیار شدہ جعلی نوٹ بھی ضبط کیے گئے، جن میں 100، 200 اور 500 روپے کے نوٹ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ایک کلر پرنٹر بمعہ کیبل، پرنٹر کی سیاہی کی ریفل، جے کے ایکسل بانڈ پیپر، اسکیل، کٹر بلیڈ، قینچی سمیت جعلی نوٹ تیار کرنے میں استعمال ہونے والا نیم تیار شدہ سامان اور کاغذ کی کترنیں بھی برآمد کی گئیں۔
پولیس نے مل مالک گریجا شنکر جیسوال ولد چھوٹے لال جیسوال، ساکن شیو نگر، گونڈہ روڈ، تھانہ کوتوالی دیہات، ضلع بہرائچ؛ نریندر کمار چورسیا ولد سکھرام چورسیا، ساکن گاؤں لال بوجھی، پوسٹ بھٹ پوروا، تھانہ نوین ماڈرن، شراوستی؛ اور برجندر گوسوامی ولد ادے راج گوسوامی، ساکن گاؤں بھگوان پور بنکٹ، تھانہ اکوَنا کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدگان کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا۔

متعلقہ خبریں