تازہ ترین
اسی سیاہ سمندر سے نور نکلے گاتنظیمی مضبوطی کے مد نظر ارریہ ضلع کانگریس کمیٹی کی میٹنگ، میٹنگ میں مستقبل کے پروگرام کے لئے نئی حکمت عملی پر کیا گیاتبادلہ خیال ، بٹو یادو اور شکیب رضا کانگریس میں شاملدعوت و تبلیغ کے مخلص خادم اور بہار شوریٰ کے معزز رکن محمد شمشیر کا انتقال، دینی و سماجی حلقوں میں رنج و غم کی لہرآئی آئی ایم بودھ گیا میں بدھونومکس 2026 کا آغاز، اخلاقیات، رحم دلی اور پائیدار ترقی پر ملکی و غیر ملکی ماہرین کا اظہار خیال، 11 ممالک کے 96 اداروں کی شرکتایک صاحب کردار انسان تھے حاجی جمیل منظر: امیر شریعتجیتنے کی صلاحیت رکھنے والے امیدوار کو ہی دیا جائے گاٹکٹ، اکھلیش یادو نے طے کیا سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کا فارمولہاے ایم یو کے ایس ٹی ایس اسکول میں طلبہ کو سرکاری ملازمت کیلئے تیار کرنے کے موضوع پر اجلاس کا انعقاداے ایم یو کے اساتذہ اور ریزیڈنٹس کی’ نیپکون‘ میں شاندار کارکردگی
Bihar

دعوت و تبلیغ کے مخلص خادم اور بہار شوریٰ کے معزز رکن محمد شمشیر کا انتقال، دینی و سماجی حلقوں میں رنج و غم کی لہر

(پی این این)
سیتامڑھی:بہت ہی رنج و غم کے ساتھ یہ اطلاع موصول ہوئی کہ دعوت و تبلیغ کے مخلص اور بے لوث خادم، صوبہ بہار کی شوریٰ کے معزز رکن جناب محمد شمشیر صاحب (ساکن بہار شریف، صوبہ بہار) مورخہ 16 نومبر 2026ء کی شب اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔إِنَّا لِلَّہِ وَإِنَّا إِلَيْہِ رَاجِعُونَ۔ ان کی وفات پورے حلقۂ دعوت و تبلیغ اور بالخصوص صوبہ بہار کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
مرحوم نے اپنی پوری زندگی دعوت و تبلیغ کی مبارک محنت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ دین کی اشاعت اور امت کی فکر میں آپ نے نہ صرف ہندوستان کے کونے کونے کا سفر کیا بلکہ بیرونِ ممالک کے اسفار کو بھی اپنے گھر کے آنگن کی طرح سمجھا۔ جب بھی اور جہاں سے بھی دعوت کا کوئی تقاضا سامنے آیا، چاہے دنیا کے کسی بھی کنارے پر جانا پڑا، آپ ہمیشہ لبیک کہتے ہوئے سب سے پہلے تیار رہتے تھے۔ آپ کی انہی مخلصانہ خدمات، دینی بصیرت اور استقامت کو دیکھتے ہوئے چند سال قبل حضرت جی مولانا محمد سعد صاحب مدظلہ العالی نے جب صوبہ بہار کا نظام مرتب فرمایا اور امیر مقرر کیا، تو صوبہ بہار کے اراکینِ شوریٰ میں جناب شمشیر صاحب کا بھی انتخاب فرمایا۔ آپ نے بحیثیت رکنِ شوریٰ انتہائی ذمہ داری اور اخلاص کے ساتھ کام کو آگے بڑھایا۔ ابھی حال ہی میں آپ صوبہ بہار کے عمومی اجتماع کی عظیم الشان محنت و ترتیب سے فارغ ہوئے تھے کہ داعیِ اجل کو لبیک کہہ گئے۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ اپنے کرمِ خاص اور دعوت و تبلیغ کی اس مبارک محنت میں لگے رہنے کی برکت سے مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے، ان کی تمام خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے، جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے اور پسماندگان، متعلقین و تمام احبابِ دعوت کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

متعلقہ خبریں