نئی دہلی : سینئر سیکنڈری اسکول، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی نے باضابطہ طور پر آئی آئی ٹی مدراس اسکول کنیکٹ پروگرام کے ساتھ شراکت کی ہے ، جس سے نویں جماعت اور بارہویں جماعت کے طلبہ کو آن لائن سیکھنے کے لیے رسائی فراہم کی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ انھیں تعلیمی دلچسپیوں اور مستقبل کے کیریئر کے راستوں کو تلاش کرنے میں مدد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ جامعہ اسکول، پروفیسر مظہر آصف، شیخ الجامعہ ، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی،مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ادارہ جاتی قیادت کا بطور تشکر اعتراف کرتا ہے ۔ اس قیادت میں ایک ایسے تعلیمی ماحول کی حمایت شامل ہے جس میں اس نوع کے اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔اسکول کی سطح پر، ڈاکٹر محمد ارشد خان، پرنسپل، جامعہ سینئر سیکنڈری اسکول کی قیادت ،سرپرستی میں اس اقدام کو آگے بڑھایا گیا جن کی معاونت نے شرکت کو آسان بنانے میں اہم رول ادا کیا۔ محترمہ واسیہ صدیقی، پی جی ٹی کمپیوٹر سائنس نے اپنی مخلصانہ کوششوں اور مسلسل تعاون کے توسط سے قابل قدر خدمت انجام دی ہے۔ اسے پروگرام سے متعلق رابطے کے لیے اسکول کے سنگل پوائنٹ آف کنٹیکٹ( ایس پی او سی ) کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
یہ پروگرام ریاضی اور سائنس، انجینئرنگ، کمپیوٹنگ، ہیومینٹیز اور مینجمنٹ میں آٹھ ہفتے کے آن لائن سرٹیفکیٹ کورسز کراتا ہے۔ یہاں متنوع کورسیز ہوتے ہیں یعنی ڈیٹا سائنس اور مصنوعی ذہانت، سائبرسیکیوریٹی، اکنامکس اینڈ فینانس، قانون، ڈیجیٹل ہیومینٹیز، ایکولوجی اور فرانزک سائنسز شامل ہیں۔ طلبہ ریاضی اور کمپیوٹنگ کورسز کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک سسٹمز، آرکیٹیکچر اور ڈیزائن، پروڈکٹ ڈیزائن، بائیولوجیکل سسٹمز، کیمیکل انجینئرنگ، ایرو اسپیس، اور گیم ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں بھی قسمت آزما سکتے ہیں۔نویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے ، یہ کورسز انہیں گیارہویں جماعت میں سائنس، کامرس یا ہیومینٹیز کا انتخاب کرنے سے پہلے اپنی دلچسپیوں کی نشاندہی کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ نویں جماعت اور بارہویں جماعت میں انڈرگریجویٹ کورسز اور کیریئر کی سمتوں کا فیصلہ کرنے سے پہلے مختلف شعبوں کا جائزہ لے سکتے ہیں۔آئی آئی ٹی مدراس کوڈکی طرف سے بشمول اسائنمنٹ اور امتحانات ای اسناد مقررہ تقاضوں کی کامیاب تکمیل پر دیے جاتے ہیں۔
جامعہ سینئر سیکنڈری اسکول نےکی آئی آئی ٹی مدراس کے ساتھ تعلیمی شراکت
