تازہ ترین
اسی سیاہ سمندر سے نور نکلے گاتنظیمی مضبوطی کے مد نظر ارریہ ضلع کانگریس کمیٹی کی میٹنگ، میٹنگ میں مستقبل کے پروگرام کے لئے نئی حکمت عملی پر کیا گیاتبادلہ خیال ، بٹو یادو اور شکیب رضا کانگریس میں شاملدعوت و تبلیغ کے مخلص خادم اور بہار شوریٰ کے معزز رکن محمد شمشیر کا انتقال، دینی و سماجی حلقوں میں رنج و غم کی لہرآئی آئی ایم بودھ گیا میں بدھونومکس 2026 کا آغاز، اخلاقیات، رحم دلی اور پائیدار ترقی پر ملکی و غیر ملکی ماہرین کا اظہار خیال، 11 ممالک کے 96 اداروں کی شرکتایک صاحب کردار انسان تھے حاجی جمیل منظر: امیر شریعتجیتنے کی صلاحیت رکھنے والے امیدوار کو ہی دیا جائے گاٹکٹ، اکھلیش یادو نے طے کیا سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کا فارمولہاے ایم یو کے ایس ٹی ایس اسکول میں طلبہ کو سرکاری ملازمت کیلئے تیار کرنے کے موضوع پر اجلاس کا انعقاداے ایم یو کے اساتذہ اور ریزیڈنٹس کی’ نیپکون‘ میں شاندار کارکردگی
uttar pradesh

اے ایم یو کے اساتذہ اور ریزیڈنٹس کی’ نیپکون‘ میں شاندار کارکردگی

علی گڑھ:(پی این این) جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ تپ دق و امراضِ تنفس نے حال ہی میں کولکاتا کے آئی ٹی سی رائل بنگال اور آئی ٹی سی سونار میں پھیپھڑوں کے امراض پر مبنی 28ویں قومی کانفرنس (نیپکون 2026) میں نمایاں علمی اعزازات حاصل کئے۔شعبہ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نفیس احمد خان نے پینل میں شرکت کی، جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر امان لطیف نے اہم علمی نشستوں میں ایکسپرٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
ڈاکٹر نفیس احمد خان نے پلمونری میڈیس پر منعقدہ کثیر شعبہ جاتی نشست میں حصہ لیا، جس میں ایسے مریضوں کے لیے غیر منظور شدہ متبادل علاج سے متعلق پیچیدہ طبی و اخلاقی مسائل پر گفتگو کی گئی۔ مباحثے میں شواہد پر مبنی فیصلوں، باخبر رضامندی، مریضوں کی حفاظت اور مریضوں و ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ شفاف ابلاغ کی اہمیت اجاگر کی گئی۔ڈاکٹر لطیف نے نیویارک یونیورسٹی لینگون اور انڈین چیسٹ سوسائٹی کے مشترکہ اجلاس میں سینے کے سرطان، آفات کے دوران طبّی خدمات اور پیشہ ورانہ ترقی کے موضوعات پر ایکسپرٹ کی حیثیت سے شرکت کی۔ مباحثے میں کووڈ-19 کے مینجمنٹ سے حاصل ہونے والے تجربات، ہنگامی صورتِ حال میں وینٹی لیٹرز کی تقسیم، پھیپھڑوں کے بیرونی حصوں کے سرطان کے لیے برونکوسکوپی کے ذریعہ علاج اور غیر تپ دق مائیکوبیکٹیریا سے ہونے والے پھیپھڑوں کے مرض میں سرجری پر گفتگو ہوئی۔
انہوں نے ”ہندوستان میں پھیپھڑوں کے سرطان کی اسکریننگ“ کے موضوع پر منعقدہ نشست میں بھی حصہ لیا، جس میں خطرات کے جائزے، پھیپھڑوں میں موجود گانٹھوں کے علاج اور ہندوستانی تناظر میں کم ڈوز کی شعاعوں کے ذریعہ کمپیوٹرائزڈ ٹوموگرافی (سی ٹی) اسکریننگ کی ضرورت پر توجہ دی گئی۔ کانفرنس میں شعبہ کے 4 پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس نے اپنی تحقیق پیش کی۔ ڈاکٹر توصیف نے اپنی پیشکش ”بروسیلا انفیکشن کے نتیجے میں غیر معمولی نمونیا: ایک نادر کیس رپورٹ“ کیلئے بیسٹ پیپر ایوارڈ حاصل کیا۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر نیرو نے مسلسل رہنے والی گردن کی تپ دق سے متاثرہ لمف نوڈس میں ادویات کی سطح کی نگرانی کے مطابق خوراک کو بہتر بنانے، ڈاکٹر ہمانشو نے پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑوں کی موجودگی اور ڈاکٹر فیصل نے جگر و پھیپھڑوں کے مشترکہ عارضے کے باعث پھیپھڑوں کی بیماری میں غیر متناسب آکسیجن کی کمی پر تحقیقی مقالے پیش کئے۔ یہ کانفرنس انڈین چیسٹ سوسائٹی نے ایسوسی ایشن آف چیسٹ فزیشنز، مغربی بنگال کے اشتراک سے منعقد کی تھی۔ صدر شعبہ پروفیسر محمد شمیم نے شرکت کرنے والے اساتذہ اور ریزیڈنٹس کو مبارک باد پیش کی اور بالخصوص ڈاکٹر توصیف کی کامیابی کو سراہا۔

 

متعلقہ خبریں